ہندی زبان کیسے سیکھی جائے؟؟

مجاز

محفلین
السلام علیکم!
میں ہندی زبان سیکھنا چاہتا ہوں ۔۔ جیسے بچوں کو سکول میں ا،ب، پ سیکھایا جاتا ہے اور پھر جوڑ توڑ ;) نیٹ پر بہت سی سائٹس ہیں لیکن سمجھ نہیں آرہی کہ کہاں سے شروع کروں؟ آپ دوستوں میں سے کوئی اس بارے میں اگر معلومات مہیا کر دے تو بہت مہربانی ہوگی :)
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی یا پھر اعجاز بھائی ہی مدد کر سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ حیدر آبادی اور عندلیب بھی ہندوستان سے ہیں۔
 

غازی عثمان

محفلین
مجھے بھی ہندی سیکھنی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرے خیال میں ہندی سیکھنا کچھ زیادہ مشکل نہیں ہوگا ہمیں صرف ایک نیا رسم الخط سیکھنا ہوگا باقی الفاظ تو وہی ہیں جو اردو میں ہیں ۔۔ اگر کوئی رکن اس سلسلے میں مدد کرسکے تو ،،
 

دوست

محفلین
ہندی سیکھنا زیادہ تر دیوناگری لپی سیکھنا ہی ہوگا۔ الفاظ قریبًا اردو والے ہی ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
شاکر (دوست) کی بات درست ہے۔ ویب پر کئی سائٹس ہیں جہاں دیوناگری سکھائی جاتی ہے۔ کہیں مشکل ہو تو ہم لوگ ہیں ہی!!
 

مجاز

محفلین
کئی ایک ویب سائٹس ملی ہیں لیکن کہیں انگلش سے موازنہ کر کے پڑھا رہے ہیں تو کہیں اردو سے۔ مثلآ ایک ویب سائٹ پر اردو کے چا، چھا، کا،کی کے ہندی متبادل کو دیکھایا جا رہا ہے۔۔ مجھے ابھی تک یہ ہی نہیں پتا چل پا رہا کہ ہندی کے حروفِ تہجی ہیں کتنے اور کونسے ہیں؟ پہلے انہیں تو سیکھ لوں پھر آگے بڑھوں:) اس لئے کہہ رہا تھا کہ بچوں کی طرح سیکھنا چاہتا ہوں ، شروع سے;) خیر میں کوشش کرتا ہوں کہ کچھ سمجھ آ جائے۔ لیکن اگر آپ احباب میں سے جنہیں ہندی (دیوناگری) آتی ہے اور ان کے پاس کوئی ایسا مواد ہو جو اس بارے مدد کر سکے تو ضرور شئیر کیجئے گا۔۔ بالحصوص الف-عین انکل آپ ;)
 

دوست

محفلین
اردو سے موازنہ کرکے سیکھیں آسانی سے سمجھ آجائے گا۔ ہندی میں کوئی اضافی حروف نہیں ہیں جیسے اردو میں ہیں کہ س اور ص اور ث ایک ہی آواز کے لیے تین حرف۔ چناچہ آسانی ہوجاتی ہے، دوسرے یہاں آوازوں کی گروہ بندی ذرا اور طرح سے ہے، اردو کی طرح ب، پ، ت، ٹ، ث وغیرہ نہیں کہ ایک آواز کہیں سے دوسری کہیں سے۔ ایک جیسی آوازیں ایک گروہ میں ہیں لیکن شروع میں عجیب لگتا ہے کہ کس آواز کو کہاں جا ملایا ہے۔
 

عثمان

محفلین
بھئی میں تو کہتا ہوں ایک دھاگہ شروع کریں اور اس پر ایک کورس شروع کردیا جائے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
تمام احباب مختلف قسم کی آراء تو دے رہے ہیں لیکن متعلقہ اور مفید ربط کوئی بھی نہیں دے رہا:eek:
 

الف عین

لائبریرین
بھئ میں تو اس معاملے میں واقعی کچھ قدم اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔ ویسے اردو کے ذریعے ہندی سیکھنا بہت آسان ہے، مگر افسوس اس کے لئے کوئی ویب سائٹ نہیں ہے۔ کوئی یہاں محفل میں ہی کورس شروع کر سکے تو بہتر ہے۔
 

دوست

محفلین
محفل پر شروع ہونے والے تمام کورسز آدھے رہ گئے۔ چناچہ یہاں تو نہ ہی ہو شروع۔
 
صرف نمونہ پیش کیا جا رہا ہے۔ اصل کام متعلقہ دھاگے میں جہاں منتظمین کہیں گے ۔ اُدھر ہی ہو گا۔
अ اَ
आ آ
इ اِ
ई اِی
उ اُ
ऊ اُو
ए اے
ऐ اَے
ओ او
औ اَو
अः اَہ
अं اَن
ऋ رِ
 

یوسف-2

محفلین
ہندی زبان کبھی مجھے بھی اچھی طرح آتی تھی۔ ابھی بھی الفاظ تو شناخت کر ہی لیتا ہوں۔ ہندی سیکھنے کے خواہشمند سب سے پہلے یہ چارٹ یاد کریں اور دیکھ کر لکھنے کے بعد بغیر دیکھے ترتیب سے سارے حروف لکھنا سیکھیں۔ ایک مرتبہ یہ سارے حروف یاد ہوگئے تو انہیں جوڑ کر جملے بنانا کوئی مشکل نہیں ہوگا کہ جملہ تو اردو جیسا ہی ہے۔ بس حروف ہندی کے ہوں گے۔


hindi_vwl.gif


hindi_cons.gif
 
Top