اسکین دستیاب قصہ ء اگر گل

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
قصہ ء اگر گل فارسی زبان میں لکھا گیا ایک قصہ ہے جس کو اردو زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے۔

قصہ ء اگر گل۔۔۔۔ گفتگو دھاگہ
لنک گفتگو دھاگہ

ریختہ ربط
قصہ ء اگر گل۔۔۔۔ ریختہ لنک

قصہ اگرگل گوگل ڈاکس


صفحات کی تقسیم ریختہ کے حساب سے ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ریختہ صفحہ 3
اردو کا کلاسیکی ادب
قِصہ اگر گُل
مرتّبہ
خلیل الرحمٰن داؤدی

ریختہ صفحہ 4
نمبر شمار فہرست مطالب صفحہ
مقدمہ : از خلیل الرحمان داؤدی۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1 تا 25
1۔ حمد و نعت و منقبت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔29
2۔ آغازِ داستان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔31
3۔ پیدا ہونا لعل شہزادے کا منصور شاہ کے گھر سیب کی تاثیر سے اور محمود و اگر کا خوش حال وزیر سے۔34
4۔ شکار کو جانا لعل شہزادے کا وادی ء پُر خار میں اور گرفتار ہوناقید دیو ستمگار میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔38
5۔ظاہر ہونا شاہزادے پر حال دیو ستمگار کا اور بے قرار ہونا اس نو گرفتار کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔40
6۔عاشق ہونا لعل شہزادے کا ماہ پرور پر ، تعریف اس کے حسن کی کبوتر سے سن کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔41
7۔طاؤس بننا لال دیو کا شہزادے کے خط اور پیغام پہنچانے کے واسطے ماہ پرور کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔45
8۔جانا لعل شہزادے کا محل سرا میں لال دیو کے اور ملاقات ہونی گل سے کہ بیٹا
لال دیو کا تھا اور اس کی ماں سے کہ نام اس کا قریش تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔47
9۔مطالعہ کرنا ماہ پرور کے نامے کا، پھر جواب لکھنا شہزادے کا ماہ پرور کو اور ملاقات
ہونی لعل شہزادے سے اور محمود وزیر سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔50
10۔جواب معشوق کے خط کا، عاشق کی طرف سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔51

ریختہ صفحہ 5
11۔جواب مضمون خط کا پری کی طرف سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔54
12۔خط شہزادے کی طرف سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔55
13۔جواب خط کا، پری کی طرف سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔56
14۔آگاہ ہونا منصور شاہ کا محمود کے بھی گم ہو جانے سے اور تخت پر بٹھانا وزیر کی دختر کو کہ نام
اس کا اگر تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔57
15۔معلوم ہونا حال جوگی صاحب کے کمال کا اور فائدہ مند ہونے کا اگر شاہ کو ان کی ملاقات سے
از روئے علم نجوم کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔58
16۔داستان شہر یار وزیرکی جو راجہ باسک کی بیٹی پر عاشق تھا کہ اگر شاہ نے کس ہمت سے
عاشق و معشوق کو ملایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔61
17۔ بیاہ ہونا لعل شہزادے کا ماہ پرور کے ساتھ لال دیو کی کوشش و تدبیر سے۔۔۔۔۔۔۔۔- 67
18۔ رخصت ہونا دلہن کا اپنے ماں باپ سے اور مراجعت کرنا شہزادے کا لال دیو
کے باغ میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔72
19۔دوبارہ قریش اور گل بادشاہ کا شادی کرنا لعل شہزادے کی اور ظاہر ہونا عشق گل
کا اگر سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔73
20-بیان دردِ سر کا جوگی صاحب کے اور سر گرداں پھرنا اگر صاحب کا تدبیر علاج میں۔۔۔۔۔77
21۔جانا اگر شاہ کا جوگی صاحب کی محل سراؤں میں اور ملاقات ہونی ان کے محلات سے۔۔۔78

ریختہ صفحہ 6
22۔ جانا اگر شاہ کا شاہ لالہ کے باغ میں اور لانا عجوبہ پری معشوقہ جواہر وزیر کی اور پانا پھول
شاہ لالہ کے باغ کا اور حمید وفادار اور اسپ خوش رفتار کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔80
23۔سیر کو جانا اگر شاہ کا جوگی صاحب اور ان کے محلات کے ساتھ مع موتی رانی اور عجوبہ
پری کے اور ملاقات سیمرغ کی اور خبر پانی شہباز کی اسی سے، پھر آوارگی شہباز کی تلاش
میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔82
24۔جانا اگر شاہ کا گل بادشاہ کے مکان میں جذب صادق سے اور کھانا کھلانا اس کو۔۔۔۔۔92
25۔اگر شاہ نے ایک مکان گل بادشاہ کے مکان کی نقل بنایا، گویا نقل مکان کر دکھایا۔۔۔95
26۔ سیر دریا میں دیکھنا سرو آسا کی سواری کا بہ حالت عجیب اور دریافت کرنا اس کا
بسنت وزیر سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔97
27۔جانا اگر شاہ کا سرو آسا کے ملک میں اور راضی کرنا اس کو عقد پر پہلی صحبت میں۔۔۔101
28۔بدّھی پہنانا گل بادشاہ کا اگر صاحب کو سوداگر بن کر شہر خشخاش میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔105
29۔عاشق ہونا محمود وزیر کا خواہرِ گل بادشاہ گلنار پری پر اور راضی کرنا لعل شہزادے کا
لال دیا کو اس کی مواصلت پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔106
30۔ملاقات ہونی لعل شہزادے اور محمود وزیر کی منصور شاہ اور خوشحال وزیر سے
اور نسبت ہونی گل بادشاہ کی اگر صاحب کے ساتھ ان کی تدبیر سے۔۔۔۔۔۔۔۔111
31۔دوبارہ شادی ہونا گلنار اور محمود کی اور شریک ہونا منصور شاہ اور خوشحال
اور جوگی اور اگر صاحب کا برات میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔115
32۔جانا اگر شاہ کا اپنے ماموں کے ملک میں اور فتح کرنا اس لڑائی کا فضل خدا سے۔۔119
33۔روانگی چوتھی کے دُلہن کے گھر سے اور جدا ہونا گل بادشاہ کا اگر صاحب سے۔۔122
34۔جانا اگر شاہ کا گل بادشاہ کے ملک میں اور حظ اٹھانا وہاں کی سیر سے۔۔۔۔۔۔۔ 126
35۔خبردار ہونا اگر صاحب کا گل بادشاہ کی بیقراری سے اور طعام لے جانا وہاں کو۔۔129
36۔حیران ہونا اگر شاہ کا معمائے باز است و طعمہ نیست،سے اور تحقیق اس
کی زلیخا سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔131
37۔روشن رائے پری کے ملک میں جانا اور وہاں پتھر کا ہو جانا اگر صاحب کا۔۔۔133
38۔ظاہر ہونا حال اگر صاحب کے گم ہونے کا اور بے قراری میں جان کھونا
ہر ایک کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔137
39۔جانا شہباز کا اور ہمراہ لے آنا اس طاؤس طناز کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 140
40۔دریافت ہونا، آنا ماہ تاباں کا شہباز پر اور بگلے کا لہو ملنا اس طاؤس طناز پر اور
ہئیت اصلی پر آنا اگر صاحب کا، پھر شادی ہونا روشن رائے سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔141
41۔معاودت اگر شاہ کی اپنے شہر میں اور پہلے جانا گل بادشاہ کے گھر میں۔۔۔۔۔ 145

