آج کادن تاریخ کے آئینہ میں (ہجری)

ربیع م

محفلین
آج کادن تاریخ کے آئینہ میں
مراد خان ثالث کی وفات:

8 جمادی الاول 1003 ہجری بمطابق 19 جنوری 1595 سلطان مراد خان ثالث مملکت عثمانیہ کے 13 ویں سلطان اور چوتھے خلیفہ 21 سال حکومت کرنے کے بعد 50 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔

امام محمد عبدہ کی وفات:

8 جمادی الاول 1323 ہجری بمطابق 11 جولائی 1905 استاذ محمد عبدہ مصر میں الاصلاح تحریک کے رہنماء کی وفات ہو گئی یہ البحیرۃ ضلع کی ایک بستی میں پیدا ہوئے الجامع احمدی اور پھر الازہر سے تعلیم حاصل کی ، جمال الدین افغانی کے ساتھی رہے اور ان کی شاگردی بھی اختیار کی ،انگریز کے خلاف عرب تحریک میں حصہ لیا اور مصر سے بیروت جلاوطن کر دئیے گئے ، واپسی کے بعد انھیں مصر کا مفتی تعینات کر دیا گیا اور مصر میں الاصلاح تحریک کی قیادت کی ۔


پہلی اسرائیلی حکومت کی تشکیل:

8 جمادی الاول 1368 ہجری بمطابق 8 مارچ 1949 ڈیوڈ بن گوریان کی سربراہی میں 1948 میں اسرائیل کے قیام کے اعلان کے بعد پہلی اسرائیلی حکومت کا قیام عمل میں آیا، بن گوریان صہیونی 1886 کو پولینڈ میں پیدا ہوا ، یہ اسرائیل کی لیبر پارٹی کے رہنماؤں اور مؤسسین میں سے ایک تھا اور اسی نے اسرائیل کے قیام کا اعلان کیا ، 1973 میں اس کی وفات ہوئی اس نے یہودی وطن کے حصول اور عبرانی مملکت کے حوالے سے دسیوں کتب اور تاریخی مباحث تحریر کئے۔


محدث احمد البنا کی وفات:

8 جمادی الاول 1378 ہجری بمطابق 19 نومبر 1958 مصر میں 14 ویں صدی ہجری (20 ویں صدی ) کے عظیم محدث احمد عبدالرحمٰن البنا کی وفات ہوئی یہ حسن البناء شہید کے والد تھے ان کی کتاب بہت مشہور ہے۔


حمزہ فتح اللہ لغوی کی وفات:

8 جمادی الاول 1336 ہجری بمطابق19 فروری 1918 لغت کے بڑے امام الشیخ حمزۃ فتح اللہ کی وفات ہوئی یہ 1266 ہجری بمطابق 1849 مصر کے ضلع البحیرۃ کے علاقے ادکو میں پیدا ہوئے قرآن حفظ کیا اور الازہر میں تعلیم حاصل کی اس کے بعد صحافت کے میدان کا رخ کیا اور البرہان رسالہ اور پھر الاعتدال کا اجراء کیا پہلے لینگوئج کالج اور پھر دارلعلوم میں مدرس رہے ان کی مشہور کتابیں المواهب الفتحية في علوم اللغة العربية اور ورسالة في المفردات الأعجمية ہیں۔
 

ربیع م

محفلین
9 جمادی الاول

9 جمادی الاول 447 ہجری بمطابق 6 اگست 1055 ملک شاہ بن الپ ارسلان کی پیدائش یہ مملکت سلاجقہ کے نمایاں سلاطین میں سے تھے اپنے وزیر نظام الملک کی مدد سے مملکت کو ترقی خوشحالی کی عروج تک لیکر گئے ان کے عہد حکومت میں نظامی مدارس کا جال پھیل گیا جو کہ علم کے مراکز اور ترقی و تہذیب کی آماجگاہیں تھیں۔

سلطان حسن قلاوون کی وفات:

9 جمادی الاول 762 ہجری بمطابق 17 مارچ 1361 سلطان حسن بن سلطان الناصر محمد قلاوون مملکت ممالیک کے ایک سلطان کی وفات ہو گئی ان کے دور حکومت میں عدم استحکام کے باوجود انھوں نے اسلامی تعمیرات کی جانب خصوصی توجہ دی القاہری میں ان کے نام کی مشہور مسجد مسجد السلطان حسن کے نام سے موجود ہے۔


