مفید معلومات اکٹھی کریں

نبیل

تکنیکی معاون
سوفٹویر ڈیویلپمنٹ کی ایک بہت اہم اصول ری یوز (re-use) ہے یعنی کہ پہلے سے کیے ہوئے کام کو مؤثر انداز میں استعمال کرنا۔ اب جبکہ ہم ایک اردو ٹیکسٹ ایڈیٹر لکھنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو مناسب یہ ہو گا کہ پہلے سے موجود اوپن سورس ایڈیٹرز کا جائزہ لیا جائے۔ ہو سکتا ہے کہ ہم ان میں کسی ایک کو اپنی requirements کے مطابق ڈھال سکیں۔ اس سلسلے میں شاکر پہلے ہی Simredo ایڈیٹر کا ذکر کر چکے ہیں۔ میں نے اسے استعمال کرکے دیکھا ہے اور سرسری نظر میں یہ اچھا نقطہ آغاز فراہم کرتا معلوم ہوتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اس سے ملتی جلتی functionality والا کوئی ایڈیٹر سی شارپ میں بھی لکھا مل جائے۔ آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ اس سلسلے میں معلومات اکٹھی کرنے میں ہماری مدد کریں۔
 
Top