آئین کی بنیاد قرآن و سنت ہے اب بھی شریعت نافذ ہے، لیاقت بلوچ

لاہور(جنگ نیوز) جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بندوق اور معصوم لوگوں کے قتل سے شریعت نافذ نہیں کی جا سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی آئین عین قرآن و سنت کے مطابق ہے، اس لحاظ سے ملک میں اس وقت بھی شریعت ہی نافذ ہے۔ لاہور میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کو ڈرون حملوں یا غیرملکی دولت کے بل بوتے پر سیکولر ملک نہیں بنایا جاسکتا۔لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ڈرون حملوں یا بیرونی دولت کی بنیاد پر اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کو سیکولر ملک بنا لیا جائے گا،تو وہ یہ جان لے کہ اسے کوئی قبول نہیں کرے گا۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=170751
 
Top