لاہور:ایک کروڑ سے زائد آبادی،سرکاری اسپتالوں میں صرف110 وینٹی لیٹرز

کاشفی

محفلین
health-lahore-110ventilatorsfor10millionpopultaion_7-4-2013_107935_l.jpg
لاہور…ایک کروڑ سے زائد آبادی والے شہر لاہورکے سرکاری اسپتالوں میں صرف 110 وینٹی لیٹرز ہیں،جبکہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی کے باعث مریض موت کے منہ میں جارہے ہیں۔لاہور کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں صرف 100 کے قریب وینٹی لیٹرز میسرہیں،جن میں اکثر پرانے ہیں۔ وینٹی لیٹرز کی کمی کے باعث کئی مریض راہی ملک عدم ہوجاتے ہیں ، اس معاملے پر مریضوں کے تیمارداروں اور اسپتال کے عملے میں جھگڑا بھی ہوجاتا ہے ، اس وقت جناح اسپتال میں 24،میو اسپتال میں 25،جنرل میں 30 ، انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 20،سروسز میں 22،چلڈرن میں 18 اور گنگا رام میں صرف 12 وینٹی لیٹرز ہیں۔ وزیر صحت خلیل طاہر سندھو کا کہنا کہ وینٹی لیٹرز کی قلت دور کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ مارکیٹ میں ایک وینٹی لیٹر کی قیمت تقریباً 15 لاکھ ہے، ناجانے بڑے سرکاری اسپتال ان لائف سیونگ آلات کی کمی پوری کیوں نہیں کررہے۔
 
شکر پڑھیں کہ یہ بھی ہیں
کراچی میں کتنے ہیں؟
جب کراچی میں ناظم اپنا تھا اس وقت بلدیہ کے ہسپتالوں میں کتنے تھے؟
 
Top