آئندہ دہائی میں روزگار کے لیے لوگ پاکستان کا رخ کریں گے: رپورٹ

آئندہ دہائی میں روزگار کے لیے لوگ پاکستان کا رخ کریں گے: رپورٹ
بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ دہائی میں پاکستان خطے کے ان ملکوں میں شامل ہو جائے گا جہاں بیرون ملک سے روزگار کے لیے لوگ آئیں گے۔
عالمی بینک اور بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس وقت ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں ایک کثیر تعداد میں دوسرے ملکوں سے آئے لوگ اپنی روزی کما رہے ہیں اور آئندہ دہائی میں یہی صورتحال پاکستان اور بھارت کی بھی ہو گی۔
دہشت گردی اور توانائی کے بحرانوں سے پاکستان کی معیشت کو گزشتہ چند برسوں میں شدید نقصان پہنچا ہے لیکن دو سالوں کے دوران حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے عہدیداروں کے بقول ملکی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی طرف گامزن ہے۔
کئی بین الاقوامی ادارے پاکستان کے اقتصادی اشاریوں کو بھی مثبت قرار دے چکے ہیں جب کہ رواں سال اربوں ڈالر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو بھی پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے لیے ایک "قسمت بدلنے" کا منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اس تمام صورتحال کے باوجود ملک میں غربت اور بے روزگاری کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقامی سطح پر حکومت کو حسب معمول تنقید کا سامنا ہے۔
ورلڈ بینک اور آئی ایف اے ڈی کی رپورٹ میں بتائی گئی تفصیلات کے تناظر میں مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی شرح نمو ایسی نہیں ہے کہ مستقبل قریب میں یہ سچ ہوتا دکھائی دے۔
سابق مشیر خزانہ اور اقتصادی امور کے ماہر سلمان شاہ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ آنے والے سالوں میں ایسے غریب ممالک جہاں امن و امان کی صورتحال خراب ہو وہاں سے شاید کسی حد تک لوگ پاکستان آئیں لیکن روزگار کے لیے کسی بڑی تعداد میں لوگوں کا یہاں کا رخ کرنے میں ابھی بہت وقت درکار ہے۔
حکومتی عہدیدار یہ کہہ چکے ہیں کہ زراعت، تعمیرات اور صنعتی شعبے میں کیے گئے اقدامات سے آئندہ مالی سال میں 20 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جس سے ملک میں بے روزگاری کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی۔
 
پاکستان کے معاشی حالات اچھے ہوجائیں تو ہمیں بھی پردیس چھوڑ کر اپنے دیس میں جاکر رہنے کا موقع میسر آجائے۔ آمین
 
اسے مایوسی نہیں لئیق بھائی ....سٹیٹسٹکس ...کی زبان میںprobablity کہتے ہیں ...:)
جن لوگوں نے یہ رپورٹ تیار کی ہے، انہوں نے probablity ہی بتائی ہے۔ :)
اور ایسی رپورٹ پہلی بار نہیں آئی۔ اس سے پہلے بھی پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کے بارے عالمی معاشی ماہرین کی پیش گوئیاں آچکی ہیں۔
 
اکمل زیدی

محفلین
میں اپنے آفس میں بہت اچھا کام کرنے والوں میں شمار ہوتا ہوں...اور یہی بات مرے لئے ...اچھی ثابت نہیں ہوتی ...کیونکے مینیجر صاحب ...Frustration کا شکار ہیں کیونکے اب وہ اپنی کہاں نکالیں ..........انکی دلجوئی کے لئے کبھی کبھی کام غلط کرنا پڑتا ہے ...وہ کیا کسی نے خوب کہا ہے کے ...دیکھنا منظور نہ تھا تمہے میرا تبسم - آج رو ہے پڑے تم کو ہنسانے کے لئے ...آپ حیران ہورہے ہونگے کے موضوع کیا تھا اور میں کہاں کی لے کر بیٹھ گیا مگر ابھی ربط جوڑ دیتا ہوں تو حضور یہی معاملہ یا کچھ اسی طرح کا معاملہ پاکستان کے ساتھ ہے ...یہ جو "عالمی معاشی ماہرین" انہیں پاکستان کے معاشی بہتری کی کوئی ایسے خاص پرواہ نہیں ہے ترقی یافتہ پاکستان اور زیادہ مشکلات پیدا کرسکتا ہے ان کی لغت کے حساب سے ..... اگر زمیندار کا بیٹا پڑھ لکھ گیا تو پھر حل کون چلائے گا کھیتوں میں ... والا معاملہ ہے .... :)
 