ریختہ صفحہ 8
42۔چوگان بازی کرنا اگر شاہ کا اور تخت ہوا سے زمین پر گرنا گل بادشاہ کا۔۔۔۔۔149
43۔جانا اگر صاحب کا طبیب کے بھیس میں گل بادشاہ کے دیس میں۔۔۔۔۔۔۔150
44۔اگر صاحب کا جشن ترتیب دینا ، صحبت احباب سے حظ اٹھانا ،
گل شاہ کو عورت بنانا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔156
45۔افلاطون کا مبتلا ہونا اس گل اندام سے اور منعقد ہونا اس خوش خرام سے۔159
46۔عسکری پہلوان نے ہرن کے گلے میں اگر صاحب کا ہار دیکھا، بے قرار ہوا،
سودائے عشق گلے کا ہار ہوا، لشکر لے کر اگر صاحب کی خواست گاری کو آیا،
آخر ذلیل ہو کر پھر گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔161
47۔خبردار ہونا لال دیو کا گل شاہ کی بے قراری سےاور تدبیر کرنی اس کے وصل
کی بہت ہوشیاری سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔164
48۔جانا لعل شہزادے کا مع محمود وزیر، شہر خشخاش کو، واسطے بود و باش کے۔۔167
49۔ جانا لال دیو کا واسطے درخواستِ وصلتِ عاشق و معشوق کے منصور شاہ
کی خدمت میں اور راضی ہونا بادشاہ کا مقدمہ ء مناکحت میں۔۔۔۔۔۔۔۔169
50۔طمانچہ مارنا اگر صاحب کا شغلِ چوگان بازی میں افلاطون کو اور ملال ہونا
گستاخیِ افلاطون سے عاشقِ مفتون کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔171

ریختہ صفحہ 9
51۔ جانا اگر صاحب کا گل شاہ کی خواب گاہ میں اور عوض لینا طمانچے کا
اس رسم و راہ میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔173
52۔خوش طبعی کرنا اگر صاحب کا گل بادشاہ سے پُتلی طلسم کی لا کر اور
حیران و متعجب ہونا گل شاہ کا اس سے شرما کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔175
53۔بیان تزویج و مناکحت ِ طالب و مطلوب و عقد و وصلِ حبیب و محبوب۔178
54۔جوگی صاحب کو غنیم سے شکست فاش ہوئی، اگر صاحب نے اس ملک
میں آن کر اس کی پاداش کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔184
55۔وصل کی داستان اور اس کے سامان کا بیان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔185
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ریختہ صفحہ 10

مقدمہ

از

خلیل الرحمان داؤدی

ریختہ صفحہ 11
مقدمہ
مؤلف:
اس انتہائی مشہور و معروف قصے کے مؤلف یا مترجم کا نام معلوم نہیں ہے۔ داستانوں پر تحقیقی کام کرنے والے اور پی ایچ ڈی کے مقالہ نگار بھی اس سلسلے میں عاجز نظر آتے ہیں۔ کتاب میں بھی کوئی ایسی واضح شہادت موجود نہیں ہے جس سے مولف کا نام متعین کیا جا سکے۔ اس موضوع پر سب سے پہلے ڈاکٹر گیان چند جین نے توجہ فرمائی۔ انہوں نے ڈاکٹریٹ کے لیے ایک مبسوط مقالہ بعنوان " شمالی ہند میں اردو کی نثری داستانیں" قلم بند فرمایا جسے انجمن ترقی اردو( پاکستان) کراچی نے 1954ء میں شائع کیا ہے۔ اس مقالے میں ڈاکٹر گیان چند فرماتے ہیں: قصہ ء اگر گل: اس کے مترجم عاصی ہیں۔ اس کے دیباچے میں مصنف نے اپنے لئے عاصی کہا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ مصنف کا تخلص نہ ہو بلکہ اس نے عاجزی میں اپنے لئے عاصی کہا ہو۔ لیکن بلوم ہارٹ نے بھی یہی نام دیا ہے اور نولکشور پریس کے اشتہار میں بھی یہی دیا رہتا ہے ۔غالبا یہ نواب محمد تقی ہوس لکھنوی کے شاگرد ہیں کیونکہ دیباچے میں لکھتے ہیں: "بقول استاد

ہوس ہم ہیں اثنا عشر کے غلام
برابر ہیں اپنے تو بارہ امام"
کتاب کے آخر میں یہ شعر دیا ہے:
الہی بحق شہِ انبیاء
تو کر عفو ناصر کے جرم و خطا

ریختہ صفحہ 12
اس سے شبہ ہوتا ہے کہ شاید مصنف کا نام ناصر ہے لیکن یہ لازمی نہیں کہ یہ شعر مصنف ہی کا ہو۔"
ڈاکٹر گیان چند اس کتاب میں ایک اور مقام2 پر فرماتے ہیں: قصہ ءاگر گل: فارسی میں اسے کئی شخصوں نے لکھا، اردو میں عاصی نے ترجمہ کیا۔'
ڈاکٹر گیان چند کی اس مبسوط کتاب میں " اگر گل" کے مؤلف کے متعلق صرف یہی چند جملے پائے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر گیان چند جین جس بنا پر عاصی کو اس کا مصنف بتاتے ہیں ، وہ اس کتاب کے آغاز میں نعتیہ کلام کے آخری شعر پر مبنی ہے۔ وہ آخری شعر یہ ہے:
سراپا نور یزداں وہ شہِ لولاک ہیں عاصی
میرا کیا منہ کروں گر دعویء نعت اور ثنا خوانی
لیکن توجہ طلب امر یہ ہے کہ اس نعتیہ کلام سے پہلے شاعر نے کوئی ایسا اشارہ نہیں کیا ہے جس سے یہ نتیجہ نکالا جا سکے کہ یہ مؤلف ، مصنف یا مترجم کا اپنا کلام ہے اور اس کا تخلص عاصی ہی ہے۔ ایسی کتابوں میں اکثر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ مصنف یا مولف جب اپنے اشعار لکھتا ہے تو ان سے پہلے " لمؤلفہ " یا "لمصنفہ" یا محض" مؤلف" کے الفاظ ضرور لکھ دیتا ہے۔ ان الفاظ کے بغیر اشعار اگر درج کیے جائیں اور ان میں مقطع موجود ہو، تو محض تخلص سے یہ نتیجہ ہرگز نہیں نکالا جا سکتا کہ وہی اس کتاب کا مصنف بھی ہے۔ مصنف کو اپنا نام واضح
۔۔۔۔۔۔
1۔ شمال ہند میں اردو کی نثری داستانیں، مطبوعہ انجمن ترقی اردو( پاکستان) کراچی 1954ء،ص 308۔
2۔ شمالی ہند میں اردو کی نثری داستانیں، مطبوعہ انجمن ترقی اردو ( پاکستان) کراچی 1954ء،ص 480۔

