آئیے 450 قراء کی آواز میں قرآن مجید کی کوئی بھی سورت سنیں

mujeeb mansoor

محفلین
منتظمین حضرات سے گذارش ہے کہ میری یہ پوسٹ یہاں چسپاں کردیں کیونکہ مجھے وہاں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے

مسلمانوں کے لیے عظیم الشان خوشخبری
قرآن کریم کا یہ معجزہ ہے کہ آج کل کے پرفتن دور میں بھی اس کی حفاظت ہورہی ہے
آئیے قرآن مجید کو 450 سے بھی زیادہ قراء حضرات کی آواز میں سنیں
سننے کا طریقہ
سب سے پہلے
یہ سائیٹ کھولیں
پھر جہاں اور بہت کچھ لکھاہواہے وہاں اوپربائیں جانب آپ کو یہ لکھاہوا بھی ملیگا اسماء السور اس پرکلک کریں ۔ پھرجوسورت سننا چاہیں اس پر کلک کریں ۔اب آپ کے سامنے پہلا والاصفحہ کھل جائے گا۔اور آپ کو 450 قاری صاحبان سے بھی زیادہ کے نام نظرآرہے ہوںگے۔ جس قاری صاحب کی آواز میں تلاوت سننا چاہیں اس کے نام کے سامنے دواسپیکر میں سے کسی پر بھی کلک کریں ۔اب آپ کے سامنے ایک چھوٹی سی ونڈو کھلے گی جو کہ پلیئر ہوگا ۔اللہ کا کلام سنتے جائیں اپنا ایمان تازہ کرتے جائیں
نوٹ۔؛ ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتےہیں

 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ لائبریری سیکشن میں پوسٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ میں نے اس پوسٹ کو یہاں منتقل کر دیا ہے۔
 

فاروقی

معطل
مجیب بھائی بہت اچھی سائٹ شیئر کی آپ نے ............بہت شکریہ .....

اگر کسی کو عربی کی سمجھ نہ آئے تو آپ اس سائٹ کو انگلش اور فرانسیسی میں بھی چینج کر سکتے ہیں ......سائٹ کے اوپر دائیں یا بائیں طرف تینوں زبانوں کا آپشن ہے وہاں سے زبان چینج بھی کر سکتے ہیں.....
 

علوی امجد

محفلین
ماشاء اللہ بہت اچھی ویب سائٹ ھے۔ مجھے بھی عرصے سے ایسی ویب سائٹ کی تلاش تھی جہاں اتنے بہت سے قاریان قرآن کی خوش الحان آوازیں یکجا مل جائیں۔ بہت شکریہ اتنے عمدہ ویب سائٹ شیئر کرنے کا۔
 
Top