آج کی آیت

سیما علی

لائبریرین
إِن تَمْسَسْكُمْ حَسَنَةٌ تَسُؤْهُمْ وَإِن تُصِبْكُمْ سَيِّئَةٌ يَفْرَحُواْ بِهَا وَإِن تَصْبِرُواْ وَتَتَّقُواْ لاَ يَضُرُّكُمْ كَيْدُهُمْ شَيْئًا إِنَّ اللَّهَ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطٌ
سورہ آل عمران 120
اگر تمہیں کوئی بھلائی مل جائے تو ان کو برا لگتا ہے، اور اگر تمہیں کوئی گزند پہنچے تو یہ اس سے خوش ہوتے ہیں ۔ اگر تم صبر اور تقویٰ سے کام لوتو ان کی چالیں تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گی ۔ جو کچھ یہ کر رہے ہیں وہ سب اﷲ کے (علم اور قدرت کے) احاطے میں ہے
آیت 120:
 

سیما علی

لائبریرین
وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَ تَبَتَّلْ اِلَیْهِ تَبْتِیْلًاؕ۝
(الْمُزَّمِّل, 73 :
اور آپ اپنے رب کے نام کا ذِکر کرتے رہیں اور (اپنے قلب و باطن میں) ہر ایک سے ٹوٹ کر اُسی کے ہو رہیں
 

سیما علی

لائبریرین
لِلّ۔ٰهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ وَمَا فِيْ۔هِنَّ ۚ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ (120)
سورہ المائدہ
آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب اللہ ہی کی سلطنت ہے، اور وہ ہرچیز پر قادر ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
اَللّٰہُ لَطِیۡفٌۢ بِعِبَادِہٖ یَرۡزُقُ مَنۡ یَّشَآءُ ۚ وَ ہُوَ الۡقَوِیُّ الۡعَزِیۡزُ ﴿٪۱۹﴾٪۲

اللہ اپنے بندوں پر مہربان ہے وہ جسکو چاہتا ہے رزق دیتا ہے۔ اور وہ زورآور ہے غالب ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین

بِسْمِ اللّ۔ٰهِ الرَّحْ۔مٰنِ الرَّحِيْ۔مِ

يَآ اَيُّ۔هَا النَّبِىُّ اتَّقِ اللّ۔ٰهَ وَلَا تُطِ۔عِ الْكَافِ۔رِيْنَ وَالْمُنَافِقِيْنَ ۗ اِنَّ اللّ۔ٰهَ كَانَ عَلِيْمًا حَكِ۔يْمًا (1)

اے نبی اللہ سے ڈر اور کافروں اور منافقوں کا کہا نہ مان، بے شک اللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔
سورہ احزاب ۔3
 

سیما علی

لائبریرین
یَسْ۔َٔلُوْنَكَ عَنِ الْاَنْفَالِ ؕ— قُلِ الْاَنْفَالُ لِلّٰهِ وَالرَّسُوْلِ ۚ— فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَصْلِحُوْا ذَاتَ بَیْنِكُمْ ۪— وَاَطِیْعُوا اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗۤ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ ۟
یہ لوگ آپ سے غنیمتوں کا حکم دریافت کرتے ہیں(1) ، آپ فرما دیجئے! کہ یہ غنیمتیں اللہ کی ہیں اور رسول کی ہیں(2)، سو تم اللہ سے ڈرو اور اپنے باہمی تعلقات کی اصلاح کرو اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اگر تم ایمان والے ہو۔(3)

سورۂ انفال​

آیت نمبر 1
 

سیما علی

لائبریرین
اِنَّ اللّٰہَ لَا یَظۡلِمُ مِثۡقَالَ ذَرَّۃٍ ۚ وَ اِنۡ تَکُ حَسَنَۃً یُّضٰعِفۡہَا وَ یُؤۡتِ مِنۡ لَّدُنۡہُ اَجۡرًا عَظِیۡمًا
﴿
۴۰﴾

النِّسَآء،​

40.​

بیشک اللہ ذرّہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا، اور اگر کوئی نیکی ہو تو اسے دوگنا کر دیتا ہے اور اپنے پاس سے بڑا اجر عطا فرماتا ہے​

 

سیما علی

لائبریرین
﴿۞
وَسَارِعُوا إِلَىٰ مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ﴾
[ آل عمران: 133]


اپنے پروردگار کی بخشش اور بہشت کی طرف لپکو جس کا عرض آسمان اور زمین کے برابر ہے اور جو (خدا سے) ڈرنے والوں کے لیے تیار کی گئی ہے

 

سیما علی

لائبریرین
وَ لَوۡ لَاۤ اِذۡ دَخَلۡتَ جَنَّتَکَ قُلۡتَ مَا شَآءَ اللّٰہُ ۙ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ ۚ اِنۡ تَرَنِ اَنَا اَقَلَّ مِنۡکَ مَالًا وَّ وَلَدًا ﴿ۚ۳۹﴾سورہ الکہف

اور جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے تو تم نے ماشاء اللہ لاقوۃ الاباللہ کیوں نہ کہا؟ اگر تم مجھے مال و اولاد میں اپنے سے کمتر دیکھتے ہو۔
 

سیما علی

لائبریرین
سورة الشورى - آیت 19
اللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ ۖ وَهُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِ
يزُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر مہربان ہے وہ جس کو جو کچھ چاہتا ہے دیتا ہے اور وہ بڑی قوت والا اور بڑے غلبے والا ہے ۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین

سورة البقرة - آیت 201
وَمِنْهُم مَّن يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ
النَّارِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور بعض لوگ وہ بھی ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں نیکی دے (١) اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور عذاب جہنم سے نجات دے۔
 

سیما علی

لائبریرین
سورة القصص - آیت 24
فَسَقَىٰ لَهُمَا ثُمَّ تَوَلَّىٰ إِلَى الظِّلِّ فَقَالَ رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
چنانچہ موسیٰ نے ان عورتوں کی بکریوں کو پانی پلا دیا۔ پھر ایک سائے دار جگہ پر جا [٣٣] بیٹھے اور کہا : ''میرے پروردگار! جو بھلائی بھی تو مجھے پر نازل کرے، میں اس کا محتاج ہو
 
Top