، کباب اور سموسوں کے نقصانات

السلام و علیکم۔

رمضان بہت بہت مبارک۔
۔ ہم لوگ افطاری میں زبان کا چسکہ حاصل کرنے کے لیئے نہ تو صحت کا خیال رکھتے ہیں اور نہ ہی حفظان صحت کے اصولوں کا۔
اس طرح ہضم اور معدہ کی خرابی سے رمضان کریم کی برکتیں اور عبادات کا لطف بھی حاصل نہی ہوتا۔
ذیل میں دیا گیا لنک دیکھیئے، ایک مختصر رسالہ پڑھ لیں ، آپ کے لیئے بہت مفید ہو گا، ان شاءاللہ
http://data2.dawateislami.net/Data/Books/Download/ur/pdf/2006/26-1.pdf
 
شمشاد

لائبریرین
کاشف بھائی زیادتی ہر چیز کی بُری ہوتی ہے۔ اگر اعتدال سے کھایا جائے تو میں نہیں سمجھتا کہ نقصان ہو۔

کباب گھر کے بنے ہوئے ہوں اور اچھے بنے ہوئے ہوں، ایسے ہی سموسے قیمے والے اچھے بنے ہوئے ہوں تو دو تین کھا لینے میں کوئی حرج نہیں۔
 
میر انیس

لائبریرین
بعض دفعہ لوگ افطاری میں تلی ہوئی چیزیں زیادہ کھاجاتے ہیں جس سے تیزابیت اور بد ہضمی ہوجاتی ہے۔ پر اعتدال میں رہیں تو کوئی حرج نہیں پر شمشاد تین سموسے کھاجانا اعتدال سے تھوڑا زیادہ ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
انیس بھائی آلو والے بڑے تین سموسے واقعی زیادہ ہیں، وہ تو ایک ہی کافی ہوتا ہے۔
میں چھوٹے قیمے والے سموسوں کی بات کر رہا تھا، جو کہ مناسب ہی ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
شکریہ جی کہ آٹھ کے تین گن رہے ہیں۔

یہ رہے آپ کے لیے

samosa1.jpg
 
وعلیکم السلام
کاشف اکرم وارثی آپ خود کتنے کباب سموسے کھاتے ہیں وہ بھی بتائیں

میاں ۔۔ میرا پیٹ تو ایک عدد سے ھی بھر جاتا ھے۔ ہاں کباب گھر کے بنے ہوں تو بات اور ہے۔ ویسے میں لاھوری ہونے کے باوجود بہت کم کھانے والا ہوں۔ اور ویسے بھی کویت میں رہ رہ کر اب پاکستان کہ کھانے دل کو نہیں بھاتے۔۔
 
کاشف بھائی زیادتی ہر چیز کی بُری ہوتی ہے۔ اگر اعتدال سے کھایا جائے تو میں نہیں سمجھتا کہ نقصان ہو۔

کباب گھر کے بنے ہوئے ہوں اور اچھے بنے ہوئے ہوں، ایسے ہی سموسے قیمے والے اچھے بنے ہوئے ہوں تو دو تین کھا لینے میں کوئی حرج نہیں۔

بھائی شمشاد اس دھاگے میں باہر کی بنی ہوئی اشیا کے بارے میں بتلایا گیا ھے۔
 
میر انیس

لائبریرین
شکریہ جی کہ آٹھ کے تین گن رہے ہیں۔

یہ رہے آپ کے لیے

samosa1.jpg
یا اللہ ۔ شمشاد تم انکو چھوٹے سموسے کہتے ہو میرے 26 انچ کے ایل سی ڈی پر صرف یہ دو سموسے ہی چھائے ہوئے ہیں یعنی ایک ایک فٹ کا ایک سموسہ باپ رے باپ میرا تو آدھے سموسے سے ہی پیٹ بھر جائے
 
