کیا کسی کو یوٹیوب پر کام کرنے کا شوق ہے ؟

یوٹیوب پر کام کرنا چاھئیے ؟

  • ٹائم ضائع ہے

    Votes: 0 0.0%
  • بہت مشکل ہے یوٹیوب پر کام کرنا

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    7
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

نوشاب

محفلین
لاریب اِس کام کیلئے بہت شوق کی ضرورت ہے اور صبر کی بھی کیونکہ یوٹیوب والے زراسی غلطی بھی معاف نہیں کرتے اِسی لئے ہم لوگ گروپ بنا کر کام کرتے ہیں تاکہ جو بھی بات پتا چلے وہ ہم سب میں شئیر ہوجائے
مجھے بھی اپنے گروپ میں شامل کر لیں ۔ تنخواہ جو مرضی تعین کر لیں ۔
 

وجی

لائبریرین
اب مزید آگے بڑھا جائے ۔۔۔!!! :) :) :)

اس کے بعد چینل کے آئکون کی تخلیق کی باری آتی ہے۔ یہ ایک وقت کی محنت ہے محفل والو، اس لیے اکتانا نہیں ہے۔ یہ وہ چُنا سا امیج ہو گا جو ہر طرف آپ کے چینل کی نمائندگی کرے گا اور آپ کے چینل کی شناخت بھی اسی سے ہو گی۔ یہ آپ کے چینل کی پیج پر نہایت اوپر بائیں جانب ظاہر ہو گا۔ جو آپ گوگل پلس کے پروفائل پر امیج لگائیں گے وہ یہاں ظاہر ہو جائے گا۔ سمپل سی بات ہے ۔۔۔ یوں بھی ایک تصویر ہزار الفاظ پر بھاری پڑتی ہے اس لیے چینل کا آئکون اچھا ہونا چاہیے۔ یہ آئکون جاذب نظر ہو اور وزٹ کرنے والا مبہوت ہو کر رہ جائے اور ایک بار سوچے ضرور کہ میں کدھر کو آ گیا ہوں یا آ گئی ہوں :)۔ مثال کے طور پر اگر آپ کا چینل آسڑیلین طوطوں سے متعلق ہو تو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ اس لوگو میں کس کی تصویر ہونی چاہیے۔ جی ہاں، خرگوش کی :)

اب آگے بڑھتے ہیں، ۔۔۔!!! تو اس کے بعد مرحلہ آتا ہے، ویڈیوز کے تھمب نیلز بنانے کا ۔۔۔
یعنی کہ مختصر سائز میں ایک تصویر۔ آپ ویڈیوز میں سے ایک تصویر اچک لیں کہ جس کو دیکھتے ہی وزٹ کرنے والا فرد کلک کرنے پر مجبور ہو جائے۔ ہر ویڈیو میں ایسے کئی نازک مقامات آتےہیں۔ مثال کے طور پر آفریدی صاحب چھکا مارنے ہی والےہوں تو بس ان کو وہاں فریز کر دیجیے۔ لیجیے، تھمب نیل تیار ہو گیا۔ اس تصویر کو ویڈیو کی نمائندہ تصویر بھی کہا جا سکتا ہے۔ پہلی نظر تصویر پر ہی پڑتی ہے اس لیے کوشش فرمائیے کہ تھمب نیل اپنی جانب توجہ کھنچنے کی اہلیت رکھتا ہو۔

آج یہیں تک ۔۔۔ :) :) :) پھر ملیں گے، اگر خدا لایا ۔۔۔!!! پیسہ کمانے کے مراحل تو بس آنے ہی والے ہیں، اب تک ہم نے گورا صاحب کی ضخیم کتاب کے ایک چوتھائی حصے کی تلخیص آپ کی خدمت میں پیش کر دی ہے، وہ بھی اردو زبان میں۔ :)
سر جی سب کچھ چھوڑیں

یہ بتائیں کہ آپکے چینل کا نام کیا ہے یوٹیوب پر؟؟
 

فرقان احمد

محفلین
باقی سب تو ٹھیک ہے مجھے یہ بتائیں طوطوں کے چینل میں خرگوش کی تصویر کیوں لگائیں؟؟
طوطوں کے چینل میں خرگوش کی تصویر لگانے میں کیا حرج ہے؟ :) یوٹیوب کے پاکستان تک پہنچتے پہنچتے یہ آسٹریلوی طوطے اچھے بھلے خرگوش بن چکے ہوتے ہیں۔ :)
 

ہادیہ

محفلین
اردو محفل میں یوٹیوب استاد عبدالقدیر صاحب کو بنادیا خود ایویں اتنی لمبی تقریر کررہے ہیں۔۔ میں نے ساری پڑھی ہے۔۔ اب داد کا کہا ہے تو دے دیتی ہوں۔۔ اچھی ہے شکریہ۔۔
 
آج کل یو ٹیوب پر بیحد بیہودہ عنوان والی ویڈیوز کی بھر مار اسی لئے ہے؟
اگر کام مفید ہو اور کوالٹی والا ہو تو ان دو نمبر طریقوں کی ضرورت نہیں پڑتی۔
مثال کے طور پر زید علی ٹی نے کبھی فضول قسم کے ٹائٹل استعمال نہیں کیے مارکیٹنگ کے لیے۔
 

ہادیہ

محفلین
طوطوں کے چینل میں خرگوش کی تصویر لگانے میں کیا حرج ہے؟ :) یوٹیوب کے پاکستان تک پہنچتے پہنچتے یہ آسٹریلوی طوطے اچھے بھلے خرگوش بن چکے ہوتے ہیں۔ :)
ہمارے گھر میں بھی آسٹریلوی طوطے ہیں 3 سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے ابھی تک تو کوئی "خرگوش" نہیں بنا۔۔:p
 

فاتح

لائبریرین
یہ بتائیں کہ آج تک آپ نے خود کتنے پیسے کما لیے ہیں یو ٹیوب پر اتنا وقت صرف کر کے۔۔۔؟ دو۔دو چینل اور 118 ویڈیو بنا کے یا اپلوڈ کر کے؟؟؟
مجھے تو آپ کی سب سے زیادہ پاپولر ویڈیو کے سامنے بھی صرف اور صرف 632 مناظر لکھا نظر آ رہا ہے۔ اور 106 ویڈیو والے چینل "تعلیم ہی تعلیم" کے کُل ملا کر بھی 3000 مناظر نہیں۔
22 جولائی سے اب تک ساڑھے چار مہینے میں اگر آپ نے ایک دھیلا بھی نہیں کمایا اور نرا وقت ہی ضائع کیا ہے تو دوسروں کو بھی کیوں بہکا رہے ہیں؟
اور ہر سوال کے جواب میں "میرا یو ٹیوب چینل دیکھیں وہاں جواب مل جائے گا" کی گردان سے تو یہ لگ رہا ہے کہ یہ لڑی بھی سپیمنگ ہی کے سلسلے کی کڑی ہے۔
 
Top