کھانا نہ بنانے کا آسان طریقہ

ویسے تو تقریباً شادی شدی آنٹیاں میری مُراد لڑکیاں ہیں(ایسا نہ ہو کہ اپنے بیلنے ، چمٹے وغیر ہ لے کے مجھ نا چیز پہ ہی حملہ آور ہو جائیں آخر کو احتیاط بھی لازم ہے)اس فن میں پی ایچ ڈی ہولڈر ہونگی لیکن پھر بھی ہم اپنی ان نادر تراکیب کو آپ کے ساتھ شئیر کرنے پہ بضد ہیں اور آپ سب سے التما س ہے کہ ایک دفعہ لازمی پڑھیں اور شکریہ کا موقع دیں:sneaky:۔

جی سب سے پہلا اور آسان طریقہ ہے کہ جیسے ہی انہوں کا آفس سے چھٹی کا ٹائم ہو تو انکو ایک پیار بھرا میسج کریں جس کے آخر پہ یہ بھی لکھا ہو کہ آج ہم کھانا باہر کھائیں گے۔ قوی اُمید ہے کہ وہ اس چنگل میں پھنس جائینگے۔
لیکن کچھ دولہے میاں نہایت شاطر ہوتے ہیں انہوں نے فوراً کہنا نہیں بیگم آج بہت سیر سپاٹے کئے آج نہیں پھر کبھی صحیح (ایسے میں یہ بھول جائیں کہ سپاٹے کس کے ساتھ کئے ہیں وہ کسی اور وقت کے لئے اٹھا رکھیں )کیونکہ اس وقت اصل مدعا کھانا نہ بنانا ہے تو پھر دوبارہ میسج کر دیں کہ اچھا ٹھیک ہے میں سمجھتی ہوں کتنا کام ہوتا ہے آپ تھک گئے ہونگے چلے آپ ایسا کیجئے گا آتے ہوئے لیتے آنا ہم باہر بیٹھ کر ہی کھا لیں گے۔ کچھ اس جال میں لازمی پھنس جائینگے۔
لیکن کچھ چالاک بھائی یہاں بھی ڈنڈی مار جاتے ہیں کہ رستے میں کوئی ہوٹل نہیں پڑتا یا پھر بائیک میں پٹرول نہیں اور جیب میں پیسے نہیں ہیں وغیرہ وغیرہ
ایسے میں بھی لائن سے نہ بھٹکیں اور بڑے ہی پیار سے دوبارہ میسج کریں چلیں کوئی بات نہیں آپ گھر آ جائیں پہلے آ کر پانی شانی پی کر فریش ہو کر لے آئیے گا۔ اس دفعہ تو ممکن ہی نہیں کہ انہوں بھیا انکار کر دیں (آخر کو گھر بھی آنا ہوتا ہے) ۔
خیر کچھ ہشیار باش استاد یہاں بھی نہایت پھرتی سے نکل جاتے ہیں کہ بیگم سارے دن کیبعد تو گھر آنا ہوتا ہے۔ کچھ وقت آپ کے پاس بیٹھوں گا کچھ ٹائم بچوں کو دونگا۔ ایسے میں پھر گھر سے باہر جانے کا بلکل بھی دل نہیں کرتا۔ وغیرہ۔
ویسے تو اب تک آپ کے ماتھے پہ وٹوں کی ایک پوری لہر دوڑ چکی ہو گی لیکن ایک دفعہ پھر محبت سے میسج کریں ہاں یہ تو ہے بچے بھی ایسا ہی کہہ رہے تھے کوئی بات نہیں آپ آ جائیں ہم فون پہ آرڈر کر دینگے۔
ویسے تو حملے سے بچنا نا ممکن ہے لیکن کوئی یہاں بھی ہوشیاری دیکھائے تو بس
اب تیر کمان سے نکل چکا ہوتا ہے۔ لہذا اب درج ذیل فقرے ذہن نشین کر لیں اور انکے آتے ہی برس پڑے کہ
میرے ہی نصیب پھوٹے تھے کہ یہاں ویاہ ہونا تھا گھر میں کبھی کچن میں پاؤں نہ رکھا تھا اور یہاں کبھی باہر نہیں رکھا۔ بیوی نہیں لگتا ہے جیسے نوکرانی بنا کر رکھا ہوا ہے۔ پتا نہیں کیا نظر آ گیا تھا میرے ابو کو آپ میں۔
کچن کی حالت دیکھیں بیسن کا پائپ ٹوٹا ہوا ہے۔ چولہے کا ریگولیٹر خراب ہے۔ دانے کئی دنوں تک پڑے رہتے ہین مجال ہے جو آٹا پسوانے کے لئے چکی پہ رکھ آئیں لیکن روٹی گھر کی چاہئیے۔
کبھی کچن مین داخل ہو کے تو دیکھیں گرمی سے کیا حال ہوتا ہے ہم تو جیسے پتھر کی بنی ہوئی ہیں۔ وغیرہ وغیرہ۔

اسکے بعد تو ایک دن کیاپورے ہفتے ہی روٹی نہ بنانی پڑے گی لیکن پھر بھی اگر کوئی ہشیاری دیکھائے تو ابھی مزید ٹوٹکے موجود ہیں لہذا بلکل بھی شرم نہ محسوس کریں اور فوراً بیشتر پوچھ کر شکریہ کا موقع فراہم کریں۔:rolleyes:
سوچنے والی بات یہ ہے کہ آپ کو کیسے پتا یہ سب تراکیب؟؟؟؟ :thinking:
 
حضرت ہم تو چاہتے ہی ہیں کہ کسی طرح آپکو مزید لکھنے پر اُکسایا جائے۔:)
مزید لکھنے مجھے تو کوئی عار محسوس نہیں ہوتی بس تھوڑا سا نقص امن کا مسئلہ ہے اگر آپ ذمہ داری اٹھائیں اور آج ہی ایک اور تحریر داغ دیتے ہیں۔
 
سوچنے والی بات یہ ہے کہ آپ کو کیسے پتا یہ سب تراکیب؟؟؟؟ :thinking:
واقعی ہی جی بات کافی سوچنے والی ہے۔ ویسے کافی سے یاد آیا کہ سوچنے کہ دوران کافی یا چائے کا استعمال کیا جائے تو کافی افاقہ ہوتا ہے۔
اور جیسے ہی معلوم ہو کہ مجھے بھی بتائیے گا۔ذرا سوچئے۔
 
Top