آرٹ کا پہلا نمونہ "عورت"

عورتیں دو قسم کی ہوتی ہیں۔ایک وہ جن کے آپ خواب دیکھتے ہیں اور دوسری وہ جن سے آپ کی شادی ہوتی ہے۔کہتے ہیں کہ آرٹ وہ چیز ہے جو آپ کو دیکھنے میں میں اچھی لگے۔لیکن آپ کو اس کی سمجھ نہ آئے۔دنیا میں آرٹ کا سب سے پہلا نمونہ عورت ہے۔کچھ نے تو اتنا میک اپ کیا ہوتا ہے کہ وہ صادقین کے آرٹ کا نمونہ لگتی ہیں ۔عورت ہونا دراصل حسین ہونا ہے۔یہی وجہ ہے کہ دنیا کا کوئی آئینہ کسی بھی عورت کو بدصورت نہیں بتاتا۔
جو شخص کہے کہ عورتوں میں خوبصورتی کم ہوتی جارہی ہے۔یقین کرلیں کہ وہ کسی بیوٹی پارلر میں کام کرتا ہے۔وہاں کام کرنے سے بندے کا بیوٹی سے یقین اٹھ جاتا ہے۔اور محنت پر یقین آجاتا ہے۔دنیا کو اتنا حسن شاعروں ، موسیقاروں نے نہیں دیا جتنا کہ بیوٹی پارلر والوں نے دیا ہے۔
(ڈاکٹر یونس بٹ کی ’’مزاح پرسی‘‘ سے اقتباس)
 
Top