احمد ندیم قاسمی آدمی بھی عجیب چیزہے

نیلم

محفلین
آدمی بھی عجیب چیزہے
جو نہیں ہےاُسے ڈھونڈتاہے
مگر جس کوپاتاہے
اُس کو جب تک کہیں کھو نہ دے
کتنا بےچین رہتاہے!
حاضرکوغائب میں
غائب کوحاضرمیں
یوں کھوجتاہے
کہ جیسے وہ خود کھو گیاہے!
 
Top