اخوان المسلمین کی تحلیل کا حکم:

9 جمادی الاول 1373 بمطابق 14 جنوری 1954 جمال عبدالناصر کی قیادت میں وزراء کی کابینہ نے اخوان المسلمین کی تحلیل کا فیصلہ جاری کیا کیونکہ یہ ایک سیاسی جماعت ہے اور اس پر بھی 1372/1953 کو سیاسی جماعتوں کی تحلیل کا قانون لاگو ہوتاہے۔

سہارتو کی صدارتی انتخابات میں کامیابی:

9 جمادی الاول 1391 بمطابق 3 جولائی 1971 سوہارتو اور ان کی جماعت جولکار نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور انڈونیشیا کے صدر منتخب ہوئے۔

مصری سپاہی ایمن حسن کا اسرائیلی فوج پر حملہ:


9 جمادی الاول 1411 بمطابق 26نومبر 1990 مصری سپاہی ایمن حسن مصر اسرائیل سرحد پر ایک اسرائیلی فوجی جیپ اور دو بسوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 21 سپاہی اور آفیسر مارے جاتے ہیں جبکہ 2 زخمی ہوتے ہیں ان کا یہ حملہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مصری پرچم کی توہین اور اقصی میں کئے گئے یہودی شدت پسندوں کے جارحانہ حملے کے ردعمل میں تھا ایمن حسن سر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے اور مصری سرحد واپس لوٹ آئے اور اپنے آپ کو حکومت کے حوالہ کر دیا 6 اپریل 1991 کو انھیں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی۔


نابلس میں 9 فلسطینیوں کی شہادت:

9 جمادی الاول 1425 بمطابق 26 جون 2004 اسرائیلی قابض فورسز مغربی کنارے میں 3 دن تک جاری رہنے والے حملے میں 9 فلسطینیوں کو شہید کرتی ہے جن میں نایف ابو شرخ الفتح تحریک کے کتائب شہداء الاقصی کے قائد بھی شامل تھے۔

 

ربیع م

محفلین
10 جمادی الاول

معرکہ جمل:

10 جمادی الاول 36 ہجری بمطابق 4 نومبر 656 علی رضی اللہ عنہ اور عثمان رضی اللہ عنہ کے خون کا انتقام لینے کا مطالبہ کرنے والی جماعت جن میں طلحہ زبیر اور عائشہ رضی اللہ عنہم اجمعین شامل تھے ان دونوں فریقین کے درمیان بصرہ کے قریب ایک جگہ جسے "الخریب" کا نام دیا جاتا ہے جنگ چھڑ گئی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اونٹنی کی پشت پر اپنے ہودج میں تھیں اور فریقین کے جنگجو اس اونٹنی کے گرد لڑ رہے تھے جب علی رضی اللہ عنہ نے اونٹنی کے گرد مقتولین کی کثرت دیکھی تو اس کی کونچیں کاٹنے کا حکم دیا اور ہودج کا اٹھا کر معرکہ کی جگہ سے دور لیجایا گیا اس لئے تاریخ میں یہ معرکہ جنگ جمل کے نام سے معروف ہے۔


امام بیہقی کی وفات:

10 جمادی الاول 458 ہجری بمطابق 9 اپریل 1066 امام ابو بکر احمد بن الحسین بن علی بن عبداللہ جو کہ بیہقی کے نام سے مشہور تھے پانچویں صدی میں فقہ اور حدیث کے مشہور امام سنن البیہقی ، ودلائل النبوة، الأسماء والصفات کے مصنف ان کئ وفات ہو گئی۔

عز الدین بن عبدالسلام کی وفات:

10 جمادی الاول 660 ہجری بمطابق 2 اپریل 1262 عبدالعزیز بن عبدالسلام بن ابو القاسم جو کہ عزالدین بن عبدالسلام کے نام سے معروف تھے فقہ وحدیث اور قضاء کے مشہور ائمہ میں سے ایک حکام کے سامنے کلمہ حق ادا کرنے اور ان کے سامنے ڈٹ جانے میں معروف تھے تاتاریوں کے خلاف جہاد اور خاص طور پر عین جالوت میں انھوں نے ایک اہم کردار ادا کیا۔

جرمن ماہر طبیعات (Daniel Gabriel Fahrenheit)جبرائیل دانیال فارن ہائیٹ کی وفات:

10 جمادی الاول 1149 بمطابق 16 ستمبر 1736جرمن سائنسدان جبرائیل دانیال فارن ہائیٹ کا انتقال ہو ا، جنہوں نے الکوحل کی جگہ مرکری استعمال کرکے اس میں بہتری لائی اور فارن ہائیٹ پیمانہ ایجاد کیا۔

الحبیب بورقیبہ کی پیدائش:


10 جمادی الاول 1321 ہجری بمطابق 3 اگست 1903 الحبیب بورقیبہ کی پیدائش ، یہ تیونس کے بانی، سیاستدان اور جمہوریہء تیونس کے پہلے صدر تھے، جن کی صدارت 25 جولائی، 1957ء سے 07 نومبر، 1987ء تک رہی۔ یہاں تک کہ زین العابدین نے انھیں معزول کر کے ان کی جگہ صدارت سنبھالی۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ کا آغاز:

10 جمادی الاول 1385 ہجری بمطابق 6 ستمبر 1965 مسلم اکثریت مسئلہ کشمیر کی وجہ سے انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ کا آغاز ہوا یہ جنگ 17 روز تک جاری رہی جس میں پاکستان فضائیہ نے فیصلہ کن کردار ادا کیا جنگ کا اختتام باہمی معاہدہ کرنے کی رضامندی پر منتج ہو ا جو کہ 1966 میں تاشقند کے مقام پر معاہد ہ کیا گیا لیکن اس معاہدہ کی اکثر شقیں ہندوستان کے حق میں تھیں ۔

حماس کے قائدین کی اسرائیل کے ہاتھوں شہادت:

10 جمادی الاول 1422 بمطابق 31 جولائی 2001 اسرائیلی فوج نے اپاچی ہیلی کاپٹر کے ذریعے نابلس میں حماس کے دو رہنماؤں جمال سلیم اور جمال منصور کو ان کے دفتر "المركز الفلسطيني للدراسات والإعلام" میں شہید کر دیا ان کے ساتھ 7 مزید افراد بھی شہید ہوئے۔


عراقی عبوری حکومت کو اختیارات کی منتقلی:

10 جمادی الاول 1425 ہجری بمطابق 28 جون 2004 عراق میں امریکا کی قیادت میں قابض فورسز نے رسمی طور پر عراق کی عبوری حکومت کو اختیارات سپرد کر دئیے اس کیلئے امریکی حاکم پال پریمر نے عراقی وزیر اعظم ایاد علاوی کو دستاویزات منتقل کیں ۔
 

ربیع م

محفلین
11 جمادی الاول
امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی وفات

11 جمادی الاول 150 ہجری بمطابق 14 جون 767 نعمان بن ثابت بن النعمان جو کہ ابو حنیفہ کے نام سے مشہور ہوئے ان کی وفات ہوئی یہ چار اماموں میں سے ایک اور حنفی مذہب کے بانی ہیں کوفہ میں پیدا ہوئے وہی پلے بڑھے اور تعلیم حاصل کی اپنے شیخ کی وفات کے بعد کوفہ میں فقہ کی مسند سنبھالی ان کے کئی ذہین شاگرد تھے جنہوں نے ان کے بعد ان کے مذہب کی تدوین کی اور اس کی نشرواشاعت کا کام کیا۔

بنو بویہ کا بغداد میں داخلہ:

11 جمادی الاول 334 ہجری بمطابق 19 دسمبر 945 بنو بویہ بغداد میں داخل ہو کر بغیر جنگ کے اس پرقبضہ کرتے ہیں اور خلافت عباسیہ پر اپنے تسلط کا اعلان کرتے ہیں اس کے ساتھ ہی اس دور کا آغاز ہو جاتا ہے جسے تاریخ میں آل بویہ کے نفوذ کے زمانے سےیاد ٓ کیا جاتا ہے جو کہ ایک صدی سے زیادہ عرصہ تک پھیلا رہا۔


عبدالمجید آبدوز کو سمندر میں اتارا گیا:

11 جمادی الاول 1304 بمطابق 5 فروری 1887 مملکت عثمانیہ عبدالمجید آبدوز کو سمندر میں اتارتی ہے اس کا نام پہلے تحت البحر تھا ۔ اس آبدوز کو جنگی بحری بیڑے میں شامل کیا گیا یہ پہلی بار تھا کہ عثمانیوں نے آبدوز کا استعمال کیا۔یہ دنیا کی پہلی آبدوز تھی کہ جس میں زیر آب براہ راست تارپیڈو فائر کیا جا سکتا تھا۔


