آج کی دلچسپ خبر!

یعنی دلچسپ خبریں بھی چھلنی میں سے گزر کر عوام تک پہنچتی ہیں۔ :) :)
دراصل چھلنی لڑی پر نہیں، بلکہ زمرہ پر لگی ہے۔ اور مسئلہ یہ ہے کہ چھلنی ہٹا دی جائے، تو کچھ احباب ہر اخبار کی ساری خبریں یہاں پوسٹ کرناشروع کر دیتے ہیں، تو نہ چاہتے ہوئے بھی چھلنی دوبارہ لگانی پڑ جاتی ہے۔
میری خواہش تو یہ ہے کہ کہیں بھی چھلنی نہ لگی ہو، لوگ خود ہی سمجھدار ہو جائیں۔
مگر وہ کیا ہے کہ
ہزاروں خواہشیں ایسی وغیرہ وغیرہ :)

البتہ مدیران کو بروقت دیکھ لینا چاہیے، اس میں تاخیر بلاشبہ کھلتی ہے۔
 
بھارتی عدالت کی مسلمان ملزم کو 21 دن تک 5 وقت کی نماز پڑھنے کی سزا

بھارت میں سکھ جج نے مسلمان ملزم کو21 دن تک نماز کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں واقع مالیگاؤں میں ملزم پر مار پیٹ اور جھگڑے کا الزام ثابت ہو گیا جس پر سکھ جج نے بطور سزا ملزم کو21 دن تک 5 وقت کی نماز پڑھنے کا حکم دیا۔
رپورٹس کے مطابق ملزم کو قریبی مسجد میں بطور کفارہ 2 پودے لگانے کا بھی حکم دیا گیا۔
چھوٹے جرم میں تو یہ سزا ٹھیک لگتی ہے بڑے جرم میں یہ سزا کافی نہیں ہوگی۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
البتہ مدیران کو بروقت دیکھ لینا چاہیے، اس میں تاخیر بلاشبہ کھلتی ہے۔

ویسے تو وقت نہیں لگتا کہ زیادہ تر پوسٹ بہت جلد منظور ہو جاتی ہیں۔ البتہ ایک اضافی اسٹیج تو ہے۔

آپ کی باتیں بھی درست ہیں۔ اگر لوگ ٹھیک چلیں تو انتظامیہ کو کیا پڑی کہ نگرانی کرتی پھرے۔
 
Top