آج کا دن کیسا گزرا

qaral

محفلین
آپ کا آج کا دن کیسا گزرا لکھیئے اگراچھا گزرا تو سب سے اپنی خوشیاں بانٹیے اور اگر برا گزرا ہے تو سب آپ کا غم بانٹ لیں گیں اور اگر آپ کی زندگی میں آج کوئی قابل ذکر واقعہ پیش آیا تو شئیر کیجئے
 

شمشاد

لائبریرین
صبح اٹھا، دفتر گیا، چائے پی، ماوراء کے بھیجے ہوئے 4 صفحے ٹائپ کیئے، کوئی گھنٹہ بھر لغت پر کام کیا، کچھ دفتر کا کام کیا، کھانے کا وقت ہو گیا، گھر آ گیا، کھانا کھایا، تھوڑی دیر سویا پھر دفتر گیا، پھر فرلو لگا کر گاڑی ٹھیک کروانی تھی اس کے لیے چلا گیا، پانچ بجے واپس پہنچا، ساڑھے پانچ بجے چھٹی کی، تھوڑی دیر نیٹ پر گزارہ پھر ایک مہمان آ گیا اس کو ڈاکٹر کے پاس لے جانا تھا دو ڈھائی گھنٹے لگ گئے، واپس آیا، کھانا کھایا اور تب سے نیٹ پر ہوں اور اب چائے پینے لگا ہوں۔ تو یہ تھی آج کی روداد۔

اگر تو پسند آئی تو کل کی بھی لکھ دوں گا۔
 

ثناءاللہ

محفلین
صبح اٹھا، ناشتہ کیا اور کمپیوٹر پر بیٹھ گیا ہوں، کچھ میلز کرنی تھی وہ ابھی تک نہیں کی صرف محفل کو دیکھا جا رہا ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔ ابھی ارادہ ہے کہ کھانا کھانے کے بعد میلز کروں گا۔
 

فرذوق احمد

محفلین
صُبح اُٹھا تقریباََ ساڑھے آٹھ بجے

نہایا ،،ناشتہ کیا ۔۔اور امی کو ڈاکڑ کہ پاس لے گیا ۔۔پھر دوکان پر آ گیا اور تب کا یہی ہوں کام کر رہا ہوں
 

qaral

محفلین
ساری رات ہپیٹل ایمرجنسی میں گزری ایک بندہ ڈسکو سے ما کھا کر آیا اور ایک لڑکی کا پرچے کی ٹینشن سے بلڈ پریشر لو ھوگیا یہی دو قابل ذکر واقعات ہوئے اور رات کو چار بجے ہپیٹل سے آکر سوگیا ابھی اٹھا ھوں دن کی تو اب چھٹی ہی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی تو آدھا دن گزرا ہے اور آدھے دن کی کیا رودار لکھوں کہ صبح دفتر گیا، چائے پی، ماوراء کے بھیجے ہوئے دس عدد صفحات ٹائپ کیئے، کچھ لغت پر کام کیا، پھر کوفی پی، پھر بچے کے سکول چلا گیا، اتنے میں کھانےکا وقفہ ہو گیا اور گھر آ گیا کھانا کھانے۔
 

شمشاد

لائبریرین
qaral نے کہا:
ساری رات ہپیٹل ایمرجنسی میں گزری ایک بندہ ڈسکو سے ما کھا کر آیا اور ایک لڑکی کا پرچے کی ٹینشن سے بلڈ پریشر لو ھوگیا یہی دو قابل ذکر واقعات ہوئے اور رات کو چار بجے ہپیٹل سے آکر سوگیا ابھی اٹھا ھوں دن کی تو اب چھٹی ہی ہے

دوسرے واقعہ میں یقیناً میڈیکل کی طالبہ ہو گی جس کا بلڈ پریشر کم ہو گیا۔
 

qaral

محفلین
اچھا اندازہ لگا یا تم نے اس کا اناٹومی کا پر چہ تھا پری پیپپر سینڈروم مگر معاملہ تھوڑا سیرئیز ہو گیا تھا مگر اب ٹھیک ہے
 

شمشاد

لائبریرین
کھانا کھانے کے بعد کچھ دیر سویا، پھر دفتر گیا، چائے وائے پی، لغت پر کام مکمل کیا۔ کچھ گپ شپ ہوئی اور پانچ بجے گھر آ گیا۔

سوچا اب لغت کی فائل اپلوڈ کر ہی دوں تو وہ ابھی کی ہے۔

باقی کی خبریں رات کے بلیٹن میں۔
 

ظفری

لائبریرین
ابھی میرا دن گذرا نہیں ۔۔ گذر رہا ہے ۔ اختیام پر روئیداد لکھ دونگا ۔ مگر دن کا انجام ابھی سے ہی کچھ اچھا نہیں لگ رہا کہ آج امی اور بہن کو مجھ سے جدا ہونا ہے ۔ :cry:
 

امن ایمان

محفلین
میرا آج کا دن بہت بہت بہت برا گزرا۔۔سارا دن لائٹ نہیں تھی۔۔۔لاہور میں پچھلے تین دن سے قیامت جیسی گرمی ہو رہی ہے۔ دعا کریں کہ اللہ رحم فرما دیں۔

جون کے سارے دن برے گزرتے ہیں۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
آج بازار سے 4 انار خریدے جن کا وزن 1700 گرام تھا۔ یعنی کہ تقریباً 425 گرام فی انار۔

تو سوچا آج کچھ نیا کیا جائے تو ایک انار کھولا اور اس کے دانے نکال کر گنے جو 556 تھے۔ ہے ناں معلوماتی خبر۔
ایسے ہی لوگوں نے مشہور کر رکھا ہے ایک انار سو بیمار، یہاں تو 556 بیمار بھگت سکتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آئندہ سے یہ کہاوت "ایک انار سو بیمار" سے بدل کر "ایک انار پانچ سو بیمار" ہونی چاہیے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
صبح ایک دوست کا پیغام ملا کہ جلدی آؤ آن لائن۔ پہنچا سلام دعا کر کے ٹیکسٹ چیٹ سے اجازت لی کہ کام پر جانا تھا۔ تاہم سارا راستہ ان سے گپ شپ ہوتی رہی وائس چیٹ پر۔ دفتر پہنچا، کوئی خاص کام نہیں تھا، دوپہر کا کھانا کھایا، کافی پی، پھر کافی بریک میں کافی پی، چند ایک دفتری کام نمٹائے، ایک دھاگہ کھولا، باقیوں پر گپ شپ کی اور بس یوں ہی دن پورا ہو رہا ہے :)
 
Top