ریختہ صفحہ 13
کرنے کا موقع ہاتھ آیا اور اس نے عمداً اپنا نام ظاہر نہیں کیا۔ حمد و نعت کے بعد یہ الفاظ موجود ہیں:
" اب یہ بندہء خاکسار، ذرہ ءبے مقدار بیچ خدمت سامعین نکتہ پرور اور شائقینِ سخن گستر کے حکایت رنگین اور داستان خوش آئین کو کہ نام اس کا قصہ' اگر گل' ہے، حسب فرمائش احباب کے زبان فارسی سے بیان اردو میں جلوہ نو دیتا ہے۔"
اس کے فوراً بعد داستان شروع ہوجاتی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مترجم نے اپنا نام عمداً ظاہر نہیں کیا۔
ڈاکٹر گیان چند کی دوسری بات سے اتفاق کیا جاسکتا ہے کہ غالبا یہ نواب محمد تقی ہوس لکھنوی کے شاگرد ہیں کیونکہ دیباچے میں " بقول استاد" کے تحت ہوس کا ایک شعر موجود ہے۔ قرائن سے اس کی تائید بھی ہوتی ہے۔ یہ قصہ لکھنؤ کی سرزمین کی پیداوار ہے اور ہوس کے عہد کا ہی معلوم ہوتا ہے، اس لیے یہ عین ممکن ہے اس کا متر جم ہوس کا ہی کوئی شاگرد ہو۔ نواب مرزا محمد تقی خان خلف نواب مرزا علی خان بن نواب سالارجنگ باشندہ ء فیض آباد لکھنؤ میں مقیم تھے اور مصحفی کے شاگرد تھے۔ ان کی مثنوی" لیلی مجنوں" بہت مشہور ہے لیکن افسوس اس کا ہے کہ کسی تذکرہ نگار نے بھی "قصہء اگر گل" کے مترجم کو ہوس کے شاگرد کی حیثیت سے پیش نہیں کیا۔ ڈاکٹر گیان چند نے" قصہ ء اگر گل" کے خاتمے کے شعر پر بھی توجہ کی ہے۔ وہ شعر یہ ہے:
الہی بحق شہِ انبیاء
تو کر عفو ناصر کے جرم و خطا
اور کہا ہے:
" اس سے شبہ ہوتا ہے کہ شاید مصنف کا نام ناصر ہے لیکن یہ لازمی نہیں کہ یہ شعر مصنف ہی کا ہو۔
۔۔۔۔
1۔ قصر اگر گل مطبوعہ نوکشور لکھنؤ 1929ء،ص3

ریختہ صفحہ 14
ڈاکٹر گیان چند نے جو دلیل اس کا مصنفہء نا صر نہ ہونے کے لیے دی ہے وہی دلیل عاصی کے لئے بھی دی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹر صاحب بھی نعتیہ کلام کے آخری شعر میں عاصی کا لفظ آجانے سے اس کا مصنف عاصی کو قرار دیتے ہیں۔ اسی طرح خاتمے کے اس شعر سے اس کا مصنف ناصر بھی قرار دیا جاسکتا ہے، بلکہ ناصر کے لئے قرائن زیادہ موزوں ہیں۔ میں نے بہت کوشش کی کہ عاصی یا ناصر میں سے کوئی اس داستان کا مؤلف قرار پا جائے لیکن حتمی طور پر اس کا فیصلہ نہیں کر سکا۔ تذکرے اس سلسلے میں کوئی مدد نہیں کرتے۔ اس میں شک نہیں کہ اس داستان میں اشعار کی کثرت مؤلف کی طبع وقاد کے نتائج ہیں، لیکن تذکروں میں ان تخلصوں کے تحت جو اشعار ملے ہیں، ان سے اس داستان کا کوئی شعر مطابق نہیں ہوتا۔ عاصی تخلص کے کم از کم 8 شاعر ہمیں معلوم ہیں، وہ یہ ہیں:
1۔ عاصی، منشی امداد حسین خلف سبحان علی خاں شاگرد ناسخ۔
2۔ عاصی تخلص ایک شخص رامپوری کا ہے جس کا کچھ حال معلوم نہ ہوا۔
3۔عاصی تخلص شیخ بنگالی باشندہ ء ڈھاکہ۔
4۔عاصی تخلص نور محمد باشندہ ء برہان پور دکھن۔
5۔ عاصی تخلص منشی صدر الدین اکبر آبادی۔
6۔عاصی تخلص لالہ سالکرام ناظر عدالت فوجداری لکھنؤ۔
7۔ عاصی تخلص منشی جمعیت رائے نائب سررشتہ دار عدالت فوجداری فرخ آباد خلف لالہ کسیری داس باشندہ او گر پور۔

