ونڈوز7 کی تیز رفتار کارکردگی3

خواجہ طلحہ

محفلین
ونڈوز 7 اپنی بہتر کارکردگی اور پائیداری کی وجہ سے مقبول ہورہی ہے۔ لیکن کمزور سسٹم ریسوریسز پر ونڈوز7 کے کام کرنے کی رفتار سست رہتی ہے۔ ونڈوز 7 میں کچھ بلٹ ان فیچرز ایسے ہیں جو کہ ڈیفالٹ انسٹالیشن کے دوران فعال ہوجاتے ہیں۔ اگر ان فیچرز کو غیر فعال کردیا جائے تو کم میموری والے سسٹم پر بھی ونڈوز 7 بہتر کارکردگی دے سکتی ہے۔ جن میں سے کچھ کا تذکرہ اوران سے نجات کا طریقہ اس سلسلہ میں بیان کیا جارہا ہے
سرچ انڈیکس :
ونڈوز7میں ہارڈ ڈسک میں موجود فائلوں وغیرہ کی مسلسل انڈیکسنگ ہوتی رہتی ہے۔ تاکہ تلاش تیز رفتاری سے انجام پا سکے۔اگر آپ اپنی ڈرائیوز میں زیادہ تر تلاش کا عمل نہیں کرتے تو آپ انڈیکسنگ پروسیس بند کرسکتے ہیں۔ایسا کرنے سے CPU کو ایک مسلسل کرتے رہنے والے کام سے نجات مل جائے گی۔اور ونڈوز7 کے کام کرنے کی رفتار میں کچھ نہ کچھ اضافہ ہوجائے گا۔
Start مینیو کے سرچ میں INDEX لکھیے۔ اور ظاہر ہونے والے نتائج میں سے Indexing Options کو منخب کرلیں۔ Modify بٹن کو کلک کیجیے۔ اور مرضی کی لوکیشنز اور فائل ٹائپ ان چیک کردیجیے ۔
indexing.jpg
 

دوست

محفلین
اچھی ٹپ ہے۔ مجھے میموری کے استعمال کا شکوہ ہے ونڈوز سیون سے۔ ایکس پی ایک جی بی کی ریم آدھی سے بھی کم لیتی ہے۔ اور سیون پر فائرفاکس ہی چلا لو تو پونی ریم بھر جاتی ہے۔ اب دو جی بی کرواتا ہوں ریم بھی۔
 
Top