آر ایس ایس فیڈ

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
ذکریا بھائی آجکل میں ہدایہ والوں کی ویب سائٹ کو اردو فونٹ میں ڈھال رہا ہوں۔اور میں چاہتا ہوں کہ اس میں آر ایس ایس فیڈ کا بھی استمال کروں،جس کے لئے میں نے کوشش تو کی تھی۔مگر اس معاملے میں میری معلومات انتہائی ناقص ہیں۔پچھلے دنوں میں نے روزنامہ بوریت،محترم شارق مستقیم صاحب کے ویب پیج کو بھی دیکھا تھا جس میں بخوبی آر ایس ایس کا استمال ہوا ہے۔
اگر آپ یا شارق مستقیم بھائی یا کوئی اور بھائی اس سلسلے میں میری کوئی مددکر سکیں تو مشکور ہوں گا۔
خوش رہیں
 
اپنی سائٹ پر آر ایس ایس جاری کرنا زیادہ مشکل نہیں۔ آپ اپنی سائٹ کی تھوڑی ساخت بتائیے کہ static html سے بنی ہے یا ڈائنامک سکرپٹنگ لینگویج استعمال کی گئی ہے۔

یہ فیڈ کی ایکس ایم ایل فائل کی بنیادی شکل ہے:

کوڈ:
<?xml version="1.0"?>
<rss version="2.0">
<channel>
<title>title_of_site</title>
<description>description_of_site</description>
<link>http://link.to.site</link>

<item>
<title>title_of_article</title>
<description>short_desc_of_article  ...</description>
<link>link_to_article</link>
</item>

<item>
...
</item>

</channel>
</rss>
اس کو آپ یوزر کو سرو کر دیتے ہیں۔

پی ایچ پی میں فیڈ بنانے کے لئے یہ ربط دیکھئے:

http://www.computerworld.com/printthis/2003/0,4814,86464,00.html

باقی کوئی دقت پیش آئے تو میں حاضر ہوں۔

جیسبادی:

جی میل نجانے کیوں یہ ربط پسند نہیں کر رہا:

http://www.boriat.com/rss.php

لیکن

http://www.boriat.com/rss.php?mk=news

اس یو آر ایل سے خوش ہے۔ وضاحت کے صفحے پر یہی یو آر ایل ہے۔
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
بہت شکریہ جیسبادی بھائی
سورس فورج اور ہوٹ سکرپٹ پر کافی دنوں سے ڈھونڈنے کے بعد بھی مسئلہ حل نہ ہو سکا تھا۔گوگل پر بھی مغز ماری ہوئی مگر نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات۔
شارق مستقیم بھائی جی،آپکا بھی بے حد شکریہ جو آپ نے اتنی مصروفیت میں بندہ کو مایوس نہیں کیا۔
اصل میں شارق بھائی اسی طرح xml فائل میں نے پہلے بھی بنائی تھی۔مگر میرا مسلئہ حل نہ ہو سکا تھا۔مثال کے طور پر یہ دیکھیں
اگر میں اکھٹے چینل بناتا ہوں یا ایک ایک سیکشن کا بناتا ہوں،جیسے یہاں ایک سیکشن کا بنایا ہے، تو ربط تو نظر آجاتے ہیں،مگر مواد یعنی عنوان اور تحریر نہیں آتی۔ہر قسم کا ریڈر بھی اٹھا لیتا ہے فیڈ کو مگر روابط کی حد تک۔یعنی <item> </item> خالی رہتی ہے،شائد کہ میرے سے کہیں غلطی ہو رہی ہے۔

اور ہاں بھائی جی ویب پیج static html میں بنایا گیا ہے۔جہاں جہاں PHP لینگویج استمال کی گئی ہے وہاں آر ایس ایس فیڈ موجود ہے،مگر اب تحریری ویب سائٹ میں کہیں کہیں جاوا سکرپٹ کے علاوعہ کوئی اور سکرپٹ موجود نہ ہے۔ اس سے پہلے تصویری ویب سائٹ میں زیادہ تر PHP کا استمال کیا گیا تھا۔
 

جیسبادی

محفلین
ابھی میں نے شارق کا نسخہ آزما کر دیکھا۔ item کی "description" میں جو کچھ ہوتا ہے وہ نظر آ جاتا ہے، اور item کا ربط بھی۔ فائل تو آپ کی بھی صحیح لگ رہی ہے۔ چلو شارق کا انتظار کرتے ہیں۔
 
Content-Type

فرض کر لیتے ہیں کہ آپ پی ایچ پی میں اپنی سائٹ کی فیڈ سرو کر رہے ہیں۔

سب سے پہلے ایک variable میں اپنا ایکس ایم ایل contents لے آئیں:

