آئی ول گو یو ون ففٹی

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہمارے ایک دوست جو کہ انگریزی پڑھا تے ہیں ان کی زبانی ہی سنیے۔
ایک ترک طالب علم جناح سپر جانا چاہتے تھے انہوں نے ٹیکسی والی سے پوچھاجناح سپر پہنچانے کے کتنے پیسے لو گے ؟
ٹیکسی والے نے کہا ایٹی 80
انہوں نے کہا نو آئی ول گو یو ون ففٹی
ٹیکسی والے نے کہا نہیں جناب میں تو ایٹی ہی وصول کروں گا
لیکن ترک کا اصرار تھا کہ میں ون ففٹی ہی دوں گا
آخر ٹیکسی والے نے ترک کو زیادہ اصرار کا موقع نہ دیا اور اسے اس کی بات مان کر بٹھا لیا۔
جناح سپر پہنچنے پر ترک نے جونہی پیسے ادا کیے تو پھر ان میں گرما گرمی شروع ہوگئی کیونکہ ترک نے پچاس روپے دئیے اب ٹیکسی والا شور کررہا ہے کہ پیسے بہت کم دئیے ہیں۔
ترک نے اس سے پوچھا کہ میں نے آپ سے نہ کہا تھا کہ میں آپ کو ون ففٹی دوں گا۔ :rollingonthefloor:
 
Top