نیا ٹرینڈ چل پڑا ہے پری زاد کی آخری قسط سینما میں دکھانے کا اعلان!!!!!!

سیما علی

لائبریرین
نیا ٹرینڈ چل پڑا ہے پری زاد کی آخری قسط سینما میں دکھانے کا اعلان

پاکستانی سینما انڈسٹری میں نیا ٹرینڈ چل پڑا اور اب ’سنگ ماہ’ کے بعد مقبول ڈرامے ’پری زاد‘ کی آخری قسط کو بھی سینماؤں میں دکھانے کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان میں گزشتہ دو سال سے ڈراموں کو سینماؤں میں دکھانے کا رجحان چل پڑا ہے اور گزشتہ دو سال کے دوران ’میرے پاس ہو، عہد وفا اور سنگ ماہ’ جیسے ڈرامے سینماؤں میں دکھائے جا چکے ہیں۔
’سنگ ماہ‘ کو تین دن قبل ہی 7 اور 8 جنوری کو پیش کیا گیا تھا اور اس کی پہلی قسط کو بڑے پردے پر پیش کیا گیا تھا۔
اس سے قبل 2020 کے آغاز میں مقبول ترین ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’عہد وفا‘ کی آخری قسطوں کو سینماؤں میں پیش کیا گیا تھا اور اب ہم ٹی وی نے مشہور ڈرامے ’پری زاد‘ کی آخری قسط بھی بڑے پردے پر دکھانے کا اعلان کردیا۔
ہم ٹی وی نے ’پری زاد‘ کا پوسٹر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ 2021 کے مقبول ترین ڈرامے کی آخری قسط کو 22 جنوری کو بڑے پردے پر پیش کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینماؤں میں آخری قسط کو ٹی وی سے قبل نشر کیا جائے گا۔
پری زاد‘ کو 22 جنوری کو ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر ڈرامے کی آخری قسط کو چند دن تک بڑے پردے پر دکھایا جائے گا۔

ایک طرف جہاں پاکستانی سینماؤں میں ڈرامے دکھانے کا رواج چل پڑا ہے، وہیں بڑے پردے پر گزشتہ دو سال سے انتہائی کم پاکستانی فلمیں ریلیز کی گئی ہیں۔
اگرچہ پاکستان میں گزشتہ چار ماہ سے سینما کھلے ہوئے ہیں، تاہم تاحال بڑے بجٹ کی کوئی دوسری پاکستانی فلم ریلیز نہیں کی گئی اور چند فلموں کی نمائش کا اعلان کرکے ان کی ریلیز موخر کردی گئی۔

اب پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کا آغاز ہوچکا ہے اور یومیہ کورونا کیسز میں بھی 10 دن سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس وجہ سے خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر سینما پھر سے بند کردیے جائیں گے۔
تاہم تاحال حکومت نے لاک ڈاؤن لگانے یا سینماؤں کو بند کرنے کا عندیہ نہیں دیا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ بھی بس پیسہ کمانے کا ایک طریقہ ہے۔

ڈراموں کو مقبول بنانے کے لیے یہی چینل اپنے نیوز میڈیا اور سوشل میڈیا ٹیمز کی مدد لیتے ہیں۔ اور اس طرح ایک عمومی ڈرامہ سپر ہٹ بن جاتا ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

یہ بھی بزنس کرنے کا ایک کارآمد طریقہ ہے احمد بھائی😊
اگر آپ نے اچھا ڈرامہ دیکھنا ہے تو قطر ٹی وی نے ایک ڈرامہ بنایا ہے "الامام" یہ اردو اور انگلش سب ٹائٹل میں ملے گا۔
یہ ڈرامہ امام احمد بن حنبل رح کی زندگی پر ہے خاص طور پر اس کا موضوع معتزلہ کے فتنہِ خلقِ قرآن کے متعلق ہے۔
 
