کاشفی

محفلین
آج نمونیے سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
200447_65724362.jpg

آج نمونیے سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں روزانہ ڈھائی سو بچے نمونیہ کے باعث موت کی آغوش میں پہنچ جاتے ہیں اگر احتیاطی تدابیر کی جائیں تو اموات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

نمونیہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں کھانسی ہونا، سانس لینے میں دشواری، پسلیاں چلنا اور بھوک نہ لگنا شامل ہے۔ نمونیہ سے بچاؤ کی ویکسین دستیاب ہے اور یہ بچوں کے حفاظتی کورس میں شامل ہے۔ عام طور پر جو مائیں اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوا لیتی ہیں وہ بچے اس بیماری سے بچ جاتے ہیں تاہم کچھ کیسز ایسے ہوتے ہیں جن میں حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرنے کے باوجود بچوں میں نمونیہ ہوجاتا ہے تاہم ایسے کیسز میں اموات کم ہوتی ہیں۔ بچوں کی کئی بیماریاں ایسی ہیں جن میں موت کی شرح انتہائی زیادہ ہے۔ تاہم ان بیماریوں کے باعث مرنے والوں میں زیادہ تعداد ایک دن سے پانچ سال تک کے بچوں کی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زیادہ اموات کی وجہ کم خوراکی اور علاج کی سہولتوں کی عدم دستیابی ہے۔
 
Top