تعارف آداب

rahi

محفلین
آداب
میں ایرانی ہوں ۔میں نےایران میں ارردو زبان کا بی ۔اے کیا ۔اب یہاں آئی ہوں تا کہ آپ کی مدد سے میری اردو ترقی کرے ۔ان شا اللہ

مجھے اردو زبان اچھی لگتی ہے۔:love:
 
آخری تدوین:
آداب
میں ایرانی ہوں ۔میں نےایران میں ارردو زبان کا بی ۔اے کیا ۔اب یہاں آیا ہے تا کہ آپ کی مدد سے میری اردو ترقی کرے ۔ان شا اللہ

مجھے اردو زبان اچھی لگتی ہے۔:love:
خوش آمديد
مرحبا
Përshëndetje
Բարեւ Ձեզ
merheba
salom
الله آپ کی تمام نیک تمنائیں پوری فرمائے آمین

محمد وارث

لائبریرین
میرے دوست میں صاحبہ ہوں نہ صاحب:act-up:
اس جملے میں نہ کے بعد 'کہ' بھی لکھا جانا چاہیے تھا یعنی "میرے دوست، میں صاحبہ ہوں نہ کہ صاحب"۔ یعنی میں خاتون ہوں مرد نہیں۔ جس طرح آپ نے لکھا ہے اس کا مطلب یہ بنتا ہے کہ نہ میں صاحب ہوں، نہ میں صاحبہ ہوں :)
 
:embarrassed:اس وضاحت کے لیے،بهت شکریه آپ کا
 
لاریب مرزا

محفلین
اس جملے میں نہ کے بعد 'کہ' بھی لکھا جانا چاہیے تھا یعنی "میرے دوست، میں صاحبہ ہوں نہ کہ صاحب"۔ یعنی میں خاتون ہوں مرد نہیں۔ جس طرح آپ نے لکھا ہے اس کا مطلب یہ بنتا ہے کہ نہ میں صاحب ہوں، نہ میں صاحبہ ہوں :)
اس کے علاوہ تعارف میں بھی انہوں کہ اپنے آپ کو مذکر لکھا ہے جس سے بہت سے احباب کو یہ غلط فہمی پیدا ہوئی کہ یہ صاحب ہیں۔ :) :)
اب یہاں آیا ہے تا کہ آپ کی مدد سے میری اردو ترقی کرے
 
rahi

محفلین
اس کے علاوہ تعارف میں بھی انہوں کہ اپنے آپ کو مذکر لکھا ہے جس سے بہت سے احباب کو یہ غلط فہمی پیدا ہوئی کہ یہ صاحب ہیں۔ :) :)
:embarrassed::embarrassed::embarrassed::embarrassed::embarrassed::embarrassed::embarrassed: جی ہاں۔آپ کی فرمائش بالکل ٹھیک ہے۔اس پر غور کرنے سے آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اس کو تدویں کیا میں نے۔شکریہ:rose:
 
محمد وارث

لائبریرین
اس کے علاوہ تعارف میں بھی انہوں کہ اپنے آپ کو مذکر لکھا ہے جس سے بہت سے احباب کو یہ غلط فہمی پیدا ہوئی کہ یہ صاحب ہیں۔ :) :)
دراصل اردو اور فارسی کے جملوں کی بناوٹ میں مذکر و مونث میں بہت فرق ہے، فارسی میں فعل کے ساتھ مذکر و مونث لگایا ہی نہیں جاتا، "اُو رفت" کا مطلب وہ گیا اور وہ گئی دونوں ہو سکتے ہیں یعنی "رفتن" کے ساتھ مذکر و مؤنث کی ضرورت نہیں لیکن اردو میں "جانا" کے ساتھ جملہ بناتے ہوئے لازمی طور پر جنس کا اظہار کرنا پڑے گا، یعنی "وہ گیا" یا "وہ گئی"۔ اس لحاظ سے اردو تھوڑی مشکل ہے، ان کو کچھ دقت ضرور ہوگی :)
 
Top