قاہرہ کی پہلی انقلابی تحریک کا آغاز:

11جمادی الاول 1213 بمطابق 21 اکتوبر 1798 فرانسیسی حملہ آور فوج کے خلاف قاہرہ کی پہلی انقلابی تحریک کا آغاز ہوا جس کی جانب الازہریوں نے خاص طور پر دعوت دی اس کی سربراہی الشیخ محمد السادات کر رہے تھے انھوں نے قاہرہ میں پھیلی اس انقلابی تحریک کی قیادت کیلئے جامع ازہر میں مجلس کی تشکیل دی اس تحریک میں شریک افراد نے فرانسیسی سپاہیوں کی ٹکڑیوں پر حملہ کیا اور انھیں مگر نپولین اس مہم کا قائد اس انقلابی تحریک کا قلع قمع کرنے میں کامیاب رہا اور اپنی توپوں سے الازہر محلہ اور بغاوت کے مرکز کو تباہ کر دیا۔

صلاح الدین ایوبی حمص کو اپنی مملکت میں شامل کرتے ہیں :

11 جمادی الاول 570 ہجری بمطابق 8 دسمبر 1174 صلاح الدین ایوبی حمص شہر کو اپنی مملکت میں شامل کرنے میں کامیاب ہوتا ہے حمص کو اپنی مملکت میں شامل کرنا اس کے اس منصوبے کا حصہ ہے جس کے ذریعے وہ مصر شام اور عراق کو متحد کر اسلامی وحدت کا قیام اور صلیبی جارحیت کے خلاف کھڑا کرنا چاہتا ہے صلاح الدین نے حمص شہر پر کسی جنگ یا لڑائی کے قبضہ کیا۔
 

ربیع م

محفلین
12 جمادی الاول
سنان پاشا کی وفات:

12 جمادی الاول 996 ہجری بمطابق 9 اپریل 1588 مشہور عثمانی معمار سنان پاشا کی 98 سال کی عمر میں وفات جنہوں نے ترکی میں عثمانی دور کی مشہور یادگارعمارات تعمیر کیں۔

معاہدہ کوچک کناری:

12 جمادی الاول 1288 یجری بمطابق 21 جولائی 1774 روس اور سلطنت عثمانیہ کے درمیان معاہدہ کوچک کناری پر دستخط ہوئے جس کے نتیجے میں سلطنت عثمانیہ نے ایک عالمی مملکت کے طورپر بہت حد تک اپنی ہیبت کھو ڈالی اور یہ عثمانی مملکت کے زوال و کمزوری پر راہ پر گامزن ہونے کی ابتداء تھی۔

H.G wells كا یوم پیدائش:

12 جمادی الاول 1283 ہجری بمطابق 22 ستمبر مشہور انگلش مؤرخ ایچ جی ویلز(Herbert George Wells) کایوم پیدائش

جنرل فرانسیسکو فرانکو کا یوم پیدائش:

12 جمادی الاول 1310 بمطابق 1 دسمبر 1892 ہسپانوی جنرل فرانسیسکو فرانکو کی پیدائش جس نے ہسپانیہ پر اندرونی خانہ جنگی کے خاتمہ اور اس پر قابو پانے(1936 سے 1939)کے بعد 26 سال تک 1939 سے لیکر اپنی وفات 1975 تک حکومت کی ۔

اخوان المسلمین کے سات رہنماؤں کی سزائے موت کا فیصلہ :

12 جمادی الاول 1386 ہجری بمطابق 29 اگست 1966 مصر کی حکومت نے اخوان المسلمین کے سات رہنماؤں کوایک نئی مسلح تنظیم کے قیام ، حکومت کا تختہ الٹنے اور حکومت پر قبضہ کرنے کی کوشش کے الزام میں سزائے موت حکم جاری کیا ، بعد میں ان میں سے 4 کی سزا کم کر کے عمر قید میں بدل دی گئی جبکہ دوسرے 3 افراد سید قطب ، محمد یوسف ہواش اور عبدالفتاح اسماعیل کوسزائے موت دی گئی۔

 

ربیع م

محفلین
13 جمادی الاول

معرکہ فیدان میں عثمانیوں کی فتح:
13 جمادی الاول 1150 ہجری بمطابق 8 ستمبر 1737 عثمانی قائد عوض محمد پاشا کو سربیا کے محاذ پرجنگ فیدان میں جرمن فوج پر فتح حاصل ہوتی ہے، اس جنگ میں 6 ہزار جرمن فوجی مارے گئے۔

