پیروڈی: "دل نکلتا ہے جان سے آگے" ٭ تابش

ایک دفعہ پھر راحیل فاروق بھائی کی خوبصورت غزل ہمارے ہاتھ چڑھی۔
جس کی ایک عدد خوبصورت پیروڈی @عاطف ملک بھائی کر چکے تھے۔
مخمل میں ٹاٹ کاپیوند میری طرف سے بھی:

"دل نکلتا ہے جان سے آگے"
"اُس" کے ابا؛ دُکان سے آگے

بولی بیگم، جو پیش و پس دیکھی
بھیج دوں گی جہان سے آگے

اب تو کھاتے ہیں نوجواں گٹکا
بات نکلی ہے پان سے آگے

چوٹ کا یہ نشان کیسا ہے؟
پوچھنا مت، نشان سے آگے

پاس دھیلا نہیں ہے، تابشؔ کے
سوچ گاڑی، مکان سے آگے

٭٭٭
محمد تابش صدیقی
 
Top