سارے ماہرین تو سازشی نہیں ہوتے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
عالمی بینک اور بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس وقت ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں ایک کثیر تعداد میں دوسرے ملکوں سے آئے لوگ اپنی روزی کما رہے ہیں اور آئندہ دہائی میں یہی صورتحال پاکستان اور بھارت کی بھی ہو گی۔

اگر عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے جان چھوٹ جائے تو پاکستان بلاشبہ معاشی طور پر مستحکم ہو سکتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
انکی دلجوئی کے لئے کبھی کبھی کام غلط کرنا پڑتا ہے
ہاہاہا! یہاں مغرب میں جب آپ اپنی سابقہ جاب چھوڑتے ہیں تو اس سے قبل اپنی جاب ریپلیسمنٹ کو ٹرین کرنا قانوناً لازمی ہوتا ہے۔ البتہ بعض حالات میں کمپنی والے آپکو زبردستی جاب سے نکال باہر کرتے ہیں اور پھرساتھ میں یہ تقاضا بھی دہراتے ہیں کہ اپنی آسامی پر براجمان نئے آنے والے کو ٹرین کرو۔ ایسے میں کچھ لوگوں نے واقعتاً کمپنی سے بدلہ لینے کی خاطر اپنے ٹرینی کو جان بوجھ کر غلط ٹریننگ دی تاکہ اس نئے آنے والے سے دانستہ غلطیاں سرزد ہوں اور انہیں اپنی کھوئی ہوئی آسامی واپس مل سکے ۔ :grin::grin::grin:

اگر عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے جان چھوٹ جائے تو پاکستان بلاشبہ معاشی طور پر مستحکم ہو سکتا ہے۔
یعنی کہ آپ یہاں تیل اور گیس کے وافر مقدار میں ذخائر کے خواب دیکھ رہے ہیں :)
کیونکہ عالمی بینک اور مالیاتی فنڈز سے آج صرف وہی چنیدہ ممالک آزاد ہیں جن کے پاس خود کا مال آئندہ نسلوں تک کیلئے محفوظ ہے۔ :grin::grin::grin:
 
arifkarim

معطل
عالمی بینک اور بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس وقت ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں ایک کثیر تعداد میں دوسرے ملکوں سے آئے لوگ اپنی روزی کما رہے ہیں اور آئندہ دہائی میں یہی صورتحال پاکستان اور بھارت کی بھی ہو گی۔
عالمی بینک اور بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی والوں نے کیا انڈو پاک کی آبادی کا تخمینہ لگانے کے بعد یہ مندرجہ بالا بے پرکی چھوڑی ہے؟:)
 
یعنی کہ آپ یہاں تیل اور گیس کے وافر مقدار میں ذخائر کے خواب دیکھ رہے ہیں :)
کیونکہ عالمی بینک اور مالیاتی فنڈز سے آج صرف وہی چنیدہ ممالک آزاد ہیں جن کے پاس خود کا مال آئندہ نسلوں تک کیلئے محفوظ ہے
امریکی قید میں جکڑے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے نجات کے لئے تیل اور گیس کے ذخائیر ضروری نہیں ہیں۔ نیا قائم ہونے والا چین کے بینک میں شمولیت بھی امریکی بینکوں کی ضرورت سے نجات دلا سکتا ہے۔
 
