محمد آصٍف دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار

ساجداقبال

محفلین
یقیناً ہم پاکستانیوں پر یہ ایک نہایت کڑا وقت ہے۔ اپنی بساط کے مطابق ہم وطن عزیز کی بدنامی کسی نہ کسی طرح کرتے رہتے ہیں۔ کرکٹ میں‌ اعزاز شعیب اختر کو حاصل تھا لیکن آج اس رینکنگ میں محمدآصف نے اول پوزیشن حاصل کرلی۔ ملاحظہ ہو یہ خبر:
پاکستانی فاسٹ بالر محمد آصف کو مبینہ طور پر منشیات رکھنے کے الزام میں دبئی ائرپورٹ پر حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔

پچیس سالہ محمد آصف بھارت میں ہونے والے آئی پی ایل ٹورنامنٹ کے بعد براستہ دبئی پاکستان واپس آ رہے تھے کہ دبئی کے ہوائی اڈے پر تلاشی کے دوران ان کے پاس سے کچھ ممنوعہ منشیات برآمد ہوئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا کوارڈینیٹر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے محمد آصف کے حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ آصف کے خلاف ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔
مکمل خبریہاں۔۔
کرک انفو کی خبر

اب ہوگا کیا ؟؟‌عربوں سے وہ خصوصی تعلقات جو کبھی جلاوطنیوں‌، اونٹ‌دوڑوں اور شگارگاہوں‌میں‌ استعمال ہوتے ہیں کو کام میں لاتے ہوئے محترم آصف صاحب کو باعزت رہا کروا کے دوبارہ قومی ہیرو بنا دیا جائیگا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آج کے آن لائن جنگ میں تھا کہ افیون برآمد ہوئی ہے۔ تاہم کچھ دیر بعد جنگ کی سائٹ سے وہ خبر ہٹا دی گئی تھی
 

زینب

محفلین
افیوں ہی برامد ہوئی ہے۔مل ملا کے چھڑوایا گیا ہے۔ورنہ چھٹکارا ممکن نہیں تھا

ویسے پاکستان کرکٹ کھلاڑیوں کا نشے سے پرانا یارانہ ہے۔۔۔۔اس سے پہلے بھی کرکٹ پلیرز یہاں دبیئ سے ابوظہبی کار میں شراب لے جاتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔۔۔۔۔19 92 میں ویسٹ انڈیز میں بھی ویسم اکرم عاقب جاوید۔وقار یونس وغیرہ اندر ہوئے تھے۔اسی سلسلے میں اب کیا ہو گا مکر جائے گا اس بات کو غلط فہمی کہے گا کہ دبیئ پولیس کوغلط فہمی ہوئی تھی حالانکہ غلط فہمی ہوئی ہو یہ تو ممکن ہی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ساجداقبال

محفلین
آپکے تو انڈرورلڈ‌ سے کافی تعلقات ہیں۔ ذرا حل کروائیں نہ یہ معاملہ۔ ابھی پچھلے دنوں‌ ہی تو آپ نے تنازعہ کیوجہ سے خلیفہ کے بھائی کو پار کروا دیا تھا۔ آصف پر بھی کچھ کِرپا کیجیے ناں۔ :grin:
 

زینب

محفلین
ہاہاہا ۔۔پار ہی کروانا ہے تو کیوں نا اپ کے بارے میں سوچا جائے۔۔۔کافی پرانے حساب نکلتے ہیں اپ کی طرف میرے،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


آصف کو 22 تاریخ دی گئی ہے قاضی کے سامنے حاضری کی تب تک دبیئ کی جیل میں‌آرام فرما ہیں اسے جان بوجھ کے لمبی تاریخ دی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔محمد آصف نے بھی پاکستانی ہیرو ہونے کے فخر میں ایر پورٹ پر انکوائری آفیسر کو تھپڑ دے مارا تھا۔۔۔۔۔۔اب جو ا سکی خطر ہوئی ہو گی منظر پے نا ائے تب بھی اللہ کی پناہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ساجداقبال

محفلین
موصوف شاید بھول گئے تھے کہ کرکٹ پچ اور ائیرپورٹ‌ میں‌ فرق ہوتا ہے۔ اور کمبخت ائیرپورٹ‌ کے فرش پر بال نہ سیم ہوتی نہ سوئنگ۔
 
Top