ہارڈ ڈرائیو ، ہارڈ ڈرائیو ، اور ہارڈ ڈرائیو

عائشہ خٹک

محفلین
میں نے اپنےپرانے پوسٹ میں جس ہارڈ ڈسک کا ذکر کیا تھا ۔ میں یہ چاہتی ہوں کہ اب اپنے اس ہارڈ ڈسک ان لاک کروں ۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہارڈ ڈسک لاک ہو چکا ہے اور باوجود بہت زیادہ کوشش ومحنت کے میں اس کو ان لاک نہیں کرسکی ۔ Google پر بھی بہت کوشش کی لیکن صرف ایک حل کے مجھے کو ئی دوسرا حل نظر نہیں آیا۔ اور اس حل میں بھی 50 پرسنٹ ہارڈ ڈسک اور کمپیوٹر Damage ہونے کے چانسز ہیں
مسئلہ : کمپیوٹر آن کرتی ہوں تو یہ میسج آتا ہے
Please Enter Built-In HDD User Password
rmnvy0.jpg


2ecd9n7.jpg


(1) جو پاسورڈمجھے یاد ہے(جس کے باریمیں مجھے یہ یقین ہے۔ کہ یہ پاسورڈ صحیح ہے) وہ پاسورڈ ٖ قبول نہیں کر رہا
؎(2) میں نے EASEUS Partition Master 9.1.0 سے بوٹ ایبل یو ایس بی بنائی ۔ سوچا کہ اس کے ذریعے ہارڈ ڈرائیو کو فارمیٹ کر دونگی ۔ لیکن کسی بھی ڈرائیو پر بوٹ ہونے سے پہلے سسٹم یہی پاسورڈ مانگ رہاہے ۔
(3) پھر میں نے ہارڈ ڈرائیو کو لیپ ٹاپ سے نکالا ، اور دوسرے سسٹم پر as a External HDD کنیکٹ کیا ۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ ٹرے میں تو یہ دکھارہا ہے ۔کہ ہارڈ ڈرائیو ایک یو ایس بی کی طرح کنیکٹ ہو چکا ہے ۔ اور یہ میسج بھی آیا

Your New Device is Now ready to Use

لیکن "My Computrer " میں یہ ہارڈ ڈرائیو Appear نہیں ہو رہا ۔

Storage کےDisk Managment میں ہارڈ ڈسک شو ہو رہا ہے

2u7ojsm.jpg


اس پر right Click کر کے Initialize کرتی ہوں تو error میسج آتا ہے

jakvgh.jpg



مہربانی اس مئلے کو حل کرنے میں میری مدد کیجئیے ۔ 500 جی بی ہارڈ ڈسک سے میں پہلے ہی Bad Sectors کی وجہ سے ہا تھ دھوچکی ہوں ۔ اب یہی 160جی بی ہارڈ ڈرائیو ہی آخری امید ہے ۔


۔
 

اسد

محفلین
ہارڈ ڈسک پاسورڈ یا ATA پاسورڈ ہارڈ ڈسک کے پلیٹر پر محفوظ ہوتا ہے اور اس کو ہٹانے کا کوئی آسان (مفت) طریقہ نہیں ہوتا۔

اپنی ذمہ‌داری پر یہاں سےDU.EXE ڈاؤنلوڈ کریں، DOS بوٹ ڈسک بنائیں اس پر DU.exe کاپی کریں اور اس سے بوٹ کریں۔ ہارڈ ڈسک سیکنڈری SATA یا IDE کنٹرولر سے براہِ راست connect ہونی چاہئیے، USB کے ذریعے نہیں۔ مزید معلومات کے لئے یہاں دیکھیں یا گوگل کریں۔
 

اسد

محفلین
اگر اس ہارڈ ڈسک کا ڈیٹا درکار نہ ہو اس کو دوبارہ فارمیٹ کر لیں۔
اگر ATA پاسورڈ لگا ہو تو پاسورڈ کے بغیر ہارڈ ڈسک استعمال نہیں ہو سکتی اور نہ ہی فورمیٹ ہو سکتی ہے۔ پاسورڈ ہارڈ ڈسک کے پلیٹر کے ایسے حصے پر محفوظ ہوتا ہے جسے سسٹم (کمپیوٹر) access نہیں کر سکتا۔ اسے ہارڈ ڈسک کے firmware کے ذریعے access کرنا ہوتا ہے۔
 

