آب کوثر، موج کوثر، رود کوثر

اسلام و علیکم،

بدنصیبی کہ کراچی میں کتب فروش کے ہاں یہ کتابیں‌دیکھیں مگر خدا جانے کیا دماغ میں‌آئی کہ چھوڑ آیا۔ اب یہاں امارات میں آبسا ہوں جانے کب واپس جانا نصیب ہو۔ درخواست یہ ہے کہ اگر اہل علم اس نابلد کو آگاہ کر سکیں‌کہ اس دیارِ ناآشنا میں‌ یہ گنجینہ گراں مایہ دستیاب ہونے کی کیا صورت ہو سکتی ہے؟ عین نوازش ہوگی۔

ایک شکایت:
یوں تو فورم بہت ہیں اور ان میں‌لکھنے بولنے والے بھی مگر جو علمی رجہان و سطح اس مہفل میں‌ دیکھی، اس نے مجبور کر دیا کہ یہاں شمولیت اختیار کی جائے تاکہ اچھوں کی صحبت کا کچھ اثر اس آوراہ طبع پر بھی ہو۔ مگر اس کہ بعد بھی کچھ موضوعات ایسے ہیں’خصوصاً لائبریری‘جو بڑی دلچسپی کی حامل ہے، وہاں اس نئے رکن کو جانے کی اجازت نہيں۔

گل پھینکے ہے اوروں کی طرف بلکہ ثمر بھی اے خانہ بر انداز ِ چمن کچھ تو ادھر بھی

اس باقاعدگی سے تو مجھ جیسے اس محفل سے مستفید نہ ہو سکیں گے ‌مگر یہ کہ کبھی کبھار آنے والوں پر بھی کچھ نظرِ کرم کیجے۔

آجر میں معزرت اس بے تکلّف اور برملا سوال و شکایت پر۔

وسلام
شیراز
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم شیراز، اور محفل فورم پر خوش آمدید۔
ان کتب کی امارات میں دستیابی کے بارے میں تو باقی دوست ہی شاید کچھ بتا سکیں گے۔ گزشتہ سال میں پاکستان سے یہ کتابیں خرید کر لایا تھا۔ شاید کبھی انہیں یہاں پر لائبریری کا حصہ بنانے کا موقع بھی ملے۔
کچھ زمرہ جات تک رسائی کے لیے پیغامات کی ایک خاص تعداد کی شرط ہم نے کچھ انتظامی وجوہات کی بنا پر لگائی ہے۔ اس کے لیے معذرت۔۔
آپ فورم پر کچھ وقت صرف کریں، یہ حد عبور کرنے میں بالکل دیر نہیں لگے گی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید شیراز صاحب۔

آپکی کتب چھوڑنے والی بات پر اقبال کا مصرع یاد آگیا۔

اب انھیں ڈھونڈ چراغِ رخِ زیبا لے کر

امارت سے کافی اچھے دوست اس محفل پر موجود ہیں انہی میں ایک فاتح الدین بشیر صاحب ہیں، وہ شاید کچھ آپ کی مدد کر سکتے لیکن آج کل چھٹی پر ہیں شاید۔

آپ محفل میں تشریف لاتے رہیں، انشاءاللہ جلد ہی 'کبھی کبھار' کے زمرے سے نکل کر 'باقاعدگی' سے آنے والوں میں سے ہو جائیں گے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
صرف 25 پیغامات ہی تو کرنے ہیں، یہ تو آپ کے تعارف میں ہی پورے ہو جائیں گے۔
آپ آئیں تو سہی۔
 
چلیئے صاحب، یوں‌ہی صحیح۔

نبیل صاحب، محمد وارث صاحب اور شمشادصاحب جواب دینے کا شکریہ۔
ویسے یہ اچھا کہا کہ لائبریری ميں اگر برقیادی جائیں تو بہت خوب ہو۔
شمشاد صاحب 25 پیغامات میں 25 روز لگ جائیں گے البتہ ہمتِ مرداں‌مددِ خدا۔
وارث صاحب، فاتح الدین صاحب کا بھی انتظار کر لیتے ہيں۔ ویسے ميں‌کوشش کروگا کہ روز مرہ کا معمول بنا رہے۔

شیراز
 

شمشاد

لائبریرین
اب اتنی بھی کسر نفسی اچھی نہیں کہ ایک دن میں ایک پیغام عطا ہو۔
کچھ تو خیال کیجیئے اردو اور اردو محفل کا۔
 
Top