یو ٹرن
محمد خلیل الرحمٰن

سو دن ہوئے ہیں کچھ تو بھلا کر دِکھاییے
یو ٹرن کی بھی ایک وزارت بنائیے

اتنے بہت سے ٹرن لیے ہیں جناب نے
جی چاہتا ہے اُنکی کتاب اِک بنائیے

تحریک جو چلائی تھی انصاف کے لیے
یو ٹرن ایک اُس کی بھی خاطر بنائیے

جتنے بھی اعتراض اٹھائے تھے آپ نے
اب وقت ہے کہ اُن کو ذرا بھول جائیے

خالی ہے گر وزیرِ خزانہ کا بینک اکاؤنٹ
بجلی کی اور گیس کی قیمت بڑھائیے

یو ٹرن اب سیاستِ دوراں کا کھیل ہے
سڑکوں سے اس کے پہلے نشاں تو مٹائیے

گھر جو بنالیا بنی گالا میں آپ نے
اب اُس کے کاغذات کو 'اصلی' کرائیے​
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
معاف کیجیے گا خلیل صاحب لیکن مجھے لگتا ہے کہ آپ نے اپنی سیاسی پسند اور ناپسند کو اپنی شاعری میں صریحا لا کر اپنی شاعری کو محدود کر لیا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ شاعروں کی سیاسی پسند اور ناپسند نہیں ہوتی، میں یہ بھی نہیں کہتا کہ شعرا حضرات اپنی پسند ناپسند کو شاعری میں نہیں لاتے، لیکن اس طرح بہرطور نہیں لاتے۔ مثال کے طور پر انور مقصود صاحب نے "مجھے کیوں نکالا؟" وغیرہ کو کھلم کھلا باندھ کر وقتی داد تو سمیٹ لی تھی لیکن سنا ہے بعد میں معذرتیں ہی پیش کرتے رہے!
 
سید عاطف علی

شاید میں بھی اس کی تائید کرنا چاہوں گا۔
 
Top