کیا آپ لنڈا بازار جائیں گے؟؟؟

جاسمن

لائبریرین
دیوارِ مہربانی چھوٹے علاقوں میں کامیاب ہونی مشکل ہے۔ ہمارے یہاں بھی ایک دیوار پہ کسی ہمدرد نے لکھا،لیکن نہ ہم نے ،نہ کسی اور کی طرف سے رکھا کچھ دیکھا۔ اس کا سبب یہ ہے کہ ہم میں سے اکثر اپنی ایسی چیزیں خود اپنے کم آمدنی والے رشتہ داروں،کام والی ماسیوں،ماسیوں کے متعلقین،نوکری کی جگہ پہ ملازمین ،ضرورت مند شاگردوں وغیرہ کو دے دیتے ہیں۔
ہم نے کم آمدنی والے سید بھی نظر میں رکھے ہوتے ہیں جن کو ہم تحائف دیتے ہیں۔
ضرورت مند لوگ زیادہ ہیں اور دینے والے ہاتھ کم ہیں۔
اللہ ہم سب کا اوپر والا ہاتھ رکھے۔ آمین!
محفلین سے درخواست ہے کہ ایسی پوسٹ مہربانی فرام کے یہاں پوسٹ کر دیا کریں۔
 

جاسمن

لائبریرین
چھوٹے علاقوں میں دیوارِ مہربانی کامیاب نہیں ہو سکی۔ ہامرے یہاں بھی ایک ہمدرد نے ایک دیوار پہ لکھ دیا لیکن نہ میں نے نہ کسی اور کی طرف سے رکھا کچھ دیکھا۔ اس کا سبب یہ ہے کہ ہمارے یہاں ہم لوگ اپنے کم آمدنی والے رشتہ داروں ،کام والی ماسیوں اور ان کے رشتہ داروں،پچھلی کام والیوں ،نوکری کی جگہ کے ملازمین اور اپنے مستحق شاگردوں کی مدد کرتے ہیں۔سید بہن بھائیوں کو تحائف دیے جاتے ہیں۔
محفلین سے درخواست ہے کہ ایسی تحاریر یہاں پوسٹ کیا کریں۔
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

انگلینڈ میں لنڈا بازار دو طرح کے ہیں، ایک تو شاپس کی صوت میں جو کسی نہ کسی چیرٹی کی طرف سے ہوتی ہیں، لوگ اپنا سامان رات کو ان کی شاپ کے باہر رکھ جاتے ہیں، جسے یہ اس سامان کو بیچنے کے قابل بنا کر شاپ میں لگا دیتے ہیں۔ نمونہ کے طور پر تصویر سے دیکھیں۔

p-24952-odt.jpg

دوسرا لنڈا جس کا نام ہے "کار بوٹ سیل" (بوٹ/ کار کی ڈِگی) جس پر کونسل کی طرف سے ہر شہر میں کچھ جگہیں مخصوص ہیں، وہاں یہ اپنی کاریں ایک ترتیب سے لگاتے ہیں اور اپنی کار، وین سے سامان نکال کر سامنے لگا دیتے ہیں۔ نمونہ سے طور پر تصویر سے دیکھیں۔ یہاں صرف کپڑے ہیں نہیں بلکہ ہر قسم کا سامان بکتا ہے۔ اس پر اتوار کا ایک دن مخصوص ہوتا ہے اور کچھ جگہوں پر ہفتہ بھی۔

4853421.jpg
والسلام
 
Top