زبیر حسین

محفلین
اگر ATA پاسورڈ لگا ہو تو پاسورڈ کے بغیر ہارڈ ڈسک استعمال نہیں ہو سکتی اور نہ ہی فورمیٹ ہو سکتی ہے۔ پاسورڈ ہارڈ ڈسک کے پلیٹر کے ایسے حصے پر محفوظ ہوتا ہے جسے سسٹم (کمپیوٹر) access نہیں کر سکتا۔ اسے ہارڈ ڈسک کے firmware کے ذریعے access کرنا ہوتا ہے۔
اسد کوئی ٹوٹکا تو ہو گا ؟
میری لئے بالکل یہ نئی چیز ہے۔
 

اسد

محفلین
اسد کوئی ٹوٹکا تو ہو گا ؟
میری لئے بالکل یہ نئی چیز ہے۔
جی ہاں، کئی ٹوٹکے ہیں۔ ہر ہارڈ ڈسک بنانے والی کمپنی پاسورڈ مختلف جگہوں پر سیو کرتی ہے، ہر ایک کے لئے علیحدہ ٹوٹکا ہوتا ہے۔ ہارڈ ڈسک کے firmware کو کسی خصوصی سوفٹویئر کے ذریعے استعمال کر کے اس کا Hex Dump لیا جاتا ہے اور اس میں مخصوص جگہ پر پاسورڈ موجود ہوتا ہے۔

میں کلائنٹس کے لئے ایک سے زیادہ مرتبہ لاہور میں ڈیٹا ریکوری کرنے والوں سے رابطہ کر چکا ہوں، ان کا معاوضہ ہارڈ ڈسک کی قیمت سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔ ہر ادارہ تمام برانڈز پر کام نہیں کرتا۔ انٹرنیٹ پر بھی سوفٹویئر خریدا جا سکتا ہے۔ نتائج سے میں آگاہ نہیں ہوں۔ سب سے کامیاب ایک ہارڈ ویئر ڈیوائس ہے (نام مجھے یاد نہیں) لیکن یہ صرف پروفیشنل ڈیٹا ریکوری کمپنیاں ہی افورڈ کر سکتی ہیں۔
میں نے پچھلے تھریڈ میں لکھا تھا کہ Lenovo سے کچھ ادائیگی کے بعد ہارڈ ڈسک تبدیل کی جا سکتی ہے۔
 

اسد

محفلین
مہربانی اس مئلے کو حل کرنے میں میری مدد کیجئیے ۔ 500 جی بی ہارڈ ڈسک سے میں پہلے ہی Bad Sectors کی وجہ سے ہا تھ دھوچکی ہوں ۔ اب یہی 160جی بی ہارڈ ڈرائیو ہی آخری امید ہے ۔
500 جی بی ہارڈ ڈسک کے ساتھ ایک اور طریقہ استعمال کر کے دیکھ لیں۔ ڈسک اپنے لیپ ٹوپ کے ساتھ لگائیں اور اسے EASEUS Partition Master والی USB سے بوٹ کریں۔ ہارڈ ڈسک میں تین پارٹیشن بنائیں، پہلا 100GB کا، دوسرا 200GB کا اور تیسرا باقی بچی جگہ کا۔ تینوں پارٹیشن پرائمری ہونے چاہئیں، ایکسٹینڈڈ نہیں۔ پارٹیشن ہارڈ ڈسک پر محفوظ کرنے کے بعد سسٹم انسٹالیشن CD یا DVD سے بوٹ کریں اور دوسرے پارٹیشن پر ونڈوز یا لینکس انسٹال کریں۔ اگر تجربہ کامیاب رہتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ بیڈ سیکٹرز شاید پہلے 100GB تک محدود ہیں، پہلے پارٹیشن کو فورمیٹ اور استعمال نہ کریں۔
 

اسد

محفلین
آسانی کے لئے BIOS کہہ لیں۔ ہارڈ ڈسک firmware = ہارڈ ڈسک BIOS
ہارڈ ڈسک کی فرمویئر کا مختصر سا حصہ سرکٹ بورڈ پر ہوتا ہے، اس میں ہارڈ ڈسک کو پاور اپ کرنے اور پاور اپ کے بعد فرمویئر کا باقی ماندہ حصہ ہارڈ ڈسک پلیٹر سے پڑھنے اور ایگزیکیوٹ کرنے کا کوڈ ہوتا ہے، جس میں پاسورڈ سیٹ ہونے کی صورت میں پہلا کام پاسورڈ مانگنا ہوتا ہے۔ اسی لئے ہارڈ ڈسک کا سرکٹ تبدیل کرنے سے بھی پاسورڈ ختم نہیں ہوتا۔
 
Top