والوں نے کیا انڈو پاک کی آبادی کا تخمینہ لگانے کے بعد یہ مندرجہ بالا بے پرکی چھوڑی ہے؟:)
یہ بات آپ عالمی بینک اور بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی سے پوچھیں ۔ میں ان کا ترجمان نہیں ہوں۔
اگلی دہائی کون سی دور ہے پانچ سال بعد اگلی دہائی شروع ہو جائے گی۔ اور حقیقت کے آثار نظر آجائیں گے۔
 
arifkarim

معطل
امریکی قید میں جکڑے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے نجات کے لئے تیل اور گیس کے ذخائیر ضروری نہیں ہیں۔
ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے تمام مالکان امریکی تو نہیں :) :) :)
نیا قائم ہونے والا چین کے بینک میں شمولیت بھی امریکی بینکوں کی ضرورت سے نجات دلا سکتا ہے۔
ہاں پر وہ قرضہ دیتے وقت مغربی بینکوں سے زیادہ محتاط ہیں۔ :)
 
arifkarim

معطل
اگلی دہائی کون سی دور ہے پانچ سال بعد اگلی دہائی شروع ہو جائے گی۔ اور حقیقت کے آثار نظر آجائیں گے۔
ملکی معیشت ایک اضافی شے ہے۔ اگر بالفرض ملکی معیشت ترقی کر رہی ہو اور آبادی اس سے دگنی رفتار پر بڑھ رہی ہو تو اسے معاشی ترقی نہیں تنزلی سمجھا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر آپ کے ملک سے ہر سال 5 لاکھ طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ اب کیا آپکی معیشت انہیں روزگار مہیا کر نے میں مددگار ثابت ہوئی ہے؟ اگر وہ 5 میں سے محض 2 لاکھ کو روزگار مہیا کر سکی ہے تو اگلے ساتھ 3+5=8 لاکھ بیروزگار اکٹھے ہو جائیں گے۔ :)
کسی بھی ملک میں معاشی ترقی صرف تب ہی مثبت سمت میں بڑھتی ہوئی کہلاتی جب اس میں روزگار کے مواقع اسکی بڑھتی یا گھٹتی آبادی سے زیادہ ہوں۔ نہیں تو وہ ملک معاشی لحاظ سے کمزور سمجھا جاتا ہے جہاں بے روزگاروں کا راج ہو :)
ایسے میں جن بیروزگاروں کو اپنے ہی ملک میں کام نہیں ملتا وہ باہر کا رُخ کرتے ہیں۔ اور یوں اس ملک کی کمزور معیشت کا نشان بن جاتے ہیں :)
 
اکمل زیدی

محفلین
ہاہاہا! یہاں مغرب میں جب آپ اپنی سابقہ جاب چھوڑتے ہیں تو اس سے قبل اپنی جاب ریپلیسمنٹ کو ٹرین کرنا قانوناً لازمی ہوتا ہے۔ البتہ بعض حالات میں کمپنی والے آپکو زبردستی جاب سے نکال باہر کرتے ہیں اور پھرساتھ میں یہ تقاضا بھی دہراتے ہیں کہ اپنی آسامی پر براجمان نئے آنے والے کو ٹرین کرو۔ ایسے میں کچھ لوگوں نے واقعتاً کمپنی سے بدلہ لینے کی خاطر اپنے ٹرینی کو جان بوجھ کر غلط ٹریننگ دی تاکہ اس نئے آنے والے سے دانستہ غلطیاں سرزد ہوں اور انہیں اپنی کھوئی ہوئی آسامی واپس مل سکے ۔ :grin::grin::grin:
اگر مرے ساتھ ایسے کوئی صورت حال پیش آئ ..تو میں آنے والے کو اور بہتر سکھاؤنگا .....تاکے ....اپنے مینیجر ...سے بدلہ لے سکوں ...:LOL:
 
Top