ٹیکسٹ اسکیننگ

میر انیس

لائبریرین
میرے پاس بہت سارا مواد اردو ، چینی اور جاپانی زبان میں پڑا ہوا ہے ۔ جب میں انکو اسکین کرتا ہوں تو وہ تصویری شکل میں تو آجاتا ہے پر جس طرح ہم انگریزی کو ٹیکسٹ میں اسکین کرکےاسکی editingکرسکتے ہیں دوسری زبانوں بشمول اردو میں نہیں آتا ۔ اگر آتا بھی ہے تو بہت عجیب طرح کی زبان لکھی آتی ہے جو سمجھ نہیں آتی ۔ کیا اسکے لیئے کوئی سوفٹ وئیر ہے؟
اگر ہے تو کوئی بھائی میری مدد کرے کیونکہ بہت سی ایسی کتابیں ہیں جنکا میں جاپانی اور چینی سے اردو میں ترجمہ کرنا چاہتا ہوں۔
 
دوست

محفلین
آپ کو یہ سکین کرکے ٹائپ کرنا پڑیں گی۔ ترجمہ کے ساتھ۔ باقی چائنیز یا جاپانی او سی آر مل جائیں‌گے آپ کو نیٹ سے۔
 
میر انیس

لائبریرین
آپ کو یہ سکین کرکے ٹائپ کرنا پڑیں گی۔ ترجمہ کے ساتھ۔ باقی چائنیز یا جاپانی او سی آر مل جائیں‌گے آپ کو نیٹ سے۔

میرے دوست یہ ہی تو مسئلہ ہے کہ ٹائپ کرنے میں کافی وقت صرف کرنا پڑتا ہے جو میرے پاس نہیں ہے اسی لیئے تو اسکین کرکے اپنا یہ وقت بچانا چاہتا ہوں۔
 
arifkarim

معطل
اردو او سی آر پر بہت تحقیقاتی مقالے لکھے جا چکے ہیں اور کچھ دوستوں نے تو عملی تجربات بھی کئے ہیں۔ پر مسئلہ وہی ہے کہ لیبارٹریز سے باہر کوئی چیز نہیں آتی!
 
dehelvi

محفلین
آپ کو یہ سکین کرکے ٹائپ کرنا پڑیں گی۔ ترجمہ کے ساتھ۔ باقی چائنیز یا جاپانی او سی آر مل جائیں‌گے آپ کو نیٹ سے۔
اردو کا مواد جب ٹائپ کرنا ہی ٹھہرا تو پھر اسکین کرنے کی کیا ضرورت؟ براہ راست کتاب سے ٹائپ کرلیں، میرے نزدیک فی الحال اردو کا او سی آر بنانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔
 
arifkarim

معطل
اردو کا مواد جب ٹائپ کرنا ہی ٹھہرا تو پھر اسکین کرنے کی کیا ضرورت؟ براہ راست کتاب سے ٹائپ کرلیں، میرے نزدیک فی الحال اردو کا او سی آر بنانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔

نہیں‌بھائی اتنا مشکل بھی نہیں ہے بس توجہ کا فقدان ہے۔
 
asfar-haider

محفلین
اگر یہ تجربہ کیا جائے؟

السلام علیکم

اردو ایڈیٹیبل ٹیکسٹ سکین کرنا تو مشکل ہے کیونکہ ابھی کوئی ایسا سافٹ ویئر نہیں ہے البتہ میرے ذہن میں ایک ترکیب آئی ہے اگر آپ اپنی ماہرانہ رائے دیں تو عرض کروں
کیوں ناں اردو کی سکین فائل کو ایم ایس ورڈ کے لئے کنورٹ کیا جائے جو سرچ انجن سے سافٹ ویئر مل سکتا ہے جے پی ای جی تو ورڈ کنورٹر اور پھر اس فائل کو ورڈ میں ایڈٹ کرکے دیکھا جائے
میرے پاس سکینر کی سہولت نہیں اور نہ ہی سافٹ ویئر ہے اگر آپ کچھ اردو سطرین سکین کرکے کنورٹ کر لیں اور ورڈ میں ٹرائی کر لیں تو ممکن ہے سب کا مسئلہ حل ہو جائے

شکریہ
والسلام
 
Top