کوڈ:
$output = '
<rss version="2.0"> 
<channel> 
<title>title_of_site</title> 
<description>description_of_site</description> 
<link>http://link.to.site</link> 

<item> 
<title>title_of_article</title> 
<description>short_desc_of_article  ...</description> 
<link>link_to_article</link> 
</item> 

</channel> 
</rss>
';

یہاں اس variable کا نام output$ ہے۔

اب آپ یوزر کی request پر یہ جواب دیں:

کوڈ:
header("Content-Type: application/rss+xml");
echo($output);

اہم بات یہ ہے کہ جب آپ فیڈ سرو کریں تو اس کے Content-Type کو application/rss+xml ہونا چاہئے۔ تاکہ براؤزر سمجھ جائے آگے کس طرح کا ڈاٹا آرہا ہے۔

دیکھئے آپ کا مسئلہ کچھ حل ہوتا ہے یا مزید الجھ جاتا ہے۔ :)
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
بھائی جی مسئلہ حل نہیں ہوا۔ output سے xml کی فائل ایرر دیتی تھی۔آخر کار ایک عارضی xml کی فائل تیار کی ہے۔جس سے آر ایس ایس فیڈ میں ربط تو آ جاتے ہیں مگر مواد نہیں۔اور یہ ریڈر بھی اٹھا لیتا ہے۔اس سے صرف مجھے یہ فائدہ حاصل ہو گا کہ میرے ربط سب کی نیوز میں آتے جائیں گے۔یعنی نیوز کی سرچ انجن میں۔انشااللہ بعد میں فارغ وقت میں اس پر ضرور سر کھپائی کروں گا۔
بھائی جی میں بھی دیکھتا رہوں گا اگر آپ کو بھی کوئی ایسا اسکرپٹ نظر آ جائے تو ضرور بتائیے گا۔
جو فائل بنائی ہے اس کو ذرا ایک نظر دیکھ لیجیے گا۔ربط ذیل میں پیش خدمت ہے۔
نامکمل فیڈ کا ربط
 
ذرا شروع سے

آپ کے مسئلے کو ذرا شروع سے سمجھنا پڑے گا۔ آپ یہ بتائیں کہ فیڈ میں بھیجا جانے والا ڈاٹا کسی ڈیٹابیس سے حاصل کریں گے یا ہاتھ سے لکھیں گے۔

آپ نے بتایا تھا کہ آپ کے سرور پر پی ایچ پی ہے۔ اگر آپ کا ڈاٹا ڈیٹا بیس میں ہے تو پھر میں نے جو پہلے حل دیا تھا وہ قابلِ عمل ہونا چاہیئے۔
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
بھائی جی! میرا ویب ہوسٹ php base پر ہے اور ڈیٹا بیس MySQL پر ہے۔چونکہ سادے htm صفحات پر java scripts کے علاوعہ کوئی اور خاص اسکرپٹ کی ضرورت نہیں پڑتی اس لئے اس میں ڈیٹا بیس عموما استمال نہیں ہوتا۔اسی لئے میرے تقریبا زیادہ تر صفحات بغیر ڈیٹا بیس کے ہیں۔جس کے لئے میں بالکل سادہ طریقہ استمال کرتا ہوں۔یعنی ڈریم ویور یا فرنٹ پیج میں اپنے صفحات تیار کر کے انہیں سائٹ پر اپ لوڈ کر دیتا ہوں۔
فرنٹ پیج پر iframe کا استمال کیا گیا ہے۔تاکہ بیک اینڈ سے اسے اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے۔
باقی فورم ،فوٹو گیلری وغیرہ پر ڈیٹا بیس استمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس پر آر ایس ایس فیڈ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔مسئلہ صرف ہاتھ سے بنائے ہوئے Html صفحات ہیں۔
ویسے بھائی جی میں اس سلسلہ میں سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں کہ اس کو cms پر لیجایا جائے،جیسے کہ جملہ وغیرہ یا کوئی اور تاکہ ترتیب قائم رہے اور سارا مواد ڈیٹا بیس پر بھی چلا جائے۔اس سے آر ایس ایس کا مسئلہ بھی خود ہی حل ہو جائے گا۔
بھائی جی آپ کے مشورہ کا انتظار رہے گا۔
 
چلیں بات پھر وہیں سے شروع کرتے ہیں۔ میں نے ایک ر س س فائل بنائی اور اپلوڈ کی۔ پھر فیڈ ایگریگیٹر کو اس کا لنک دیا تو فی الفور اس نے مجھے سبسکرائب کروادیا اور کوئی مسئلہ نہ ہوا۔ لنک یہ ہے:

http://www.boriat.com/test/rss.xml

فائل کے اجزاء یہ ہیں:

کوڈ:
<?xml version="1.0"?>
<rdf:RDF xmlns:rdf="http://www.w3.org/1999/02/22-rdf-syntax-ns#"
 xmlns="http://my.netscape.com/rdf/simple/0.91/">
  
<channel>
<title>UT Web Central Spotlights</title>
<link>http://www.utexas.edu/spotlight/</link>
<description>Spotlighted items on Web central and other pages</description>
</channel>
 
<image>
<title>UT Austin</title>
<url>http://www.utexas.edu/graphics/star_with_ut.gif</url>
<link>http://www.utexas.edu/</link>
</image>
  
<item>
<title>New UT Austin Travel Program</title>
<link>http://www.utexas.edu/business/travel/travelchanges.html</link>
<description>The State of Texas and the University have updated
 their travel guidelines to include online options...</description>
</item>
  
<item>
<title>Annual Enrollment 2004</title>
<link>http://www.utexas.edu/admin/ohr/irg/enroll/</link>
<description>Faculty and staff should choose their benefit options
for the upcoming year; changes include new dental and vision options...</description>
</item>
  
</rdf:RDF>
میں نے اس کو rss.xml کے نام سے ایک ٹیکسٹ پیڈ میں save کیا ہے۔ اپلوڈ بھی ASCII انداز سے کیا ہے۔ آپ بھی یہی کرو اور دیکھو کچھ نتیجہ نکلتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
پردیسی بھائی، شارق سے سوالات کا سلسلہ جاری رکھیں، یہ باقیوں کے لیے بھی معلومات فراہم کرے گا۔ ویسے میں جملہ کے ذریعے اردو کونٹینٹ منیجمنٹ پر سلسلہ وار پوسٹ کرنے لگا ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ یہ بھی آپ کے لیے دلچسپی کا باعث بنے۔
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
شکریہ نبیل بھائی۔اصل میں شارق بھائی کو میں زیادہ تنگ نہیں کرنا چاہتا کہ کہیں وہ مجھ کو یہ نہ سمجھیں کہ بس چمٹ ہی گیا ہے۔مجھے یہ بھی علم ہے کہ شارق بھائی مصروف انسان ہیں اس لئے جھجکتا ہوں۔
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
بھائی جی آپ کے کہنے کے مطابق فائل بنا کر ASCII میں ہی اپ لوڈ کیاکر دیا ہے ۔ربط حاضر ہے سبسکرائب تو ریڈر نے کر لیا مگر اس میں تو وہ ربط بھی اٹھانے سے انکاری ہے۔آپ کی سائٹ پر بنایا گیا ہوا اس فائل کا ربط بھی سبسکرائب کرتا ہے مگر اس کے ربط بھی نہیں اٹھاتا۔جبکہ پہلے والی xml فائل کے ربط بھی آتے ہیں
 
حاضر

پردیسی بھائی آداب، میں پھر اپنی تُک بندیوں کے ہمراہ حاضر ہوں۔

اس دفعہ میں ایک یو آر ایل پر گیا جہاں سے آپ فیڈ کی فائل بنوا سکتے ہیں جملہ معلومات فراہم کر کے:

http://www.webdevtips.com/webdevtips/codegen/rss.shtml

یہاں میں نے معلومات دیں۔ اس نے xml کوڈ بنا دیا۔ میں نے کوڈ نوٹ پیڈ میں کاپی کیا اور فائیل سیو کی مگر utf-8 فارمیٹ میں (ایک تکّا) کیونکہ اس میں اردو کے الفاظ بھی تھے۔ سیو کرتے ہوئے آپ کو آپشن مل جاتا ہے۔ پھر اس کو اپلوڈ کیا BINARY انداز سے نئے پتے پر:

http://www.boriat.com/test/rss2.xml

اب کی میں نے

1۔ اس کو فیڈ ویلیڈیٹر سے چیک بھی کیا، جس نے او کے کیا:
http://rss.scripting.com/

2۔ گوگل کے ریڈر کو ایڈریس دیا تو وہ بھی راجی ہوگیا:
http://www.google.com/reader/things/intro

