ٹماٹر کے فائدے

ٹماٹر میں معدن کرومیم بھی خاصی مقدار میں ہوتا ہے جو کہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈشوگرکو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

٭ ٹماٹر سگریٹ نوشی سے ہونے والے نقصان کو بھی کم کرتا ہے۔

٭ ٹماٹر میں موجود وٹا من اے نظر کو درست رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

٭ ٹماٹر میں موجود وٹا من بی بلڈپریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھنے میں معاون ہوتا ہے۔اس کے نتیجے میں یہ فالج ، دل کے د ورے اور دیگر خطرناک مسائل سے بچاتا ہے۔

٭ ٹماٹر جلد کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ اس میں موجود لائسوپین نامی مادہ جلد کی حفاظت کرتا ہے۔اس سلسلے میں ٹماٹر کے استعمال کا ایک طریقہ یہ ہے کہ دس بارہ ٹماٹروں کا چھلکا اتاریں اور چھلکے کو اپنے چہرے یا کسی بھی حصے کی جلد پر بچھادیں اور دس منٹ تک بچھا رہنے دیں۔اس کے بعد اس کو دھودیں۔آپ کی جلد پہلے سے زیادہ تروتارہ اور چمک دار ہوجائے گی

٭ ٹماٹر میں موجود وٹامن اے آپ کے بالوں کے لیے مفید ہے جو بالوں کو مضبوط اور چمک دار رکھتا ہے، اس کے علاوہ یہ آنکھوں ، دانتوں ، جلد اور ہڈیوں کے لیے بھی مفید ہے۔

٭ متعدد اسٹڈیز سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹماٹر میں موجود آئسوپین مردوں میں غدودوں کے کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ مادہ معدے اور آنتوں کے کینسر سے بھی بچاتا ہے۔آئسوپین ایک ایسا قدرتی انٹی آکسیڈنٹ ہے جو کینسر کے خلیات کی افزائش کو روکتا ہے۔مزے کی بات ہے کہ پکا ہوا ٹماٹر کچے ٹماٹر کے مقابلے میں زیادہ لائسوپین پیدا کرتا ہے اس لیے ٹماٹر کا سوپ پیئیں۔

٭ ٹماٹر میں وٹامن کے اور کیلشیم بھی خاصی مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ ہڈیوں اور ہڈیوں کے ٹشوز کے لیے مفید ہوتا ہے۔

٭اسٹڈیز کے مطابق ٹماٹر کو بیجوں کے بغیر کھایا جائے تو یہ پتے اور گردے کی پتھری کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

یہ معلومات یہاں سے لی گئیں ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top