’سمت‘ کا تازہ شمارہ ۲۲ کا اجراء

الف عین

لائبریرین
دوستو

آن لائن جریدے ’سمت‘ کا تازہ شمارہ ۲۲ کا اجراء ہو گیا ہے۔

http://samt.bazmeurdu.net

اس شمارے کے مشمولات میں دو خصوصی گوشے رکھے گئے ہیں۔ پہلا گوشہ ‘ماضی کے جدید شاعر شاد عارفی ‘کے نام ہے جن کی وفات کے پچاس برس پورے ہو رہے ہیں۔ اس گوشے کی مشمولات ڈاکٹر مظفر حنفی اور ان کے صاحبزادے پرویز مظفر کی رہین منت ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور مختصر گوشہ معروف شاعر مدحت الاختر کے نام ہے، جن کا تازہ مجموعہ کلام ’ارتباط‘ حال ہی میں چھپا ہے۔ اس گوشے میں دانش غنی کا مضمون مدحت کے کوائف اور ارتباط سے کچھ غزلیں دی جا رہی ہیں۔

مزید تخلیقات کی تفصیل یوں ہے۔

عقیدت۔ شازیہ اکبر

یاد رفتگاں کے تحت : وارث علوی کو غلام شبیر رانا کا خراج، اور محمود ہاشمی کو یعقوب نظامی کا اظہارِ عقیدت

گاہے گاہے باز خواں کے تحت: ضیا جالندھری کی نظم ’سبقت‘

’بڑا ہے درد کا رشتہ‘ کے عنوان سے ابو الکلام قاسمی کا شہریار کا خاکہ

تنقیدی و تحقیق مضامین میں: جاوید رحمانی کا " لطف الرحمن کی غزل گوئی پر ایک نظر‘، اشرف رفیع کا ’سید محمد ضامن کنتوری … مختصر تعارف‘، سہیل انجم کا ’ڈاکٹر مولانا حامد الانصاری انجم کی شاعری‘ اور ہاجرہ بانو کا ’داستانوں میں ذکر حیوانات‘

منظومات میں: غالب کی فارسی غزل کا ترجمہ ، مضطر مجاز، اور منصور آفاق، ارشد خالد، منظر احمد فاتح اور شبیر ناقد کی نظمیں۔ غزلوں میں : مہتاب حیدر نقوی، منصور آفاق، عالم خورشید، سید انور جاوید ہاشمی، یعقوب آسی، آفتاب حسین، شبیر ناقد، جلیل حیدر لاشاری، ظہور احمد فاتح، ذو الفقار نقوی، بشارت گیلانی اور وحید انصاری کی تخلیقات۔

افسانوں میں: کوکھ۔ شائستہ فاخری، کنی کا راجکمار۔قاسم خورشید اور سب کی کہانی ایک ہے۔ عامر حسینی

مطالعہ کے تحت جلیل حیدر لاشاری کا احمد رضوان اور سید انور جاوید ہاشمی کا نزہت عباسی کی کتب کا مطالعہ اور ’کتابوں کی باتیں ‘ کے تحت کچھ تبصرے شامل ہیں۔

شمارے پر اپنی رائے سے نوازیں۔
 

فلک شیر

محفلین
ضیا جالندھری کی نظم پڑھی ہے سرِ دست.........کیا خاصے کی چیز ہے ۔بار بار پڑھنے کی چیز ہے
عمدہ کاوش حسبِ روایت محترمی ۔
اللہ تعالیٰ پیری میں آپ کے اِس جذبہ جواں کو جواں تر فرمائے ۔آمین
 

الف عین

لائبریرین
Top