ابوظہبی: پاکستان کی تاریخ میں 45ارب ڈالر کی سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری،کراچی میں دنیا کی سب سے بلند عمارت تعمیر ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک ریاض اورابوظہبی گروپ کے درمیان معاہدہ طےپاگیا ہے جس پر چیئرمین ابوظہبی گروپ شیخ نہیان بن مبارک النہیان اورملک ریاض نے دستخط بھی کر دیئے ہیں ، منصوبوں سے25لاکھ سے زائدافرادکو روزگار ملے گا جبکہ معاہدے کے تحت سندھ میں 35ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جب کہ اسلام آباد اور لاہورمیں بھی 10ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگی، منصوبوں سے25لاکھ سے زائدافرادکو روزگار ملے گا ۔
معاہدے کے تحت دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج الخلیفہ سے بھی اونچی عمارت کراچی میں بنائی جائے گی،دنیا کے سات عجوبوں کی نقل پاکستان میں بنائی جائے گی جبکہ سمندرسےبجلی بنانے کا پلانٹ اور سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے کے لئے بھی جدید پلانٹ لگا یا جائے گا ۔
اس موقع پر ملک ریاض کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے لئے ابوظہبی گروپ کااعتماداعزازہے اور پاکستان میں اتنی بڑی سرمایہ پہلےکبھی نہیں کی گئی۔

بشکریہ :ایکسپریس نیوز ، جیو نیوز ،دنیا نیوز ، لاہور ٹائمز
 
غیروں کے پیسے سے کبھی ملک ترقی نہیں کرتا
ڈائریکٹ فارن انوسمنٹ کبھی پائدار ترقی نہیں لاتی
نہینان کاپیسہ تو اپنے فوجی بھائی ہی پڑپ کرجائیں گے
 
سید ذیشان

محفلین
50 لاکھ بچوں کو بنیادی تعلیم کی سہولت میسر نہیں ہے اور یہ دنیا کی اونچی ترین بلڈنگ بنانے چلے ہیں اور وہ بھی اتنی قیمتی۔ پاکستان کا پورے سال کا بجٹ 30 ارب ڈالر کے آس پاس ہے، اس سے اندازہ ہو جانا چاہیے کہ یہ کتنی بڑی رقم ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
بے حد خوش کن خبر ہے۔ زندگی میں دوسری مرتبہ آج یہ خبر پڑھ کر ملک ریاض پر پیار آیا۔
اسے لچا، لفنگا، جاہل، وغیرہ وغیرہجو چاہے کہیں لیکن ایسے کتنے ہیں جو اتنی دولت کمانے کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاری کرتے ہیں اور بیرون ملک سے بھی سرمایہ داروں کو لاتے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
بڑی اچھی بات ہے لیکن نجانے مجھے کیوں یہ مذاق لگی۔

پہلے امن و امان کی صورتحال تو صحیح ہو جائے۔
شمشاد بھائی، مجھے امید ہے کہ جب لوگوں کے پاس روزگار موجود ہو گا تو امن و امان کی صورتحال خود بخود بہتر ہو جائے گی کیوں کہ بھوک سب سے بڑی روٹ کاز ہے بد امنی کی۔
 
فاتح

لائبریرین
غیروں کے پیسے سے کبھی ملک ترقی نہیں کرتا
ڈائریکٹ فارن انوسمنٹ کبھی پائدار ترقی نہیں لاتی
اچھا؟ دنیا کے نقشے پر کئی ایسے ممالک موجود ہیں جن پر آپ کا یہ کلیہ لاگو نہیں ہوتا یعنی جنہوں نے غیروں کے پیسے سے ترقی کی ہے۔ :)
متحدہ عرب امارات خصوصاً دبئی ہی کی مثال لے لیں۔ :)
نہینان کاپیسہ تو اپنے فوجی بھائی ہی پڑپ کرجائیں گے
ہڑپ کرنے والے اور بہت سے لٹیرے بھی موجود ہیں لیکن اگربیس تیس فیصد ہڑپ بھی ہو گیا تو بقایا ستر اسی فیصد ہی کافی ہے ہماری معیشت کو سہارا دینے میں۔
 