۔۔۔۔

1۔ سخن شعرا، مؤلفہ عبدالغفور نساخ، مطبوعہ نولکشور 1875ء صفحات 320 و 321

ریختہ صفحہ 15
8۔عاصی تخلص گھنشام رائے کایستھ مقیم دہلی شاگرد نصیر۔
اسی طرح ناصر تخلص کے کم از کم چھ شاعر ہیں:
1۔ ناصر تخلص سید ناصر نواب دہلوی خلف خواجہ محمد ناصر امیر نواسہ خواجہ میر درد شاگر د مرزا قربان علی بیگ سالک ۔
2۔ ناصر تخلص مرزا امجد علی بیگ خلف مرزا احمد بیگ دہلوی کے شاگرد مرزا قادر بخش صابر۔
3۔ ناصر تخلص سعادت خان خلف رسالت خان متوطن نگینہ، مقیم لکھنؤ، شاگر د مرزا محمد حسن مذنب مرثیہ گو۔
4۔ ناصر تخلص نواب ناصر جنگ خلف نواب مظفر جنگ بنگش، 1228ھ میں انتقال کیا۔
5۔ ناصر تخلص میر ناصر علی خلف مرزا محمد علی باشندہء فتح پور ہنسوا، شاگرد اکرام علی توانا۔
6۔ ناصر تخلص ابو محمد ولد سید اکرام علی برادر ابوتراب انسخ باشندہ ءلکھنؤ شاگرد عرش۔
لیکن نہ تو ان میں سے کوئی عاصی ہے اور نہ ان میں سے کوئی ناصر معلوم ہوتا ہے۔ سید وقار عظیم صاحب نے بھی قصہء " اگر گل" پر توجہ فرمائی ہے۔ وہ لکھتے ہیں2:
" قصہء " اگر گل" اصل میں فارسی میں لکھا گیا۔ اردو میں اس کا ترجمہ عاصی یا عاجز نام کے ایک صاحب نے کیا۔"
معلوم نہیں وقار عظیم صاحب نے" عاجز" کا نام کہاں سے نکال لیا۔ کتاب میں تو " عاجز" کا نام موجود نہیں ہے۔ وقار عظیم
۔۔۔۔۔
1۔ سخن شعرا، مولفہ عبدالغفور نساخ، مطبوعہ نولکشور لکھنؤ 1875ء، صفحات 497 ، 498۔
2۔ ہماری داستانیں، ناشر اردو مرکز لاہور، طبع دوم، 1964ع، صفحہ 438۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ریختہ صفحہ 16
صاحب نے کوئی حوالہ بھی نہیں دیا ہے جس کی بنیاد پر عاجز کو اس کا مترجم قرار دیا جا سکے۔( ایسے متنازعہ مسئلے میں اس قسم کی سنگین بات لکھتے ہوئے حوالہ ضرور دینا چاہیے)۔
مولوی نصیر الدین ہاشمی صاحب نے بھی قصہء " اگر گل" کا مصنف عاصی ہی کو قرار دیا ہے۔ اسٹیٹ سنٹرل لائبریری ( کتب خانہ ء آصفیہ) حیدرآباد دکن کی اردو قلمی کتابوں کی فہرست جلد اول مطبوعہ حیدرآباد 1961 ع کے صفحہ 151 پر قصہء " اگر گل" موجود ہے۔ یہ فہرست ہاشمی صاحب نے مرتب کی ہے۔ اس نسخے کی کیفیت یہ درج کی ہے:
"(325) قصہ ء " اگر گل" ، صفحہ 220 ، مصنف عاصی ، تاریخ تصنیف قبل1263 ھ ، تاریخ کتابت 1290ھ ، قصہ ء " اگر گل" کے مصنف کے حالات کسی نے قلم بند نہیں کیے ہیں۔
آغاز:
کیا کیجئے بیاں اس کے وجوب قدم کا
طاقت نہ زبان کی نہ مقد ور قلم کا
۔۔۔۔۔
ختام: کہیں خطا ہو تو معاف رکھنا اور صلاح سے دریغ نہ کرنا، کیونکہ آدمی ہوں کچھ فرشتہ نہیں۔
ترقیمہ: تمام شد بہ سلخ رجب المرجب روز سہ شنبہ سہ پہر روز گذشتہ با تمام رسید از دست و اصلابی برائے امیر بی نوشتہ شد 1290ھ۔"
اس کا ایک قلمی نسخہ سالارجنگ کے کتب خانے میں موجود ہے۔"
نصیرالدین ہاشمی صاحب نے جو تفصیلات دی ہیں، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ نسخہ بالکل مختلف ہے۔ کتب خانہ ء آصفیہ کے

ریختہ صفحہ17
مخطوطے کا آغاز اور اختتام موجودہ نسخے سے بالکل مختلف ہے۔ میں جس نسخے سے بحث کر رہا ہوں، وہ دوسرا نسخہ ہے، یعنی ڈاکٹر گیان چند، سید وقار عظیم صاحب اور میرے سامنے جو قصہ ء "اگر گل " ہے اور جس کا مصنف عاصی بتایا جاتا ہے، وہ قصہ کتب خانہء آصفیہ کے مخطوطے سے بالکل مختلف ہے۔ معلوم نہیں ہاشمی صاحب نے اسے وہ قصہء " اگر گل" کیوں سمجھ لیا جو عاصی کے نام سے منسوب ہو رہا ہے اور جس کی تاریخ تصنیف 1263ھ سے قبل بتائی جاتی ہے۔
ہاشمی صاحب نے زحمت کر کے وہ مشہور داستان جو قصہء " اگر گل" عنوان سے متعدد بار شائع ہو چکی ہے، مطالعہ نہیں فرمائی ورنہ ان پر واضح ہو جاتا ہے کہ مطبوعہ نسخے کا ان کے مخطوطے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور اگر انہوں نے مطبوعہ نسخہ مطالعہ فرمایا تھا تو انہیں مطبوعہ نسخے اور مخطوطے کا فرق واضح کرنا چاہیے تھا اور یہ بتانا چاہیے تھا کہ قصہء " اگر گل" جو مطبوعہ صورت میں ملتا ہے ، وہ اس مخطوطے سے مختلف ہے۔ بہرحال ہاشمی صاحب نے دیکھا کہ یہ" اگر گل" کی داستان ہے اور سمجھے کہ یہ وہی داستان ہے جو مطبوعہ صورت میں ملتی ہے۔ چنانچہ مصنف کے نام اور سن تصنیف کے متعلق مخطوطے کا مطالعہ کرنے کے بجائے مطبوعہ داستان کے مصنف اور سن تصنیف کو لکھ دیا جو عام طور پر مشہور تھا کہ یہ عاصی کی تصنیف ہے، جو 1263 ھ سے قبل کی ہے۔ کیوں کہ غالباً ڈاکٹر گیان چند جین کو قصہ ء " اگر گل" کا کوئی مطبوعہ نسخہ 1263ھ (1847ع) کا ہاتھ آ گیا تھا اور انہوں نے اس مطبوعہ نسخے کی بنیاد ہی پر یہ نتیجہ نکالا تھا کہ یہ قصہ 1263ھ (1847ع) سے قبل تصنیف ہوا ہے۔ وہی بات ہاشمی صاحب نے اپنے یہاں کے مخطوطے پر جڑ دی۔
بہرحال اس سے یہ بات تو واضح ہوگئی کہ کتب خانہء آصفیہ

