پوری ٹیم لنچ سے قبل آؤٹ

نیولینڈز،کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلے دن کھانے کے وقفے سے قبل ہی 19.2 اوورز میں 45 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔کین ولیم سن 13 رنز کے ساتھ "ٹاپ سکورر" رہے۔اننگ میں 5 چوکے بھی لگائے گئے:Dجنوبی افریقہ کی طرف سے ورنن فلینڈر نے 7 رنز کے عوظ 5 وکٹیں لیں۔مورنے مورکل نے 3 اور ڈیل سٹین نے 2 وکٹیں لیں۔جواب میں جنوبی افریقہ نے کھانے کے وقفے تک 2 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 3 رنز بنائے تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹاس نیوزی لینڈ نے جیتا تھا اور خود بیٹنگ کرکے اپنے ہی پیروں پر کلہاڑی مار دی:rolleyes:

یہ ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کا تیسرا بدترین سکور ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے کم سکور بھی نیوزی لینڈ نے بنایا تھا جب وہ 1955 میں برطانیہ کے خلاف آک لینڈ میں 26 رنز پر آل آؤٹ ہوئی تھی۔تمام کم ترین سکور کی تفصیلی لسٹ یہ رہی۔

http://stats.espncricinfo.com/ci/content/records/145832.html
 
چائے کے وقفے پر جنوبی افریقہ کا سکور 119 پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہے۔الویرو پیٹرسن 45 اور جیک کیلس 6 پر کھیل رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کو نیوزی لینڈ پر 74 رنز کی سبقت حاصل ہے
 
Top