معاہدہ بارڈو (Treaty of Bardo )پر دستخط:

13 جمادی الاول 1298 ہجری بمطابق 1881 فرانس اور حاکم تیونس بای کے درمیان فرانس کی تیونس کے خلاف جنگ کے بعد معاہدہ باردو پر دستخط ہوتے ہیں اس معاہدہ کی رو سے تیونس کی عملی آزادی کا خاتمہ ہوجاتا اور حاکم تیونس البای ہر عملی اختیار سے محروم ہو جاتا ہے اور تیونس میں موجود فرانسیسی نگران تیونس کا حقیقی حاکم بنتا ہے۔

مصری کشتی "مباحث" کا سمندری سفر کا آغاز:

13 جمادی الاول 1352 ہجری بمطابق 3 ستمبر 1933 مصری کشتی مباحث مختلف علاقوں میں سمندری سفر کے ایک سلسلے کا آغاز کرتی ہے جس میں بحر احمر کا جنوبی حصہ خلیج عدن جزیرہ نمائے عرب کا جنوب مشرقی ساحل خلیج عمان اور خلیج فارس کا دروازہ اور افریقہ کا مشرقی ساحل شامل ہے یہ سفر مصر اور برطانیہ کے باہمی تعاون کے ساتھ کیا گیا۔
 

ربیع م

محفلین
14 جمادی الاول

صحابی رسول عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی وفات:

14 جمادی الاول 73 ہجری بمطابق 1 اکتوبر 692 جلیل القدر صحابی عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی یہ مدینہ منورہ میں مسلمانوں کی آمد کے بعد پہلے نومولود تھے،انتہائی دلیر اور ذہین پر اعتماد کم عمری میں ہی فتوحات اسلامیہ میں شریک ہوئے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں شمالی افریقہ کی فتح میں شریک ہوئے معاویہ بن ابی سفیان کی وفات کے بعد ان کے بیٹے کی بیعت کرنے سے انکار کیا اور مکہ مکرمہ میں گوشہ نشین ہوگئے، یزید بن معاویہ کی وفات کے بعد انھوں نے خلافت کا اعلان کیا لیکن ان کی خلافت زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور عبدالملک بن مروان سے ان کی جنگیں چلتی رہیں یہاں تک کہ حجاج ثقفی نے انھیں شہید کر دیا اور ان کے قتل کے ساتھ ہی ان کی مملکت کا اختتام ہو گیا۔

بہادر شاہ ظفر کی وفات:

14 جمادی الاول 1279 ہجری بمطابق 7 نومبر 1862 ہندوستان میں مغل سلطنت کے آخری بادشاہ سلطان بہادر شاہ ثانی کی وفات ہوئی ، ان کی حکومت کے اختتام کے ساتھ ہی اس علاقے میں ساڑھے آٹھ صدیوں سے جاری مسلم حکومت کا اختتام ہوا۔

جزیرہ مالٹا کی آزادی:

14 جمادی الاول 1348 بمطابق 1964 جزیرہ مالٹا نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی برطانیہ نے اس پر 1814 سے قبضۃ کر رکھا تھا اور بحر متوسط میں یہ برطانیہ کا بڑا فوجی اور بحری مستقر تھا پھر 1947 جے قانون کے مطابق اسے محدود آزدی اور خود مختاری دی گئی یہاں تک کہ 1964 کو اسے مکمل آزادی حاصل ہوگئی۔

مشہور منشد رضوان عنان کی پیدائش:

14 جمادی الاول 1371 ہجری بمطابق 10 فروری 1952 معاصر اسلامی نظمیں پڑھنے کیلئے مشہور منشد رضوان خلیل جو کہ ابو المازن کے نام سے معروف تھے ان کا یوم پیدائش انھوں نے بہت سے کبار شعراء کے اسلامی قصائد پڑھے۔

حرکۃ النہضۃ الاسلامیۃ کو قانونی طور پر تسلیم کرنے سے انکار:

14 جمادی الاول 1410 بمطابق 13 دسمبر 1989 تیونسی حکومت النہضۃ الاسلامیۃ تحریک کو اپنے ملک میں قانونی تنظیم تسلیم کرنے سے انکار کرتی ہے۔
 
Top