ریختہ صفحہ 18
کا مخطوطہ قصہء " اگر گل" کا ایک اور اردو متن ہے جو قصہء" اگرگل" مطبوعہ سے مختلف ہے۔
قصہء " اگر گل" کا ایک اور مخطوطہ کتب خانہ ء اداریہ ادبیات اردو حیدرآباد میں موجود ہے اس کے متعلق ڈاکٹر سید محی الدین قادری زور لکھتے ہیں:
" اگر گل: اوراق 164، زمانہ ءتصنیف قبل 1250ھ ، کاتب عبدالغفور، سن کتابت 1284ھ۔ یہ ضحیم قصہ دکھنی نثر میں ہے۔ اس میں مصنف اور سن تصنیف کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ اوائل تیرہویں صدی کی زبان معلوم ہوتی ہے۔ عام کتابوں کی طرح اس میں حمدونعت کے مضامین نہیں ہے بلکہ ساتھ ہی قصہ شروع کر دیا ہے، جو شہر خشخاش کے بادشاہ فیروز شاہ کے واقعے سے آغاز ہوتا ہے۔۔۔۔
آغاز:
بندے سے ثنا حضرت استاد کی کیا ہو
مظہر ہے خداوند کی وہ شان اتم کا
راویان اخبار و ناقلان آثار خوشہ چینی والے اورسخن جاننے والے زمانہ ء پیشین کے ایسا بیان لکھتے ہیں کہ ایک بادشاہ تھا بہت بڑا، بادشاہ عادل اور نام اسکا فیروز شاہ۔۔۔
اختتام: خدا جانے سچ ہے یا جھوٹ، واللہ اعلم بالصواب۔ گناہ بر گردنِ راوی۔ اگر راست ہے تو اللہ کے فضل و کرم سے ایسا عشق پاک بندوں کے نصیب کرے، برکت سے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ اٰلہٖ واصحابہٖ وسلم۔ جو صاحب کہ اس قصے کو پڑھیں
۔۔۔
1۔ تذکرہ اردو مخطوطات، جلد اول، مرتّبہ سید محی الدین قادری زور، صفحہ 205۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ریختہ صفحہ 19
یا ملاحظہ میں لاویں تو سہو یا خطا ہووے تو معاف رکھنا صلاح سے دریغ نہ رکھنا۔
ترقیمہ: ہٰذا قصہء " اگر گل" با تاریخ ہفدہم شہر جمادی الثانی 1284ھ نبوی بروز چہار شنبہ ما بین الظہر والعصر بخط زشت عبدالغفور حلیہء ا تمام پوشید۔
یہ قلمی نسخہ نواب عنایت جنگ بہادر کا عطیہ ہے۔۔۔"
ادارہء ادبیات اردو حیدر آباد دکن کے محّولہ بالا مخطوطے کی کیفیت معلوم ہونے پر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ یہ مخطوطہ اس مشہور داستان سے بالکل مختلف ہے جو مطبوعہ صورت میں ملتی ہے اور ڈاکٹر گیان چند جین، سید وقار عظیم صاحب اور میرے سامنے موجود ہے۔ زور صاحب نے مطبوعہ داستان کو ملاحظہ نہیں فرمایا۔ جب یہی داستان " قصہء اگر گل" کے عنوان سے متعدد بار طبع ہو چکی ہے تو زور صاحب کو اس پر توجہ دینی چاہیے تھی اور یہ بتانا چاہیے تھا کہ اگرچہ قصہ ایک ہی ہے لیکن جو قصہ مطبوعہ صورت میں ملتا ہے وہ کسی اور مصنف کا ہے اور یہ مخطوطہ دوسرے مصنف کا ہے۔ بیشک قصہ ایک ہی ہے لیکن مطبوعہ نسخہ زبان اور بیان کے اعتبار سے اس مخطوطے سے بالکل مختلف ہے اور اس کا مصنف بھی مختلف ہے۔ ڈاکٹر محی الدین قادری زور نے اس مخطوطے کاسنِ تصنیف قبل 1250ھ قرار دیا ہے۔ معلوم نہیں یہ کس سے شہادت کی بنا پر ہے۔ زور صاحب کو یہ بتانا چاہیے تھا کہ وہ اس مخطوطے کو 1250ھ سے قبل کا کیوں سمجھتے ہیں، جب کہ اس پر سن کتابت 1284ھ درج ہے۔ تعجب ہے کہ ادارہ ءادبیات اردو کے مخطوطات کی جس فہرست میں اس قصے

ریختہ صفحہ 20
کی تفصیلات درج ہے اس کے اشاریے میں اسے قصہء منظوم بتایا گیا ہے حالانکہ تفصیلات سے واضح ہے کہ یہ قصہ دکھنی نثر میں ہے ۔
نصیرالدین ہاشمی کی تفصیلات اور ڈاکٹر محی الدین زور کی کیفیات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کتب خانہ ءآصفیہ کا مخطوطہ اور ادارہ ءادبیات اردو کا مخطوطہ بھی ایک دوسرے کے مطابق نہیں ہیں، بلکہ "قصہ ءاگر گل" کے یہ دونوں مخطوطات بھی ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ وہ دونوں مخطوطات میرے سامنے نہیں ہیں۔ تعجب ہے کہ حیدرآباد میں رہتے ہوئے ہاشمی صاحب اور زور صاحب دونوں حضرات کی ان دونوں مخطوطات تک رسائی بھی ممکن تھی اور مطبوعہ نسخہ بھی عام تھا؛ ایسی صورت میں ان حضرات نے ان تینوں متون کے باہمی اختلافات پر کوئی روشنی نہیں ڈالی۔ مجھے ان بزرگوں کی مرتّبہ فہرستوں سے ان مخطوطات کی کیفیت معلوم ہوئی ہے۔ وہ مخطوطات میرے سامنے نہیں ہیں ۔ ان کیفیتوں سے ایک نظر میں یہ اندازہ ہو جاتا ہے کہ وہ دونوں مخطوطے بھی آپس میں مختلف ہیں۔ جس طرح مطبوعہ داستان کے مصنف( مترجم یا مؤلف) کا نام اور سن تصنیف کا پتہ نہیں چل سکا اسی طرح ان دونوں مخطوطات کے مصنفین ( مترجمین یا مؤلفین) یا سنین تصنیف کا پتہ چلانا بھی اس وقت ممکن نہیں ہے۔
زمانہ ءتالیف:
قصہء "اگر گل" کا زمانہ ء تالیف متعین کرنے کے سلسلے میں اس قصے کے متن سے کوئی امداد نہیں ملتی پوری کتاب میں کوئی
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ریختہ صفحہ 21
ایسی داخلی شہادت موجود نہیں ہے جس سے سن تالیف کے متعلق کوئی رائے قائم کی جا سکے۔ ہوس لکھنوی کے شاگرد کی حیثیت سے مؤلف کا زمانہ تیرہویں صدی ہجری کے نصف اول کا ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر گیان چند جین کو یقینی طور پر اس قصے کا کوئی مطبوعہ نسخہ ہاتھ آیا جو لکھنؤ سے1846ع مطابق 1263ھ میں شائع ہوا تھا۔ غالبا اس کی بنیاد پر ڈاکٹر گیان چند جین نے لکھا ہے1:
" قصہء اگر گل" : یہ 1846ع مطابق 1263ھ میں لکھنؤ سے شائع ہوا۔"
اور غالباً ڈاکٹر گیان چند جین ہی کےاس جملے کو سید وقار عظیم صاحب نے اپنے یہاں نقل کر لیا ہے2:
" یہ قصہ پہلے پہل1846ع میں لکھنؤ سے شائع ہوا۔"
کیوں کہ سید وقار عظیم صاحب نے اپنا مضمون جس نسخے کو سامنے رکھ کر لکھا ہے، وہ مطبع نولکشور لکھنو سے 1929ع میں شائع ہوا تھا۔ اس نسخے کے علاوہ وقار عظیم صاحب نے اور کسی نسخے کا حوالہ نہیں دیا، اس لئے میں قیاس کرتا ہوں کہ یہ1846ع والی بات ڈاکٹر گیان چند جین کے یہاں سے لی ہے۔
ڈاکٹر گیان چند صاحب یہ تو لکھتے ہیں کہ یہ1846ع میں لکھنؤ سے شائع ہوا لیکن اس کی تفصیلات نہیں بتاتے کہ کس مطبع سے شائع ہوا اور وہ نسخہ انہوں نے کہاں دیکھا ہے یا کس جگہ سے اس اشاعت کا حال پڑھا ہے۔
ڈاکٹر گیان چند صاحب کی تحریر ہی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نصیرالدین ہاشمی صاحب نے" اگر گل" کے مخطوطہ محزونہء کتاب خانہء
۔۔۔۔
1۔ "شمالی ہند میں اردو کی نثری داستانیں" مطبوعہ انجمن ترقی اردو( پاکستان) کراچی1954ع، صفحہ 208۔
2۔" ہماری داستانیں" ناشر اردو مرکز لاہور طبع دوم 1964ع، صفحہ 438۔