فاتح

لائبریرین
50 لاکھ بچوں کو بنیادی تعلیم کی سہولت میسر نہیں ہے اور یہ دنیا کی اونچی ترین بلڈنگ بنانے چلے ہیں اور وہ بھی اتنی قیمتی۔ پاکستان کا پورے سال کا بجٹ 30 ارب ڈالر کے آس پاس ہے، اس سے اندازہ ہو جانا چاہیے کہ یہ کتنی بڑی رقم ہے۔
ذیشان بھائی، آج شاید پہلی مرتبہ آپ سے غیر متفق ہوں کہ یہ تو کوئی اصول نہیں کہ جب تک 50 لاکھ بچوں کو تعلیم کی سہولت میسر نہیں کر دی جاتی تب تک ملک میں لوکل اور فارن بزنس مین حضرات سرمایہ کاری ہی نہ کریں۔
اس سرمایہ کاری کے نتیجے میں ملک میں جو خوشحالی آئے گی اس کے نتیجے میں ان پچاس میں سے شاید پچیس لاکھ بچوں کو تعلیم بھی مہیا کی جا سکے گی۔ :)
 
Ukashah

محفلین
کراچی میں دنیا کی بلند ترین عمارت بنائی جائے گی
کراچی سے بلند ترین عمارت کا افتتاح ، یعنی آپ الطاف حسین عمارت کی چھت سے پورے کراچی کو خطاب کیا کریں گئے ،،، بہت خوب ۔

برج خلیفہ سے بلند عمارت جدہ سعودی عرب میں تیار ہو رہی ہے ، جس کی بلندی تقریبا ایک کلومیٹر ہے ، لہذا کراچی میں کم ازکم ڈیڑھ کلومیٹر بلند عمارت ہونی چاہے ۔ اگر یہ سب کاغذی کاروائی نہ ہو تو ۔ ۔۔ ۔
 
سید ذیشان

محفلین
ذیشان بھائی، آج شاید پہلی مرتبہ آپ سے غیر متفق ہوں کہ یہ تو کوئی اصول نہیں کہ جب تک 50 لاکھ بچوں کو تعلیم کی سہولت میسر نہیں کر دی جاتی تب تک ملک میں لوکل اور فارن بزنس مین حضرات سرمایہ کاری ہی نہ کریں۔
اس سرمایہ کاری کے نتیجے میں ملک میں جو خوشحالی آئے گی اس کے نتیجے میں ان پچاس میں سے شاید پچیس لاکھ بچوں کو تعلیم بھی مہیا کی جا سکے گی۔ :)

فاتح بھائی، وہ بات شائد میں نے جلدی میں لکھ دی تھی پوری خبر پڑھے بغیر :) بلڈنگ کا تزکرہ سن کر خون اتنا کھول اٹھا کہ باقی خبر پڑھی ہی نہیں۔ سرمایہ کاری تو ضرور ہونی چاہیے اور اگر اس کا تھوڑا سا حصہ ایک بلڈنگ بنانے پر بھی لگا دیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ :)
 
میر انیس

لائبریرین
کاش یہ سب سچ ہو۔ آج سے کئی سال پہلے حسن اسکوائر پر بھی چالیس منزلہ عمارت بننی تھی ۔وہاں اب پل بن چکا ہے۔ پھر جب دنیا کا دوسارا سب سے بڑا فوارہ کراچی میں بنایا گیا تھا تو اسوقت بھی یہ بات ہوئی تھی کہ کراچی میں ساحلِ سمندر کے پاس دنیا کی سب سے بڑی عمارت بنائی جائے گی جو تکمیل تک پہنچنے کے بعد ہی دوسرے نمبر پر آجائے گی کیونکہ اسکے کچھ عرصے بعد ہی برج الخلیفہ کو تعمیر ہوجانا تھا۔پھر کراچی میں ڈزنی لینڈ بنانے کی بھی خوش خبری سنائی گئی تھی ۔
 
Top