ڈاؤن لوڈ کیجیے : سنن ابی داؤد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پی ڈی ایف فارمیٹ ، فور کلر میں

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
محترم قارئین کرام

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج ہمارے چند احباب نے الحمدللہ انٹرنیٹ پر سنن ابی داؤد پی ڈی ایف فارمیٹ ، فور کلر میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔ فور کلر سے مراد کہ سنن ابی داؤداحادیث ٹیکسٹ کو رنگوں گے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ جب ہم کسی اردو ٹیکسٹ کو پڑھتے ہیں اور اس کے ساتھ کچھ عربی کا ٹیکسٹ شامل ہوتا ہے اور اگر اس عربی ٹیکسٹ کو علیحدہ سے عربی فونٹ اور کوئی منفرد رنگ دے دیا جائے تو اس سے ٹیکسٹ کو پڑھنا زیادہ آسان رہتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کوشش رہی ہے کہ فائل کو کم سے کم سائز کا رکھا جائے۔
یہ Zip فائل ہے جب آپ اسے ان زپ کریں گے تو پی ڈی ایف فائل ظاہر ہو گی ۔ یہ پی ڈی ایف فائل تقریبا ٣٩٢١ صفحات پر مشتمل ہے، اور ایڈوب ورژن ۷ اور اس کے بعد میں اوپن ہونے کے لحاظ سے چیک کر لی گئی ہے۔ اس میں تمام ابواب کی انڈیکسنگ اور احادیث کی انڈیکسنگ کر دی گئی ہے۔ کسی بھی باب پر کلک کرنے سے آپ متعلقہ باب کو دیکھ سکتے ہیں۔ پی ڈی ایف میں بک مارک کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ جس سے آپ فوری طور پر اپنے مطلوبہ باب ، حدیث مبارک کو دیکھ سکتے ہیں۔احادیث و ابواب کی فہرست آخر میں شامل کی گئی ہے۔
ہم تمام بھائیوں ، بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے احادیث مبارکہ اردو سرچ سافٹ وئیر اور پی ڈی ایف بنانے میں اپنا پر خلوص تعاون پیش کیا ہے ۔ اللہ تبارک وتعالیٰ اُن تمام کا تعاون قبول فرمائے اور اسے ہم سب کے لیے صدقہ جاریہ بنائے ۔ آمین
 
آخری تدوین:
Top