آئیے سینٹ او ایس میں سکوئڈ پراکسی سرور اور کیشے سرور بنانا کھیلیں

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!

آج سے یہاں پر سینٹ او ایس میں سکوئڈ پراکسی سرور اور کیشے سرور بنا نا کھیلیں۔

سب سے پہلے میں خود ہی آغاز کروں گا۔

ملتے ہیں ایک لمبی بریک کے بعد
 
محمدصابر

محفلین
بھائی ترتیب سے اُردو ترجمہ شروع کریں۔
اس کو سیکھنے کے لئے بنیادی معلومات کیا ہونی چاہیے؟ چلیں فرض کیا لینکس انسٹال کرنا آتا ہے۔ لیکن کیا سب لینکس ڈسٹروز میں کمانڈز ایک طرح کی ہوتی ہیں۔ یا سینٹ او ایس جیسی کمانڈز رکھنے والے ڈسٹروز کون کون سے ہیں۔میرے سوالوں کی ترتیب
۱۔سکوئڈ کیا ہے؟
۲۔اس کو انسٹال کرنے کے لئے سسٹم کی بنیادی ضروریات کیا کیا ہیں؟
۳۔لینکس میں انسٹال کرنے کا سب سے آسان طریقہ کونسا ہے؟
۴۔ لینکس میں انسٹال کرنے کا سب سے ایڈوانس طریقہ کونسا ہے؟
۵۔انسٹال کرنے کے بعد اسے چلاتے کیسے ہیں؟
۶۔کوئی خرابی نظر آئے تو ٹربل شوٹنگ کیسے کرتے ہیں؟
۷۔کیا اس کی کوئی ایکسٹینشن یا پلگ ان بھی ہوتے ہیں؟ اگر ہاں تو وہ کیسے انسٹال کیے جاتے ہیں؟
۸۔اگر اس کو ان انسٹال کرنا ہو تو کیا کرنا ہو گا؟
باقی سوالات ساتھ ساتھ
 
فخرنوید

محفلین
بھائی ترتیب سے اُردو ترجمہ شروع کریں۔
اس کو سیکھنے کے لئے بنیادی معلومات کیا ہونی چاہیے؟ چلیں فرض کیا لینکس انسٹال کرنا آتا ہے۔ لیکن کیا سب لینکس ڈسٹروز میں کمانڈز ایک طرح کی ہوتی ہیں۔ یا سینٹ او ایس جیسی کمانڈز رکھنے والے ڈسٹروز کون کون سے ہیں۔میرے سوالوں کی ترتیب
۱۔سکوئڈ کیا ہے؟
جواب: سکوئڈ لینکس کے اندر ایک سروس کے طور پر کام کرتا ہے۔ جس کی مدد سے ہم اپنے نیٹ ورک پر انٹر نیٹ شئیرنگ یا نیٹ ورک کو کنٹرول کرتے ہیں۔ اس کی مدد سے ہم پراکسی سرور اور کیشے سرور کی ضروریات بیک وقت پوری کر سکتے ہیں۔
۲۔اس کو انسٹال کرنے کے لئے سسٹم کی بنیادی ضروریات کیا کیا ہیں؟
جواب: سکوئڈ انسٹال کرنے کے لئے یہ آپریٹنگ سسٹم بہترین ہیں۔
# BSD/OS or BSDI
# Cygwin (Windows)
# Debian, Ubuntu
# Fedora
# FreeBSD, NetBSD, OpenBSD
# MinGW (Windows)
# OS/2
# RedHat, RHEL
# Solaris

۳۔لینکس میں انسٹال کرنے کا سب سے آسان طریقہ کونسا ہے؟
جواب:سب سے آسان طریقہ جو مجھے اب تک سینٹ او ایس میں لگا ہے۔ وہ یہ ہے کہ
yum install squid

۴۔ لینکس میں انسٹال کرنے کا سب سے ایڈوانس طریقہ کونسا ہے؟
جواب:سب سے بہتر طریقہ یہی ہے کہ اسے پہلے ڈاون لوڈ کر لیا جائے اور اس کے بعد اسے کمپائل کر کے انسٹال کیا جائے۔
۵۔انسٹال کرنے کے بعد اسے چلاتے کیسے ہیں؟
جواب:انسٹال کرنے کے بعد اس کی کنفیگریشن فائل میں حسب ضرورت چیزوں کو استعمال کر لیا جائے۔ اور اس کے بعد
1۔ آپ اسے سسٹم سروسز میں چیک لگا دیں کہ ہر ری سٹارٹ پر خود ہی چل پڑے۔
2۔ آپ خود سے اسے سٹارٹ کر لیں۔ جس کے لئے دو قسم کی کمانڈز استعمال ہو سکتی ہیں۔
service squid start
یا
squid start
۶۔کوئی خرابی نظر آئے تو ٹربل شوٹنگ کیسے کرتے ہیں۔
جواب: اگر آپ کو سٹارٹ کی کمانڈ چلانے کے بعد کوئی ایرر نظر آئے تو اسی ایرر پر کنسنٹریٹ کریں۔ اور اسے حل کرنے کی کوشش کریں۔
۷۔کیا اس کی کوئی ایکسٹینشن یا پلگ ان بھی ہوتے ہیں؟ اگر ہاں تو وہ کیسے انسٹال کیے جاتے ہیں؟
جی ہاں اسے کے ساتھ ہم مندرجہ ذیل ایکسٹینشن یا پلگ انز کو شامل کر سکتے ہیں۔ جو ہمیں اس کے استعمال میں آسانی فراہم کریں گے۔
1۔ ویب من ۔۔۔۔ اس کی مدد سے ہم اس کی بینڈ وڈتھ وغیرہ کنٹرول کر سکتے ہیں
2۔ سکوئڈ گارڈ
3۔ ڈینس گارڈئن

۸۔اگر اس کو ان انسٹال کرنا ہو تو کیا کرنا ہو گا؟
جواب: اس کو ان انسٹال کرنے کے لئے جس ڈائریکٹری سے آپ نے اسے انسٹال کیا ہے اسی ڈائریکٹری میں جا کر ایک چھوٹی سی کمانڈ چلا دیں۔ وہ اسے مکمل طور پر ان انسٹال کر دے گی۔

make uninstall

باقی سوالات ساتھ ساتھ

اگر اس میں کوئی غلطی ہو تو معذرت قبول فر ما کر اس غلطی کی درستگی کر دیں اور ہمیں سکھا دیں۔

وسلام
 
ابو یاسر

محفلین
Cygwin ڈاونلوڈ کیا
اسے جب چلایا تو ٹرمنل پر ڈالر سائن آجاتا ہے
اور یہاں جب میں ایڈمنسٹریٹر لکھوں تو "بیش" دکھاتا ہے
اور یوزر نیم ("یوزر" ہی ہے) ڈالا تو انکاونٹر سسٹم ایرر آتا ہے اور کلوز کرنے کہتا ہے
 
Top