فورم سوفٹویر مائی بی بی 1.6+ کے لیے اردو ایڈیٹر انٹگریشن

راجہ صاحب

محفلین
ایڈمن پینل میں یہاں دیکھیں کہ کون کون سی ویب سائٹ کو مارک کیا گیا ہے میرے خیال میں ڈیفالٹ میں یوٹیوب کو مارک نہیں کیا گیا ہو گا
اگر یو ٹیوب کو مارک نہیں کیا گیا تو اسے مارک کر کے دوبارہ کوشش کریں
 
راجہ صاحب ہمیشہ شاد و آباد رہئے۔ الحمدللہ کام ہوگیا۔ اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے آمین۔
اگر اجازت ہوتو دیگر کسی مسئلے میں پرائیویٹ میسیج کرکے تنگ کرلیا کروں؟
 
تعمیر

محفلین
لوکل سرور پر مائی بی بی انسٹالیشن کے بعد مسئلہ یہ اٹھا ہے کہ فائر فاکس اور انٹرنیٹ اکسپلورر میں تو اردو ایڈیٹر کام کرتا ہے مگر گوگل کروم میں کام نہیں کرتا۔ الغزالی فورم اور اردو منظر فورم پر بھی بالکل یہی مسئلہ ہے۔
اس کا کوئی حل کوئی صاحب بتا سکیں گے؟ شکریہ۔
 
یہ مسئلہ تو فی الحال اردو محفل میں بھی در پیش ہے۔ حالانکہ اس کو حل کر لیا گیا تھا لیکن بعض وجوہات کے چلتے پھر سے پرانا کوڈ شامل کر دیا گیا ہے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے دوبارہ سے اردو ایڈیٹر کا نیا ورژن شامل کر دیا ہے۔ جلد ہی یہ تبدیلی تمام ٹیمپلیٹس میں شامل کر دی جائے گی۔ اب یہ ایڈیٹر تمام میجر براؤزرز پر کام کر رہا ہے۔ میں نے اسے آئی پیڈ پر بھی استعمال کرکے دیکھ لیا ہے اور اس کے سفاری براؤزر پر بھی یہ ٹھیک کام کر رہا ہے۔
میں نےگوگل کوڈ پر اردو ایڈیٹر کی ڈیویلپمنٹ کے لیے ایک نیا پراجیکٹ شروع کر دیا ہے۔ جو دوست اسے اپنے پراجیکٹس میں شامل کرنا چاہتے ہوں وہ اس کی تازہ ریلیز اس ربط سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
نئے اردو ایڈیٹر کو ویب اپلیکیشنز میں انٹگریٹ کرنے کے طریقے میں کچھ تبدیلیاں آئی ہیں۔ ان کے بارے میں تفصیل بھی جلد فراہم کر دوں گا۔
 
نبیل بھائی یہ کام آپ نے بہت اچھا کر دیا۔ کئی احباب کی درخواستیں اور شکایات موصول ہو رہی تھیں اس حوالے سے۔ :)
 
اظفر

محفلین
جیسے وی بی میں وزی وگ ایڈیٹر میں اردو شامل کی گئی ہے ایسے مائی بی بی میں ہو جاے تو بہترین کام ہو جاے گا
 
نبیل

تکنیکی معاون
مائی بی بی میں پروٹوٹائپ کا اردو ایڈیٹر پلگ ان استعمال ہو رہا ہے۔ مجھے وقت ملا تو اسے بھی اپڈیٹ کر دوں گا۔
 
تعمیر

محفلین
میں نے دوبارہ سے اردو ایڈیٹر کا نیا ورژن شامل کر دیا ہے۔ جلد ہی یہ تبدیلی تمام ٹیمپلیٹس میں شامل کر دی جائے گی۔ اب یہ ایڈیٹر تمام میجر براؤزرز پر کام کر رہا ہے۔ میں نے اسے آئی پیڈ پر بھی استعمال کرکے دیکھ لیا ہے اور اس کے سفاری براؤزر پر بھی یہ ٹھیک کام کر رہا ہے۔
میں نےگوگل کوڈ پر اردو ایڈیٹر کی ڈیویلپمنٹ کے لیے ایک نیا پراجیکٹ شروع کر دیا ہے۔ جو دوست اسے اپنے پراجیکٹس میں شامل کرنا چاہتے ہوں وہ اس کی تازہ ریلیز اس ربط سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
نئے اردو ایڈیٹر کو ویب اپلیکیشنز میں انٹگریٹ کرنے کے طریقے میں کچھ تبدیلیاں آئی ہیں۔ ان کے بارے میں تفصیل بھی جلد فراہم کر دوں گا۔
اس نئے ایڈیٹر کو اردو محفل پر شاید شامل کر لیا گیا ہے کیونکہ اب کروم کے ذریعے اردو لکھی جا رہی ہے جبکہ چند دن پہلے یہ ممکن نہ تھا۔
لیکن اردو ایڈیٹر کے اس نئے ورژن کو مائی۔بی۔بی میں کیسے include کیا جائے؟ اس کا بھی حل بتا دیں تو نوازش ہوگی محترم۔
 
تعمیر

محفلین
یہ مسئلہ تو فی الحال اردو محفل میں بھی در پیش ہے۔ حالانکہ اس کو حل کر لیا گیا تھا لیکن بعض وجوہات کے چلتے پھر سے پرانا کوڈ شامل کر دیا گیا ہے۔ :)
میں نے دونوں updated فائلیں ورڈپریس کے اردو ایڈیٹر پلگ ان میں شامل کر کے چیک کیا ہے ابھی ابھی۔
گوگل کروم میں اب اردو کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ ابن سعید بھائی آپ کا اور نبیل بھائی کا بہت شکریہ۔
اگر نبیل بھائی مائی۔بی۔بی والے مسئلے کو حل کرنے کا کوئی ہنٹ ہی اسی ویک اینڈ تک دے دیں تو بندہ ممنون رہے گا۔
 
silent.killer

محفلین
شکریہ جناب
اصل میں سابقہ مائی بی بی کا ترجمہ میں نے کای تھا پھر میں نے فورمز سے دوری اختیار کر لی۔ لیکن اب دوبارہ اس میدان میں اتر آیا ہوں
 
Top