مسدّس در مدحِ امام حسنؑ (شاعر آلِ محمدؐ نسیم امروہوی)

منہاج علی

محفلین
امن اِک دین ہے، اِس دین کا قرآں ہیں حسنؑ
صلح کی حد میں حدیبیّۂ ایماں ہیں حسنؑ
سربسر شانہ کشِ زلفِ پریشاں ہیں حسنؑ
کربلا جس سے ہوئی فتح وہ عنواں ہیں حسنؑ
جنگ بندی تھی فقط گھیر کے لانے کے لیے
عظمتِ سنّت و قرآن لکھانے کے لیے

(شاعرِ آلِ محمّدؐ نسیم امروہوی)
 
Top