قولِ فیصل: ٹائپنگ اپ ڈیٹس

فرحت کیانی

لائبریرین
قولِ فیصل 141 صفحات پر مشتمل کتاب ہے جس کو 69 صفحات پر سکین کیا گیا۔ پراجیکٹ کی ٹائپنگ اپ ڈیٹس حسبِ زیل ہیں۔

قولِ فیصل ٹائپنگ ٹیم
نمبر شمار| صفحات (کتاب)|سکین صفحات|ٹائپنگ|درجہ
1|1 تا 43|1 تا 20|ابو کا شان| زیرِ تکمیل
2|44 تا 55|21 تا 26|حسن علوی|زیرِ تکمیل
3|56 تا 95|27 تا 46|محمد وارث| مکمل
4|96 تا 141|47 تا 69|شمشاد| مکمل
 

شمشاد

لائبریرین
ارے سب کے سب ۔۔۔۔۔۔۔
حسن صرف گیارہ صفحے ہی تو تھے۔

خیر اگر کسی کو میری مدد کی ضرورت ہے تو بتا دیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ شمشاد بھائی آفر کیلیئے۔

سب اپنی اپنی رفتار سے لگے ہوئے ہیں، آپ نے برق رفتاری سے مکمل کر لیے، ہم کچھوے کی چال سے آ رہے ہیں :)
 

شمشاد

لائبریرین
یقین مانیں میں یہ سمجھ رہا تھا کہ میں سب سے پیچھے رہ گیا ہوں، وہ تو آج فرحت کے پیغام سے معلوم ہوا ہے کہ سب پیچھے ہیں۔
سچی سے کہہ رہا ہوں۔ مزید صفحے بھی بانٹے جا سکتے ہیں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت شکریہ وارث :)
ابو کاشان نے اب تک صفحات 1 تا 18 پوسٹ کیے ہیں۔ حسن علوی نے کام شروع کر رکھا ہے لیکن ابھی تک یہاں پوسٹ نہیں کیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابو کاشان کے صفحہ 23 تا 40 پوسٹ ہو چکے ہیں۔
صفحہ 23 تا 28 - شمشاد
صفحہ 29 تا 34 - فاطمہ
صفحہ 34 تا 36 - عبد اللہ
صفحہ 37 - شمشاد
صفحہ 38 تا 40 - فاطمہ

صفحہ تمبر 34 دو دفعہ ٹائپ ہو گیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کسی غلط فہمی کی بنا پر صفحہ 41 تا 44 رہ گئے ہیں۔ باقی کتاب مکمل ہے۔

یہ چار صفحے میں لکھ دوں گا۔
 

حسن علوی

محفلین
جی ہاں شمشاد بھائی کے تعاون سے میرے حصے کے صفحات مکمل ہوئے۔ میرے خیال سے اب کام مکمل ہو جانا چاہیئے
 

شمشاد

لائبریرین
مبارک ہو قول فیصل مکمل ٹائپ ہو کر پوسٹ ہو چکی ہے۔
تمام اراکین جنہوں نے اس کی ٹائپنگ میں شرکت کی، میں ان سب کا بڑی استانی جی کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔


(شُکر ہے چھوٹی استانی جی کے آنے سے پہلے پہلے کام مکمل ہو گیا، نہیں تو بڑی استانی جی نے ڈانٹنا تھا)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
میری طرف سے بھی مبارک :flower:
بہت شکریہ شمشاد بھائی، حسن، ابو کاشان۔ :)
فاطمہ اور عبداللہ کا خصوصی شکریہ اور شاباش بھی :thumup:۔ فاطمہ تو اب ہمارے ساتھ شامل ہیں۔ امید ہے عبداللہ آئندہ بھی ہماری مدد کیا کریں گے۔ :happy:
شمشاد بھائی! شگفتہ بڑی استانی ہیں ناں؟ انہیں ہم نے ڈانٹنا ہے۔ کب سے ٹیکسٹ کیا ہوا ہے جواب ندارد :(
 
Top