چلیے کبھی موقع ملا تو ضرور دیکھوں گا۔

ویسے میں ان چیزوں کو زیادہ وقت نہیں دے پاتا۔
 
نیا ٹرینڈ چل پڑا ہے پری زاد کی آخری قسط سینما میں دکھانے کا اعلان

پاکستانی سینما انڈسٹری میں نیا ٹرینڈ چل پڑا اور اب ’سنگ ماہ’ کے بعد مقبول ڈرامے ’پری زاد‘ کی آخری قسط کو بھی سینماؤں میں دکھانے کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان میں گزشتہ دو سال سے ڈراموں کو سینماؤں میں دکھانے کا رجحان چل پڑا ہے اور گزشتہ دو سال کے دوران ’میرے پاس ہو، عہد وفا اور سنگ ماہ’ جیسے ڈرامے سینماؤں میں دکھائے جا چکے ہیں۔
’سنگ ماہ‘ کو تین دن قبل ہی 7 اور 8 جنوری کو پیش کیا گیا تھا اور اس کی پہلی قسط کو بڑے پردے پر پیش کیا گیا تھا۔
اس سے قبل 2020 کے آغاز میں مقبول ترین ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’عہد وفا‘ کی آخری قسطوں کو سینماؤں میں پیش کیا گیا تھا اور اب ہم ٹی وی نے مشہور ڈرامے ’پری زاد‘ کی آخری قسط بھی بڑے پردے پر دکھانے کا اعلان کردیا۔
ہم ٹی وی نے ’پری زاد‘ کا پوسٹر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ 2021 کے مقبول ترین ڈرامے کی آخری قسط کو 22 جنوری کو بڑے پردے پر پیش کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینماؤں میں آخری قسط کو ٹی وی سے قبل نشر کیا جائے گا۔
پری زاد‘ کو 22 جنوری کو ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر ڈرامے کی آخری قسط کو چند دن تک بڑے پردے پر دکھایا جائے گا۔

ایک طرف جہاں پاکستانی سینماؤں میں ڈرامے دکھانے کا رواج چل پڑا ہے، وہیں بڑے پردے پر گزشتہ دو سال سے انتہائی کم پاکستانی فلمیں ریلیز کی گئی ہیں۔
اگرچہ پاکستان میں گزشتہ چار ماہ سے سینما کھلے ہوئے ہیں، تاہم تاحال بڑے بجٹ کی کوئی دوسری پاکستانی فلم ریلیز نہیں کی گئی اور چند فلموں کی نمائش کا اعلان کرکے ان کی ریلیز موخر کردی گئی۔

اب پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کا آغاز ہوچکا ہے اور یومیہ کورونا کیسز میں بھی 10 دن سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس وجہ سے خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر سینما پھر سے بند کردیے جائیں گے۔
تاہم تاحال حکومت نے لاک ڈاؤن لگانے یا سینماؤں کو بند کرنے کا عندیہ نہیں دیا۔
لگتا ہے پاکستان کے ڈرامے انڈین فلموں کی طرح دیکھے جائیں گے ۔ہمارا ملک اسلامی ہے اِسی لئے یہاں پر بہت ہی کم ٹی وی ڈرامے اور فلمیں دیکھتے ہیں۔ ہمارے پاکستانی اداکاروں کو اِسی لئے بہت ہی اچھے ڈرامے بنانے پڑتے ہیں۔ جب ہی لوگ دیکھتے ہیں ورنہ پاکستانی عوام ڈراموں اور فلموں کی طرف دیہان ہی نہیں دیتے۔
 
سیما علی

لائبریرین
"الامام" یہ اردو اور انگلش سب ٹائٹل میں ملے گا۔
یہ ڈرامہ امام احمد بن حنبل رح کی زندگی پر ہے خاص طور پر اس کا موضوع معتزلہ کے فتنہِ خلقِ قرآن کے متعلق ہے۔
ضرور دیکھیں گے وقت نکال کر آپ نے تعریف کی ہے تو ضرور بہت اچھا ہوگا!!!!!
 
Top