1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $420.00
    اعلان ختم کریں
  2. اردو محفل سالگرہ چہاردہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی چودہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

آج اشک میرے نعت سنائیں تو عجب کیا ۔۔۔ادیب رائے پوری۔

الشفاء نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 15, 2015

  1. الشفاء

    الشفاء محفلین

    مراسلے:
    2,591
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed

    آج اشک میرے نعت سنائیں تو عجب کیا
    سن کر وہ مجھے پاس بلائیں تو عجب کیا
    ۔
    اُن پر تو گنہگار کا سب حال کُھلا ہے
    اس پر بھی وہ دامن میں چھپائیں تو عجب کیا
    ۔
    منہ ڈھانپ کے رکھنا کہ گنہگار بہت ہوں
    میت کو میری دیکھنے آئیں تو عجب کیا
    ۔
    اے جوش جنوں پاس ادب ، بزم ہے جن کی
    اس بزم میں تشریف وہ لائیں تو عجب کیا
    ۔
    دیدار کے قابل تو نہیں چشم تمنا
    لیکن وہ کبھی خواب میں آئیں تو عجب کیا
    ۔
    پابند نوا تو نہیں فریاد کی رسمیں
    آنسو یہ مرا حال سنائیں تو عجب کیا
    ۔
    نہ زاد سفر ہے نہ کوئی کام بھلے ہیں
    پھر بھی مجھے سرکار بلائیں تو عجب کیا
    ۔
    حاصل جنہیں آقا کی غلامی کا شرف ہے
    ٹھوکر سےوہ مردوں کو جِلائیں تو عجب کیا
    ۔
    وہ حسن دو عالم ہیں ادیب ان کےقدم سے
    صحرا میں اگر پھول کھل آئیں تو عجب کیا
    ۔۔۔

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 3
  2. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    3,978
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    واہ ...بے شک ...کیا بات ہے ...
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. محمد عامر شہزاد

    محمد عامر شہزاد محفلین

    مراسلے:
    137
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    سُبحان اللہ۔ کیا بات ہے لجپال سرکارﷺ کی۔ گنہگاروں کو اپنی کملی میں پناہ عطا فرماتے ہیں۔ سُبحان اللہ۔
    بہت اعلیٰ کلام لکھا ہے۔
     
    • متفق متفق × 1
  4. افضل حسین

    افضل حسین محفلین

    مراسلے:
    1,207
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Amused
    بہت خوب انتخاب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. حمیرا عدنان

    حمیرا عدنان مدیر

    مراسلے:
    6,676
    جھنڈا:
    Kuwait
    موڈ:
    Angelic
    سبحان اللہ سبحان اللہ بہت ہی عمدہ نعت رسول مقبول ہے
    اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. عبد الرحمٰن

    عبد الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,617
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    دیدار کے قابل تو کہاں میری نظر ہے
    میں سوچتا ہوں کہ ہو جو مجھے اذن زیارت
    تو لاوں گا کہاں سے تیرے معیار کی آنکھیں
    دیدار کے قابل تو کہاں میری نظر ہے
    لیکن وہ کبھی خواب میں آئیں تو عجب کیا
     
  7. عبد الرحمٰن

    عبد الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,617
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool

اس صفحے کی تشہیر