اب آپ بھی یہی steps دہرا کر دیکھیں کام بنتا ہے یا نہیں۔
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
بھائی جی بہت ہی خوب۔یہ تکا نہیں ہے کمال ہے آپ کا۔پہلے فائل کا ربط دیکھیں میرے خیال میں تین حصہ کا کام ہو گیا ہے۔بس مواد کا آنا باقی ہے۔یعنی انتہائی نزدیک پہنچ چکے ہیں۔اب بھائی جی ایک چیز ہے کہ اس کے بعد سے ویب پر کسی سیکشن میں کوئی تحریر نہیں لکھی گئی ہے۔مگر میرے خیال میں یہ کوئی اتنی اہم بات نہ ہے۔کیونکہ تحریری مواد تمام سیکشن میں پہلے سے موجود ہے۔اس کو فیڈ میں آنا چاہئیے۔(یہ بات میں آپ کے لئے نہیں لکھ رہا۔یہ صرف ان لوگوں کے لئے ہے جو کہ اب یا بعد میں اس سے استفادہ حاصل کرنا چاہیں گے)
بھائی جی کیا خیال ہے تحریری مواد لانے کے لئے ہمیں ان سیکشن کے head tag میں ایسا کوڈ
کوڈ:
<link rel="alternate" type="application/rss+xml" title="RSS 0.91" href="rss.xml" />
ڈالنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔یا کہ یہ بات تو نہیں کہ html صفحات میں صرف روابط اور اس سے متعلقہ description کا مواد ہی آتا ہو تاکہ لوگ مطلوبہ تحریر اس ویب سائٹ پر جا کر پڑھیں۔
کیونکہ فیڈ ویلیڈیٹر نے اور گوگل نے بھی اس فیڈ کا بخوشی قبول کیا ہے۔جب کہ پہلے ایسا نہیں تھا۔عام ریڈر تو قبول کرتا تھا مگر یہ دونوں انکاری تھے۔
 
نیا ترین مواد

بہت خوب پردیسی بھائی تکنیکی کام تو لگتا ہے مکمل ہوا۔ اب مرحلہ ہے مواد یا contents کا۔

ڈائنامک سائٹس جو ڈیٹابیس پر چل رہی ہوتی ہیں ان کو یہ فائدہ حاصل ہوتا ہے کہ ایک آر ایس ایس کا ڈائنامک پیج بنا دیا جاتا ہے جو جب بھی کال کیا جائے نیا ترین مواد (یا اس کا کچھ حصہ) لاکر دکھا دیتا ہے جو آپ فیڈ ایگریگیٹر سے دیکھ لیتے ہیں۔ فیڈ ایگریگیٹر ایک بڑی چالاک مخلوق کا نام ہے۔ یہ خود سے نیا content تاڑ جاتا ہے۔

آپ کے کیس میں کیونکہ آپ اپنے ہاتھ سے فائل بنا کر رکھیں گے، آپ کا کام اتنا ہوگا کہ ایک وقتِ مقرر پر یہ نئی فائل اس کی لوکیشن پر بنا کر رکھ دیں۔ باقی فیڈ ایگریگیٹر جس میں آپ کی فیڈ کا یو آر ایل ہوگا وہ خود یہ مواد آکر اٹھا لے جائے گا۔ فرض کریں آپ کی یہ فائل دو روز تبدیل نہیں ہوتی، تو فیڈ ریڈر بھی یہ بات سمجھتا رہے گا کہ آپ نے کوئی نیا سامان مہیا نہیں کیا۔

باقی جو یہ آپ نے TAG لکھا ہے:

<link rel="alternate" type="application/rss+xml" title="RSS 0.91" href="rss.xml" />

یہ آپ اپنی سائٹ کے انڈکس پیج پر <head> سیکشن ڈال سکتے ہیں۔ اس سے فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ایسے براؤزر جو فیڈ ایگریگیٹر بھی ہیں (آپیرا، فائر فاکس) وہ اس یو آر ایل کی مدد سے ایک RSS کا آئیکن دکھا دیں گے تاکہ لوگ بآسانی آپ کی فیڈ کو سبسکرائب کر لیں۔ بہتر ہوگا کہ آپ ر س س کی وضاحت کا بھی ایک پیج سائٹ پر ڈالیں تاکہ لوگ اس نئی ٹیکنالوجی کو سمجھ بھی سکیں کہ ان کو کیسے فائدہ دے گی۔ یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جن سے آپ سائٹ کے professionalism کو چار چاند لگا سکتے ہیں۔
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
بھائی جی دیر سے جواب کی معذرت
جی محترم تکنیکی کام بالکل مکمل ہو گیا ہے کیونکہ ہاتھ سے بنائے ہوئے صفحات پر اس سے زیادہ ممکن نہیں ہے(میرے نزدیک)اب اگر کوئی کل کلاں کو کوئی اور پیش رفت یعنی ایسا کوئی سکرپٹ سامنے آتا ہے تو ضرور آپ کو زحمت دوں گا۔
انشااللہ آپ کے کہنے پر ضرور عمل کروں گا کہ آر ایس ایس کی ہدایات کا صفحہ درج کر دیا جائے۔
باقی آپ کا میں بے حد مشکور و ممنون ہوں کہ آپ نے میری راہنمائی فرمائی۔اللہ آپ کو اس کی جزا دے آمین۔
 
Top