کون کس کو مس کررہا ہے 15

مومن فرحین

لائبریرین
میری پیاری اپیا ۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بہت بہت شاد و آباد رکھے ۔ صحت و تندرستی سے نوازے ۔۔۔آمین
جب بھی محفل کا چکر لگاؤ اپیا کا ایک نا ایک پیغام ضرور ہوتا ہے میرے لیے۔ اتنی بھی کوئی شفیق ہستی بنا کر بھیجا ہے اللہ تعالیٰ نے آپ کو ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں بھی ایسی ہی پیار کی مٹھاس بھر دے آمین یارب العالمین
 

سید عمران

محفلین
فعال اراکین کو مس کرنے کی روایت نئی ہے یا ماضی میں بھی اس کی نذیر ملتی ہے؟؟ :)
نذیر؟؟؟
بے چاری بے نظیر کا کوئی نام لیوا بھی نہ رہا...
ویسے بھی نذیر مذکر ہے بمعنی ڈرانے والا...
اس کی زبردستی کی مؤنث نذیراں ہے...
جو ماسی کے سابقہ کے ساتھ مستعمل ہے ( نام کی بات ہورہی ہے. ماسی کو مستعمل سمجھ کر یوز نہ کیا جائے)...
لیکن آپ کو فکر مند ہونے کی بالکل ضرورت نہیں...
ہم بھی کبھی شش و پنج میں پڑجاتے ہیں کہ انڈا لکھیں یا انڈہ...
سب عمر کا تقاضہ ہے!!!
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
نذیر؟؟؟
بے چاری بے نظیر کا کوئی نام لیوا بھی نہ رہا...
ویسے بھی نذیر مذکر ہے بمعنی ڈرانے والا...
اس کی زبردستی کی مؤنث نذیراں ہے...
جو ماسی کے سابقہ کے ساتھ مستعمل ہے ( نام کی بات ہورہی ہے. ماسی کو مستعمل سمجھ کر یوز نہ کیا جائے)...
لیکن آپ کو فکر مند ہونے کی بالکل ضرورت نہیں...
ہم بھی کبھی شش و پنج میں پڑجاتے ہیں کہ انڈا لکھیں یا انڈہ...
سب عمر کا تقاضہ ہے!!!
؛) ؛) ؛)

جزاک اللہ

تدوین کر دی ہے۔ :)
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
فعال اراکین کو مس کرنے کی روایت نئی ہے یا ماضی میں بھی اس کی نظیر ملتی ہے؟؟ :)
حاضر ہیں یا غیر حاضر مگر!
ہم نے ان کو یاد کیا جن سے ہماری بات نہیں ہوئی عرصہ دراز سے۔
روایت نئی ہو پرانی!
یاد کرنے کا انداز نہیں بدلے گا۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
میں نے تو محفل کے تمام اراکین کو ہی مس کیا ہے ۔۔۔ ان کے نام لکھنا ممکن نہیں ۔۔۔ تاہم مس کیا والی لڑی میں میرا اس سے قبل کہیں ذکر نہیں ہوا ۔۔۔ سرچ کے نتائج کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا نکلے ہیں ۔۔۔
 

نور وجدان

لائبریرین

ارشد رشید

محفلین
تو پھر اچھے سے آواز دیتے ہیں شمشاد بھائی یہاں حاضر ہوں
برا مت مانیئے گا مگر ٰ اچھے سےٰ ایک اور غلط اصطلاح ہے جو انڈین پروگراموں سے اردو میں در آئی ہے - بالکل ویسے ہی جیسے ٰاسکو لے کر ٰ کہنے لگے ہیں لوگ-
اردو میں کہتے ہیں اچھی طرح سے یا صحیح طریقے سے - اچھے سے غلط ہے -
 

صابرہ امین

لائبریرین
میں یہاں ہوں. آپ کو یاد کر تے محفل کھولی تو دیکھا مرا ذکر بھی ذاکر نے کیا ہے جو کہ مذکور ہیں مرے جملے میں ... میں بہت اچھی ہوں ... سدا اچھی رہوں گی ...یہ حاضر آقا.. حاضر آقا... حاضر آقا
اچھا لگا کہ آپ بالآ خر آ گئیں۔۔ اب حاضری کے بعد لڑیوں میں بھی اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔۔۔ منتظرم :)
 
Top