ہمارے ہیرو:: غالب، محمد حسین آزاد، بوعلی سینا، عبد الستار ایدھی

ہمارے ہیرو:: غالب، محمد حسین آزاد، بوعلی سینا، عبد الستار ایدھی

محمد خلیل الرحمٰن

ایمان خلیل صاحبہ کے اردو پراجیکٹ جس میں ان چار ہیروز پر ایک نظم پیش کرنی ہے، کے لیے ہماری کوشش۔ اساتذۂ کرام اور محفلین کی خدمت میں اصلاح کے لیے پیش پے۔

آؤ بچو تمہیں سنائیں باتیں کچھ انسانوں کی
انسانوں کی خدمت کرنے والے شیر جوانوں کی

چھوٹے نام نہیں ہیں اِن میں، بات کریں گے ہم سیدھی
غالب ہیں، آزاد ہیں اِن میں، بوعلی سینا اور ایدھی

چاروں ہی مشہور ہیں یعنی آسمان کے تارے ہیں
علم و ادب کے ہیرے ہیں، سب انسانوں کے پیارے ہیں

(1)

اردو کا جب نام لیں، پہلے غالب ہی یاد آتے ہیں
اپنی پیاری غزلوں سے اردو کی شان بڑھاتے ہیں

غزلوں میں اِک نام ہے اِن کا، اور اردو کی شان ہیں
اچھے شاعر اور مفکر اور اچھے انسان ہیں

(2)

دلّی سے ہی لکھنے والے ایک حُسین آزاد ہیں
انشا پردازی میں اردو دانوں کو وہ یاد ہیں

اردو میں اِک بڑا حوالہ اُن کی "آبِ حیات" ہے
اردو کی خدمت میں سب سے آگے اُن کی ذات ہے

(3)

طِب میں اور حِکمت میں مسلم دنیا کا بھی کام ہے
سائنس پر احسان ہے اُن کا، ابنِ سینا نام ہے

مشرق اور مغرب کا سنگم بوعلی سینا زندہ ہے
جِس کی فکر و حکمت ساری دنیا میں پائیندہ ہے

(4)

خدمتِ انسانیت میں کچھ نام ہمیں یاد آتے ہیں
عبد الستار ایدھی کا بھی نام انہیں میں پاتے ہیں

اپنا آپ مٹا دیتے ہیں انسانوں کی خدمت میں
خدمت ہی ہے عین عبادت اِن لوگوں کی سیرت میں

آخری تدوین:
خلیل بھائی بہت اچھی ہے ۔ہر شعر کی اپنی جداگانہ حیثیت ہے۔اور ہر شعر مطلع کی طرح ہے ۔ شاعری کی اس صنف کو کیا کہتے ہیں،تاکہ میں بھی کسی موضوع پر کوشش کر سکوں۔ والسلام
 
خلیل بھائی بہت اچھی ہے ۔ہر شعر کی اپنی جداگانہ حیثیت ہے۔اور ہر شعر مطلع کی طرح ہے ۔ شاعری کی اس صنف کو کیا کہتے ہیں،تاکہ میں بھی کسی موضوع پر کوشش کر سکوں۔ والسلام

ارشد چوہدری بھائی یہ نظم کا فارمیٹ ہے جس میں ایک ہی موضوع پر مسلسل خیالات کا اظہار ہوتا ہے۔ بحر ایک ہوتی ہے لیکن ہر شعر کا ردیف و قافیہ مختلف ہوتا ہے۔

البتہ ہم نے جو مختلف شخصیات کے تذکروں پر الگ الگ نمبر لگائے ہیں وہ غلط ہے ۔ یہ الگ نمبر الگ بندوں کو ظاہر نہیں کررہے۔ یہ مسلسل نظم ہے جس میں الگ الگ بند نہیں ہیں۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
کچھ مصرعوں میں ایک 'فع' کی کمی رہ گئی ہے، ' بھی' وغیرہ سے مکمل کیا جا سکتا ہے
غزلوں میں اِک نام ہے اِن کا، اور اردو کی شان ہیں
اچھے شاعر اور مفکر اور اچھے انسان ہیں
... بھی ہیں

دلّی سے ہی لکھنے والے ایک حُسین آزاد ہیں
انشا پردازی میں اردو دانوں کو وہ یاد ہیں
...؟
اردو میں اِک بڑا حوالہ اُن کی "آبِ حیات" ہے
اردو کی خدمت میں سب سے آگے اُن کی ذات ہے
... بھی ہے' کیا جا سکتا ہے
 
Top