مطالعہ کتب فورم میں تھریڈ پریفکس کا استعمال

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
یہ بات خوش آئند ہے کہ مطالعہ کتب فورم میں باقاعدگی سے زیرمطالعہ کتب پر تبصرہ جات اور ان کتابوں سے اقتباسات پیش کیے جا رہے ہیں۔ میری گزارش ہے کہ اس فورم میں مراسلات کو بہتر طور پر منظم کرنے کے لیے دستیاب تھریڈ پریفکسز کا استعمال کریں۔ فی الوقت مطالعہ کتب فورم میں ذیل کے سابقہ جات دستیاب ہیں۔

تبصرہ کتب (کسی کتاب پر تبصرے کے لیے )
مصنف کا تعارف (کسی مصنف کا تعارف کروانے کے لیے)
اقتباسات (کسی کتاب سے اقتباسات پیش کرنے کے لیے)
ذاتی کتب خانہ (اگر آپ اپنی ذاتی لائبریری کا تعارف کرانا چاہتے ہوں تو اسے استعمال کیا جا سکتا ہے)
کتب خانے (عمومی لائبریریز کا تعارف کروانے کے لیے)

اگر کسی دوست کے خیال میں اس فورم میں مزید پریفکسز شامل کیے جانے چاہییں تو ان کے بارے میں یہاں بتا دیں۔ میری گزارش ہے کہ اس فورم کو متعلقہ موضوع پر تبادلہ معلومات کے لیے محدود رکھیں۔ اس شعبے کے مدیر سے بھی درخواست کروں گا کہ یہاں ہونے والی گپ شپ اور مناظروں کو علیحدہ منتقل کر دیں۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا اقتباسات پوسٹ کرنے کے لیے مطالعہ کتب فورم ہی ٹھیک نہیں رہے گا؟ اب اس کی نشاندہی کے لیے پریفکس بھی دستیاب ہے جسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ متفرقات میں جتنے اقتباسات والے تھریڈ ہیں انہیں بھی مطالعہ کتب فورم میں منتقل کر کے ان پر یہ تھریڈ پریفکس اپلائی کر دینا چاہیے۔
 

زبیر مرزا

محفلین
نبیل بھائی یہ تو بہت اچھی اطلاع ہے میں ان شاءاللہ اقتباس شئیرکرتے ہوئے
تھریڈ پریفکسز​
کا استعمال ضرور کروں گا
 
Top