آسان لغات القرآن سبق 1

سبق 1
مبتدا اور خبر
Subject Redicate
اس طرح کے الفاظ کو عربی میں مبتدا اور خبر کہا جاتا ہے. ان الفاظ کی عربی بنانا ہو تو ہر لفظ کو دو پیش دیجیے.

اَللّہُ خَالِقٌ مُحَمَّدٌ نَبِیٌ طَارِقٌ مُجَاھِدٌ​

کتنی آسان بات ہے اور وہاں اس سبق کے آخر میں جو الفاظ اور اس کے معنی دیے گئے ہیں انھیں اچھی طرح یاد کرلیجیے، پھر ان جملوں کا جو ذیل میں درج ہیں ترجمہ کیجیے.

اَلُعَبُدُ صَالِحٌ اَلا ُبِنُ صَغِیُرٌ اَلُجُنُدُ کَبِیُرٌ



اردو سے عربی میں ترجمہ کیجیے
راستہ سیدھا ہے ماموں نیک ہے گھر بڑا ہے

یہ تمام الفاظ مذکر تھے. اب مونث کی علامتیں ذہن نشین کر لیجیے، آسان بات یہ ہے کہ جس طرح ہم اردو میں آدمی کے لئے جمیل اور عورت کے لیے جمیلہ استعمال کرتے ہیں اسی طرح عربی میں بھی کوئی مونث ہو تو اس کی علامت "ۃ" لگائی جاتی ہے.
جیسے

رَاشِدٌ رَاشِدَۃٌ صَالِحٌ صَالِحہٌ
خَالِدّ خَالِدَۃٌ عَابِدٌ عَابِدَۃٌ


مشق کیجئے

اَلاِبنُ جَمِیلٌ اَلُبِنتُ جَمِیلَۃٌ اَلاَبُ صَالِحٌ اَلاُمُّ صَالِحَتہٌ

اس سبق کی خاص بات یاد کیجیے کہ کسی بھی لفظ میں خصوصیت پیدا کرنے کے لئے "ال" استعمال کیا جاتا
ہے ٹھیک اسی طرح جس طرح انگریزی میں The استعمال کیا جاتا ہے اور کسی لفظ میں "ال" کے لگا دینے سے دو پیش کی جگہ ایک پیش باقی رہے گا۔ مثال کے طور پر ان الفاظ پر غور کیجیے ، بات سمجھ میں آ جائے گی۔

حَمد اَلحَمدُ اِنسَانٌ اَلاِنسَان
رَسُولّ اَلرَّسُولُ


مشق نمبر ۲
اَلاَبُ صَالِحٌ الَرَّجلُ قَوِیٌّ اَلمُوتُ حَقٌّ اَلْمَسْجِدُ کَبِیرٌ

اوپر کے جملوں میں دکھایا گیا ہے کہ "ال" کے لگنے سے دو پیش کی جگہ ایک پیش باقی رہتا ہے ۔
پہلا لفظ مبتدا اگر مونث ہے تو اس کی خبر بھی مونث ہو گی۔ مثال کے طور پر

اَلاَبُ صَالِحٌ اَلاُمُّ صَالِحَتہٌ


صفت موصوف
اس میں دونوں الفاظ پر دو پیش لگتے ہیں اور اگر پہلے لفظ پر "ال" آیا تو دوسرے لفظ پر بھی آجائے گا اور دو پیش کی جگہ ایک پیش استعمال ہوگا لیکن مبتدا خبر میں پہلا لفظ پر "ال" ہوگا تو دوسرے لفظ پر "ال" نہیں آئے گا ۔

مبتدا خبر اور صفت موصوف دونوں طرح کے جملوں میں اگر پہلا لفظ مونث ہوگا تو دوسرا بھی مونث ہوگا اور اگر پہلا لفظ مذکر ہے تو دوسرا لفظ بھی مذکر ہوگا۔
صفت تعریف اور موصوف جس کی تعریف کی جائے مثلا بڑا گھر میں بڑا صفت ہے اور گھر موصوف ہے۔

صفت موصوف کے چند جملے درج ذیل ہیْں۔
سچا مسلمان، نیک آدمی ، بڑی مسجد ، چھوٹی کتاب ، امانت دار چچا

اگر ان کا عربی میں ترجمہ کرنا ہو تو اردو کی ترتیب الٹ دیجیے یعنی پہلے والا لفظ بعد میں اور بعد والا لفظ پہلے لکھیے ۔ پھر دونوں کو دو دو پیش دیجیے مثلا سچا مسلمان کا عربی ترجمہ کرنا ہو تو پہلے اردو کی ترتیب الٹ کر لکھی جائے گی یعنی پہلے مسلمان کی عربی مُسلِمٌ لکھی جائے گی پھر سچا کی عربی صَادِقٌ لکھی جائے گی اس کے بعد دونوں پر پیش لگادیں تو جملہ یوں ہوگا

مُسلِمٌ صَادِقٌ
رَجُلٌ صَالِحٌ
مَسْجِدٌ کَبِیرٌ
کِتَابٌ صَغِیرٌ
عَمٌّ اَمِینٌ
 
آخری تدوین:
Top