پی ایچ پی بی بی میں فورم کا عنوان ٹیکسٹ کی بجائے تصویر کی شکل میں ؟

مدرس

محفلین
کیا یہ ممکن ہے کہ پی ایچ پی بی بی میں فورم کا عنوان ٹیکسٹ کی بجائے تصویر کی شکل میں آجائے
جیساکہ بعض فورمز پر عنوان کے ساتھ امیج بھی لگا ہوتا ہے

اگر کسی صاحب کو اس کا طریقہ معلوم ہوتو براہ کرم بتادیں ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
پہلے کوئی ربط فراہم کریں جہاں عنوان تصویر کی شکل میں موجود ہو۔ تکنیکی طور پر ایسا کیا جانا ممکن ضرور ہے لیکن اردو کے لیے شاید ابھی تک اس پر تجربہ نہیں کیا گیا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ عنوانات نہیں ہیں بلکہ ایک تھریڈ پریفکسز (سابقوں) کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ وی بلیٹن کی ایک فیچر ہے۔ سابقوں کے لیے کوئی ٹیکسٹ مقرر کیا جا سکتا ہے یا کوئی تصویر بھی استعمال کی جا سکتی ہے جیسا کہ القلم پر کیا جا رہا ہے۔
 

مدرس

محفلین
تو کیا یہ پی ایچ پی بی بی میں ممکن نہیں ہے ؟
اور نبیل صاحب ایک مسئلہ کافی عرصہ سے میرے ساتھ صرف محفل پر پیش آرہا ہے کسی اور فورم پر نہیں
کہ میں اردو محفل پر ایڈیٹر میں ڈیفالٹ طور پر اردو نہیں لکھ پارہا
بلکہ کنٹرول اسپیس کرکے انگریزی موڈ میں لے جاکر پھر ونڈوز سے اردو لکھ رہا ہوں یہ کیا مسئلہ ہے ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
پی ایچ پی بی بی کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے۔ یہاں ایک موڈ دستیاب ہے۔ اسے استعمال کرکے دیکھ لیں۔
محفل فورم پر آپ کونسے براؤزر کے ذریعے براؤز کر رہے ہیں؟
 

مدرس

محفلین
موزیلا میں یہ مسئلہ نہیں ہورہا
لیکن ایسا صرف محفل میں ہی کیوں ہے دیگراردو فورمز پر بھی تو میں کروم کے ذریعہ ہی جاتا ہوں
 
Top