ریختہ صفحہ 22
آصفیہ1 کی تاریخ تصنیف قبل 1263ھ لکھی ہے، حالانکہ ہاشمی صاحب نے اس مخطوطے کا جو آغاز اور اختتام دیا ہے وہ اس نسخے سے بالکل مختلف ہے جس کا ذکر ڈاکٹر گیان چند جین نے کیا ہے۔ لیکن ہاشمی صاحب نے اس بات کو محسوس نہیں کیا کہ وہ ایک بالکل مختلف تصنیف کا سن بتا رہے ہیں جس کا اس مخطوطے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بہرحال ڈاکٹر گیان چند جین اتنے غیرمحتاط آدمی نہیں ہیں کہ وہ تحقیق کیے بغیر یہ لکھ دیتے کہ قصہء " اگر گل" لکھنؤ سے1846ع مطابق 1263ھ میں شائع ہوا۔ اس لیے ہمیں ڈاکٹر صاحب موصوف کی رائے پر اعتماد کرنا پڑے گا۔ یہ تسلیم کر لینے کے بعد کہ یہ قصہ 1846ع مطا بق 1263ھ میں لکھنؤ سے شائع ہوا، یہ واضح ہو جاتا ہے کہ یہ1846ع مطابق 1263ھ سے قبل لکھا گیا ہے۔ سن تالیف کے سلسلے میں اس سے زیادہ قیاس کو استعمال نہیں کیا جاسکتا کہ یہ قصہ تیرہویں صدی ہجری کے نصف اول کی تالیف ہے اور1263ھ میں لکھنؤ سے شائع بھی ہوا تھا۔
ماخذات اور دیگر نسخے:
" قصہ ءاگر گل "کے مؤلف نے قصے کے آغاز میں خود صراحت کردی ہے کہ یہ قصہ اس کا طبع نہیں ہے، فارسی قصے کا ترجمہ ہے: " نام اس کا "قصہء اگر گل" ہے، حسب فرمائش احباب کے زبان فارسی سے بیان اردو میں جلوہء نو دیتا ہے2۔" لیکن معلوم ہوتا ہے کہ ترجمہ میں اس درجہ تصرف کیا ہے کہ اس کی حیثیت ایک تالیف کی ہوگئی ہے۔ اگر اس کی وضاحت نہ کی جائے کہ یہ
۔۔۔۔۔
1۔ کتب خانہ آصفیہ کے اردو مخطوطات کی فہرست، مرتبہ نصیرالدین ہاشمی ،مطبوعہ حیدرآباد 1961 ع، جلد اول، صفحہ 151۔
2۔ "قصہ ءاگر گل" مطبوعہ نولکشور لکھنؤ 1929ع، صفحہ 3۔

ریختہ صفحہ23
فارسی متن کا ترجمہ ہے تو اس کی زبان اور بیان کے اعتبار سے یہ ایک طبع زاد قصہ معلوم ہوتا ہے، اس لیے میں اسے محض ترجمہ کہنے کی بجائے" تالیف" سمجھتا ہوں اور اس کے مترجم کو مؤلف۔
اس سے کسی کو اختلاف نہیں ہے کہ یہ ایک فارسی قصے کا ترجمہ ہے لیکن افسوس ہے کہ کسی نے اس کے فارسی متن کی نشاندہی نہیں کی۔ ڈاکٹر گیان چند جین کی تصریحات کے مطابق صرف دو فارسی قصے موجود ہیں، ؛ پہلا حصہ رامپور میں محفوظ ہے، اس کا نام" قصۃ الجواہر" اورسن کتابت1179ھ ہے۔ دوسرا قصہ" شہنشاہ عادل" کے نام سے انجمن ترقی اردو کے کتاب خانے میں ہے۔ اس کے علاوہ اور کچھ تفصیل ان دونوں فارسی متون کی نہیں دی ہے اور نہ یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ جس قصہء "اگرگل" کو عاصی کا بتاتے ہوئے لکھنؤ سے 1846ع مطابق 1263ھ میں طبع ہونا ظاہر کرتے ہیں، کس فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ ایک اور جگہ ڈاکٹر گیان چند فرماتے ہیں2 :
" فارسی میں اس کا نام " قصۃ الجواہر" اور " شہنشاہ عادل" بھی ملتا ہے۔ فارسی نسخے اٹھارویں صدی کے نصف تک ملتے ہیں۔"
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ فارسی کے دونوں متون ایک ہی ہیں اور قصہء " اگر گل" اردو جو عاصی سے منسوب ہے، وہ بھی انہی نسخوں کا ترجمہ ہے۔ لیکن یہ بات کھل کر کہنی چاہیے تھی۔ معلوم ہوتا ہے کہ ڈاکٹر صاحب نے وہ دونوں فارسی نسخے خود نہیں دیکھے بلکہ ان کی کیفیت معلوم کی
۔۔۔
1۔" شمالی ہند میں اردو کی نثری داستانیں" مطبوعہ انجمن ترقی اردو( پاکستان) کراچی1954ع، صفحہ 602۔
2۔" شمالی ہند میں اردو کی نثری داستانیں"، مطبوعہ انجمن ترقی اردو ( پاکستان) کراچی 1954ع، صفحہ 208۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ریختہ صفحہ 24
ہے، ورنہ ان کا تقابلی مطالعہ کرکے یہ واضح طور پر لکھتے کہ اردو کا قصہ ان کا براہ راست ترجمہ ہے اور فارسی کے وہ دونوں قصے ایک ہی ہیں۔ بہرحال ڈاکٹر صاحب نے جن فارسی متون کی نشاندہی کی ہے، وہ میرے خیال میں دو مختلف اصحاب کے قلم سے نکلے ہوئے ہیں اور یقینا ان کے متون مختلف ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ مروّجہ قصہ ء" اگر گل" انہی میں سے کسی متن کا ترجمہ ہو۔
اردو زبان میں قصہء " اگر گل" کا محض یہی ایک متن نہیں ہے جو عاصی سے منسوب کیا گیا ہے اور نولکشور سے چھپتا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر گیان چند جین نے دو دکھنی متون کی نشاندہی کی ہے؛ پہلا نسخہ دکھنی نظم میں سائل کا ہے اور انجمن ترقی اردو کے کتاب خانے میں محفوظ ہے۔ دوسرا نسخہ دکھنی نثر کا ہے جو1284ھ کا مکتوبہ ہے اور ادارہء ادبیات اردو حیدرآباد میں موجود ہے۔ ادارہ ءادبیات اردو کے نسخے کے متعلق ڈاکٹر محی الدین قادری زور نے جوکچھ فہرست اردو مخطوطات میں لکھا ہے، میں اس پر بحث کر چکا ہوں وہ نسخہ ہمارے نسخہ ء زیر بحث ( قصہء "اگر گل "مطبوعہ نولکشور) سے بالکل مختلف ہے۔ ان نسخوں کے علاوہ ایک اور بھی اردو متن ہے جو کتب خانہ ء آصفیہ حیدرآباد میں محفوظ ہے۔ نصیر الدین ہاشمی نے اس کا ذکر فہرست اردو مخطوطات مطبوعہ حیدرآباد 1961ع کی جلد اول کے صفحہ 151 پر کیا ہے۔ ہاشمی صاحب اگرچہ اس مخطوطے کو بھی عاصی کا بتاتے ہوئے تاریخ تصنیف قبل 1263ھ قرار دیتے ہیں لیکن اس کا آغاز اور انجام عاصی کے نسخے سے بالکل
۔۔۔۔
1۔" شمالی ہند میں اردو کی نثری داستانیں"، از ڈاکٹر گیان چند جین مطبوعہ انجمن ترقی اردو کراچی 1954ع، صفحہ 602۔

