آدھے شہر کا شاہد باز اور آدھے شہر کا پیر۔ صاحبزادہ غلام نظام الدین مرحوم

خواجہ طلحہ

محفلین
آدھے شہر کا شاہد باز اور آدھے شہر کا پیر
جانے اندر سے کیسا ہو، نظام الدین فقیر

علم بھی اسکا درماندہ اور عقل بھی اسکی خام
لیکن اسکی باتیں جیسے پتھر پر ہو لکیر

خطبے اسکے عشق انگیز اور جملے درد آمیز
ہونٹ جہاں ہل جائیں اسکے پھوٹ پڑے تاثیر

ظاہر اسکا کھنڈرکی صورت،باطن تاج محل
وحشی آنکھیں، غمگین چہرا،لیکن صاف ضمیر

آنکھیں نم نم،بال پریشان اورگریباں چاک
عشق و محبت کی گویا ہیں یہ حضرت تصویر
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت عمدہ انتخاب ہے خواجہ صاحب۔ ایک گذارش ہے کہ اپنے پسند کا کلام "پسندیدہ کلام" کے زمرے میں پوسٹ کیا کریں اور ہو سکے تو وارث صاحب کا شروع کردہ اس دھاگے کا بھی مطالعہ فرما لیں۔ بہت شکریہ!
 
Top