نعتِ مصطفیٰ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میر افضل شولاپوری

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
naat.gif
 

قیصرانی

لائبریرین
نعت مصطفیٰ

نور حق آپ، نور خدا آپ ہیں
مژدہ خلد شان شفا آپ ہیں
آپ کے نقش پا پر نگاہیں جمیں
دیدہ ور آپ، منزل رسا آپ ہیں
آپ کا کوئی ہمسر ہو کیسے بھلا
سارے عالم میں نقش وفا آپ ہیں
ایک لمحے میں دور زماں دیکھنا
عدل و میزان روز جزا آپ ہیں
ہر عمل پیش ہوتا ہے جن کے حضور
وہ ضمیر امم، حق نما آپ ہیں
دور حاضر کا منظر اماں، الاماں
آسرا آپ ہیں، مدعا آپ ہیں
کتنے چہروں میں بکھری ہوئی زندگی
ساری اقوام کا آئینہ آپ ہیں
ہم ہی شاید عقیدت میں کامل نہیں
کوئی مشکل ہو، مشکل کشا آپ ہیں
ہم نے رحمت کا مفہوم سمجھا نہیں
ورنہ موجود یوں ہر جگہ آپ ہیں
رب کے دربار میں آپ کا مرتبہ
مجتبیٰ، مرتضیٰ، مصطفیٰ آپ ہیں
نیکیوں کا بھلا میر کیا اعتبار
میری بخشش کا بس آسرا آپ ہیں

میر افضل شولاپوری​
 
Top