ریختہ صفحہ 25
مختلف ہے، جس پر توجہ فرمانے کی ہاشمی صاحب نے ضرورت نہیں سمجھی۔ بہرحال میرے خیال میں کتب خانہ آصفیہ کا مخطوطہ بھی عاصی سے مسصوب قصے کے علاوہ ایک اور اردو متن ہے۔ اس طرح سے اردو زبان میں ایک متن تو وہ ہے جو عاصی سے منسوب ہوا اور جسے مطبع نولکشور نے بار بار شائع کیا۔ دوسرا متن دکھنی نظم میں سائل کا، تیسرا متن دکھنی نثر میں ادارہء ادبیات اردو کے مخطوطے کا جو 1284ھ کا مکتوبہ ہے اور چوتھا متن کتب خانہء آصفیہ حیدرآباد کے نسخے کا جس کی کتابت 1290ھ میں ہوئی ہے۔ افسوس ہے کہ میرے سامنے نہ تو فارسی کے دونوں متو ن ہیں اور نہ اردو کے بقیہ تین متون، جن کے تقابلی مطالعے سے میں کوئی نتیجہ نکال سکتا۔ کوشش کروں گا کہ طبع ثانی کے وقت تک میں ان متون کو دیکھ سکوں اور اپنے نتائج کو ہدیہ ء ناظرین کرسکوں۔
ترتیب:
" قصہ ءاگر گل" کا آغاز یہ ہے:
" سرسبزی گلستانِ سخن کی حمد اس باغبان قدرت کی ہے کہ اگر گل ہوائے محبت میں اس کی گریبان چاک نہ ہوتا تو چشمِ بلبل میں مثل خار نظر نہ آتا۔۔۔"
حمد کے اس ابتدائی جملے میں صنعت براعت الاستہلال ہے۔ " اگر گل" کی داستان کے آغاز میں "اگر گل" موجود ہے۔
حمدونعت و منقبت علی وتحیت آل اطہار کے سلسلے میں ایک جملہء نثری کے بعد چند اشعار دیے ہیں۔ اس کے بعد تین چار سطریں داستان کے متعلق دے کرقصہ شروع کر دیا جاتا ہے۔ جونسخہ مطبع نولکشور لکھنو سے 1929ع میں شائع ہوا ہے، اس کے صفحہ 2 و 3 کے نصف تک حمدونعت وغیرہ ہیں۔ صفحہ 3 سے ہی

ریختہ صفحہ 26
" آغاز داستان" ہے۔ داستان کا خاتمہ صفحہ 118 پر ہوتا ہے۔ اسی صفحے پر خاتمہ الطبع ہے۔ اس طرح یہ قصہ اس نسخے کے صفحہ 3 سے صفحہ 118 تک ہے۔ قصے میں مختلف ذیلی عنوانات ہیں۔ جابجا اشعار کی ترصیع کی گئی ہے۔ کچھ ضمنی کہانیاں بھی ہیں۔
تبصرہ
1۔ پلاٹ و کردار نگاری:

" قصہء اگر گل "اگرچہ قلیل الحجم ہے لیکن بہت زیادہ پیچ در پیچ ہے۔ اس کا پلاٹ بہت زیادہ ناقص اور الجھا ہوا ہے۔ کرداروں کی اس درجہ زیادتی ہے کہ اکثر اوقات مزا کرکرا ہو جاتا ہے اور طبیعت الجھ جاتی ہے۔ قصےکے پیچ دار ہونے کی وجہ سے اور کرداروں کی بہتات سے ذہن کو کوفت اور زحمت ہوتی ہے۔ آغاز میں قصے کا ہیرو شہزادہ ،لعل" اور ہیروئن " ماہ پرور" ہوتی ہے۔ ابتدا میں کافی دور تک یہی دونوں خاص کردار چلتے ہیں، بعد میں ہیرو اور ہیروئن کی جگہ "اگر" اور " گل" لے لیتے ہیں۔
2۔ امتیاز واختصاص:
قصہء " اگر گل" کیونکہ یہ ایک ندرت ہے جو بہت کم داستانوں میں پائی جاتی ہے کہ اس قصے میں ہیرو کا کام ایک عورت انجام دیتی ہے۔" اگر" اگرچہ عورت ہے لیکن مردانہ وضع میں ہیرو کے تمام کام اسے کرنے ہوتے ہیں۔" اگر" ہمیشہ مردانہ لباس میں رہتی ہے۔ اس خصوصیت کو نبھانے کے لیے قصے کے مؤلف کو غیر معمولی قابلیت سے کام لینا پڑتا ہے۔ اردو میں شاید ایک آدھ ہی داستان
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ریختہ صفحہ 27
اور ہو گی جس میں" میر قصہ" مرد کی بجائے عورت ہوگی۔ اثیمہ1 کی مثنوی" گلشن مہ وشاں" میں بھی" جہاں ضرب" کا کردار " اگر" سے ملتا جلتا ہے۔اثیمہ کی اس مثنوی میں بھی میر داستان عورت ہی ہے، اور لطف کی بات یہ ہے کہ مثنوی" گلشن مہ وشاں" کا ماخذ بھی قصہ اگر گل کو ہی بتایا جاتا ہے2۔ بہرحال یہ ایک خصوصیت ہے کہ قصہ اگر گل میں ایک عورت ہیرو کے تمام کام انجام دیتی ہے۔
3۔ مہمات اور ہیروئن کی عزیمت واستقلال:
قصہء "اگر گل "اگرچہ مختصر ہے اور اس میں میرقصہ بھی عورت ہے لیکن اس کے باوجود اس عورت نے اتنے ہفت خوان رستم طے کیے ہیں کہ اردو میں اس کی مثال نہیں ہے۔ مہمات کا ایک طویل سلسلہ ہے کہ ختم ہی نہیں ہوتا۔ کسی عورت کا ان مہمات کو طے کرنا عجائبات میں سے ہے۔ ان مہمات کی ایک جھلک ملاحظہ فرمائیے:
۔۔۔۔
1۔ مضمون" اثیمہ" مصنفہ مولوی سخاوت مرزا،مشمولہ " نوائے ادب" بمبئی بابت اکتوبر 1952ع۔
2۔ مثنوی " گلشن و مہ وشاں" ایک سوشل افسانہ ہے جس کا ماخذ فارسی قصہ ہے جس کا اشارہ مصنفہ نے خود اپنی سابقہ مثنوی"گلبن مہ رخاں" میں کیا ہے۔ ماخذ کا نام درج نہیں ہے۔ اس کا ماخذ غالبا قصہ "اگر گل" ہے جس کا ترجمہ فارسی سے نواب محمد تقی خاں ہوس لکھنوی کے کسی شاگرد نے اردو میں کیا تھا جو1288ھ میں مطبع نولکشور لکھنؤ میں چھپا۔ غالبا" اگر کل" کا یہی ایک قلمی نسخہ ادارہ ءادبیات اردو میں ہے جس کی زبان لکھنوی معلوم ہوتی ہے۔ مگر ڈاکٹرزور قادری نے اس کو دکھنی نثر میں بیان کیا ہے۔ اس کے کردار اور معشوقہ " اگر" کا مردانہ پارٹ اثیمہ کی اس مثنوی کے کردار " جہاں ضرب" سے ملتا جلتا ہے۔" ( اقتباس از مضمون اثیمہ مطبوعہ نوائے ادب بمبئی اکتوبر 1952ع صفحہ 18۔