عزیزامین

محفلین
میاں ۔۔ میرا پیٹ تو ایک عدد سے ھی بھر جاتا ھے۔ ہاں کباب گھر کے بنے ہوں تو بات اور ہے۔ ویسے میں لاھوری ہونے کے باوجود بہت کم کھانے والا ہوں۔ اور ویسے بھی کویت میں رہ رہ کر اب پاکستان کہ کھانے دل کو نہیں بھاتے۔۔
کیا کویٹ کے پکوان پاکستان سے لذیذ ہیں؟
 
ویسے یقین کریں آپ پہلے شخص ہیں جنہوں نے کہا کہ کویت میں یا پاکستان کے علاوہ کہیں بھی رہ کر پاکستان کے کھانے دل کو نہیں بھاتے ۔ یہاں تو یہ حالت ہے کہ جب کوئی بہن یا بھائی بیرون ملک سے آتا ہے تو وہ بہت ترسا ہوا لگتا ہے اور یہاں کے مخصوص پکوان کی جان اسوقت تک نہیں چھوڑ تا جب تک اپنا پیٹ خراب نہ کرلے۔
کیا کویٹ کے پکوان پاکستان سے لذیذ ہیں؟
وہ انکے اپنے اعتبار سے ہوتے ہوں گے۔ ورنہ پاکستانیوں کو اتنے لذیذ نہیں لگتے
 
شمشاد

لائبریرین
میاں ۔۔ میرا پیٹ تو ایک عدد سے ھی بھر جاتا ھے۔ ہاں کباب گھر کے بنے ہوں تو بات اور ہے۔ ویسے میں لاھوری ہونے کے باوجود بہت کم کھانے والا ہوں۔ اور ویسے بھی کویت میں رہ رہ کر اب پاکستان کہ کھانے دل کو نہیں بھاتے۔۔
کویت کی ایسی کون سی ڈش ہے جس نے پاکستانی کھانے بُھلا دیئے؟
 
ویسے تو کویت کی بہت سی ایسی ڈشیش ہیں ۔۔ مگر میرا کہنے کا مطبل باہر کے کھانے ۔

پاکستانی باہر ہوٹلوں کے کھانوں میں مسالوًں اور مرچ کی وجہ سے اب دل نہیں کرتا کیونکہ کویت میں مرچ مسالہ جات بہت کم استعمال ہوتے ہیں۔ بس یہی وجہ ہے۔
 
ویسے یقین کریں آپ پہلے شخص ہیں جنہوں نے کہا کہ کویت میں یا پاکستان کے علاوہ کہیں بھی رہ کر پاکستان کے کھانے دل کو نہیں بھاتے ۔ یہاں تو یہ حالت ہے کہ جب کوئی بہن یا بھائی بیرون ملک سے آتا ہے تو وہ بہت ترسا ہوا لگتا ہے اور یہاں کے مخصوص پکوان کی جان اسوقت تک نہیں چھوڑ تا جب تک اپنا پیٹ خراب نہ کرلے۔

وہ انکے اپنے اعتبار سے ہوتے ہوں گے۔ ورنہ پاکستانیوں کو اتنے لذیذ نہیں لگتے

"میر انیس یہاں بات چل رہی ھے باہر ہوٹلز کے کھانوں کی۔ گھر کے کھانوں کی تو بات ہی اور ہے اور خصوصا" ماں کے ہاتھوں میں جو مزا ہوتا ہے وہ دنیا میں اور کہاں "۔
 
عزیزامین

محفلین
ویسے تو کویت کی بہت سی ایسی ڈشیش ہیں ۔۔ مگر میرا کہنے کا مطبل باہر کے کھانے ۔

پاکستانی باہر ہوٹلوں کے کھانوں میں مسالوًں اور مرچ کی وجہ سے اب دل نہیں کرتا کیونکہ کویت میں مرچ مسالہ جات بہت کم استعمال ہوتے ہیں۔ بس یہی وجہ ہے۔
مجھے بھی اکثر مسلم ممالک کی یہ عادت بہت پسند ہے مجھے لبنانی فرائیڈ رائیس پسند ہیں بس چاول زرہ پتلے ہوتے تو کیا بات تھی
 
Top