متفرق نظم ۔ اتنی محنت کون کرے ۔ محمداحمد

محمداحمد

لائبریرین
:) خاکسار کی ایک معصوم سی نظم شائقین اور خائفینِ پائتھون کے نام :)
اتنی محنت کون کرے


یوں تو دنیا ٹھیک ہے لیکن
اس کے کچھ انداز غلط ہیں :confused:
میری اپنی سوچ ہے بھیا :waiting:
اس کے "ہم آواز" غلط ہیں
لیکن "اِن" سے کون لڑے
اتنی محنت کون کرے

مانا لیلیٰ پیاری ہوگی (y)
سب کی راج دلاری ہوگی
اُس کو پانا، دنیا بھر کی
خوشیاں پانے جیسا ہوگا
صحراؤں میں کون پھرے :nottalking:
اتنی محنت کون کرے :frustrated:

میر و غالب اچھے ہوں گے
شعر بھی اچھے کہتے ہوں گے
لیکن اتنے مشکل مشکل
لفظوں کے دکھ سہتے ہوں گے :thinking2:
فرہنگ دیکھے، آہ بھرے :idontknow:
اتنی محنت کون کرے

چار کتابیں پڑھ کر میں بھی
باتیں اچھی کر سکتا ہوں :p
موج و مستی کی دنیا میں
بور کسی کو کر سکتا ہوں :D:p
چار کتابیں کون پڑھے :(
اتنی محنت کون کرے :ROFLMAO:

اک افعی نے بھیا کی بھی
نیند چرا لی، چین چرایا :angry2:
نیلے پیلے حرف و ہندسے
اور تو کچھ بھی ہاتھ نہ آیا
بھیا ہم سے ہوئے پرے :nerd:
اتنی محنت کون کرے :cautious::)

انٹرنیٹ کی پیاری دنیا
گود میں بھر لوں ساری دنیا :lol:
گوگل، ٹوئٹر، اردو محفل
جن پر ہم نے واری دنیا :bee:
وکی پیڈیا کون لکھے :(
اتنی محنت کون کرے

لیکن بھیا کہتے ہیں کہ
گوگل، ٹوئٹر، اردو محفل
وکی پیڈیا، چیٹ، اسکائپ
سب ہی محنت کا ثمرہ ہیں
جن کی بدولت، جن کے دم پر
آج ہمارا اور اچھا ہے :applause:
آنے والی کل کی ساعت
اس سے بھی کچھ ارفع ہوگی
لیکن
لیکن
لیکن پیارے !
تھوڑی محنت کرنا ہوگی۔ :)

محمد احمدؔ
 
نظم تمھاری ٹھیک ہے لیکن​
اس کے کچھ انداز غلط ہیں :confused:
میری اپنی سوچ ہے بھیا :waiting:
اس کے "ہم آواز" غلط ہیں​
درست اس کو کون کرے​
اتنی محنت کون کرے :)
 
اففف آئی کانٹ اسٹاپ لافنگ بھیا
محب بھیا میں اسی لیے آپ کے ہاتھ نہیں لگتی آج کل :rollingonthefloor:

فکر نہ کرو ، میرے ہاتھ بہت سے لوگ نہیں لگ رہے مگر میں بھی گھات لگا کر بیٹھا ہوا ہوں کہ کون کہاں چوک جائے اور میں پائتھون چھوڑ دوں اس پر ۔ :)
 
Top