ریختہ صفحہ 28
"پہلی مہم چالیس بادشاہ کا شہر خشخاش میں آنا اور عاجز ہوکر غاشیہ اطاعت شاہی کو دوش پر لینا۔ دوسری مہم راجہ باسک کی بیٹی کیلئے اژدہا بنا، تیل کے کڑھاؤ میں کودا، گرم حمام میں نہایا اور ان صعوبتوں سے اسے لا کر شہریار وزیر کو دے ڈالا۔ تیسری مہم یہ کہ شاہ لالہ کے ملک میں گیا، اسے سر کیا، وہاں سے عجوبہ پری کو لاکر جواہر کو بخش دیا۔ چوتھی مہم یہ کہ سیمرغ سے شہ باز کی خبر سنی، تن تنہا ادھر کا قصد کیا، سات دریا طے کر کے اسے دام میں لیا۔ پانچویں مہم یہ کہ محمود وزیر زادہ کی شادی سے اٹھ کر اپنے ماموں کے ملک کو عازم ہوا اور غنیم کو ہزیمت دے کر سلطنت رفتہ کو قائم کیا۔ چھٹی مہم یہ کے سرو آسا کو بڑی دانائی سے قابو میں لاکر بسنت وزیر کے ساتھ کدخدا کیا۔ ساتویں مہم یہ کہ روشن رائے پری کے ساتھ چھ مہینے تک پتھر کا بنا رہا، اس کوہ کنی سے وہ ہاتھ آئی، منوچہر کے حوالے کی۔۔۔۔۔ "
ان مہمات کے علاوہ بھی ہیروئن کو متعدد مشکل مراحل سے گزرنا پڑا ہے لیکن ہر مقام پر اس کی بے پایاں جرات و شجاعت، غیر معمولی ذہانت و فراست اور بے کراں استقامت وعزیمت کا م آئی۔
سید وقار عظیم صاحب اس موقع پر فرماتے ہیں:
" قصہ پڑھنے والا جہاں کہیں یہ محسوس کرتا ہے کہ اب ہیروئن کسی جاں گسل صدمے سے دوچار ہے، وہی کوئی غیبی قوت سنگ و آہن کو پگھلا کر موم بنا دیتی ہے اور کوہ کنی عشرت پرویز بن جاتی ہے۔ قصے میں آدمیوں کی طرح
۔۔۔۔
1۔" ہماری داستانیں" ناشر اردو مرکز لاہور طبع دوم 1964ع ، صفحہ 439۔

ریختہ صفحہ29
باتیں کرتے ہوئے مینائیں، شہباز، سیمرغ اور گھوڑے ہیں، سحر وطسم ہیں اور ان طلسمو ں کو توڑنے والے اسم اور منتر ہیں۔ دیو طاؤس بنتے ہیں۔ پھولوں کے مس سے چشم کور بینا ہو جاتی ہے، چوپائے ہوا میں اڑ کر بے پایاں دریا عبور کر لیتے ہیں اور ہر مہم یوں عبور ہو جاتی ہے جیسے وہ مہم ہی نہیں۔ لیکن چونکہ پڑھنے والا برابر یہ جانتا ہے کہ یہ ہفت خواں کوئی مرد نہیں ( جس کا شیوہ ہی جان بازی ہے) بلکہ ایک حسینہ طے کر رہی ہے، جس کی تخلیق عشوہ طرازی کے لیے ہوئی ہے، تو اسے یہ آسان مہمیں بھی حاتم اور حمزہ کی مہموں سے زیادہ سخت معلوم ہوتی ہیں اور اس طرح قصے میں وہی دلچسپی پیدا ہو جاتی ہے جو داستان امیر حمزہ، طلسم ہوش ربا، بوستان خیال اور آرائش محفل کے لیے مخصوص ہے۔"
معاشرتی جھلکیاں اور حقیقی زندگی کی عکاسی:
قصہ ء " اگر گل" از ابتدا تا انتہا نوابی عہد کے لکھنو کی معاشرت کا ایک دل آویز مرقع ہے۔ اس عہد کے لکھنو کی معاشرت، رسم و رواج، تہذیب اور روایات اس داستان کے جزئیات میں حد درجہ رچی بسی ہیں اور مؤلف کو ان کے بیان پر حد درجہ قدرت حاصل ہے۔ اس سلسلے میں مؤلف کا مطالعہ بہت وسیع اور مشاہدہ بہت عمیق ہے۔ مؤلف اپنے ماحول کے ادب سے بھی اچھا خاصا متاثر نظر آتا ہے۔" مثنوی میر حسن" کا پرتو ملاحظہ فرمائیے:
" وہ جوان رعنا ایسا دلہا کہ کبھی پیر فلک نے بھی دیکھا نہ سنا، قمر کی مانند برات لیے، سب براتی ستارے معلوم ہوتے، دلہن کے گھر آیا۔ آتش بازی چھوٹنے لگی، نسرین و نسترن سے ہر کوچہ گلشن ہوا۔ چراغوں کی روشنی پر ہر ایک

ریختہ صفحہ 30
دل پروانہ، شہنائی کی آواز پر تان سین دیوانہ تھا۔ گل بادشاہ نے لے جا کر دولہا کو مسند پر بٹھایا، شربت پلایا، ہار پہنایا، پان کھلایا۔ مبارک سلامت کی ادھر ادھر دھوم دھام ہوئی۔"
ایک دوسرے مقام پر لکھنوی رسوم دیکھئے:
" محلوں میں رت جگے ہوئے۔ پیر دیدار کے کونڈے، بی بی کی صحنک، بی بی آسا کا کا سا، ترت پھرت کی پڑیاں، جناب مشکل کشا کے دو نے دیے۔ ہر جگہ سامان عیش مہیا ہوئے۔"
قصہء " اگر گل" میں ایسے متعدد مقامات ہیں جہاں لکھنؤ کی حقیقی زندگی کی عکاسی نظر آتی ہے اور پڑھنے والا تیرہویں صدی ہجری کے نصف اول کے لکھنو میں پہنچ جاتا ہے، جہاں اس کو ایک بھرپور زندگی کی چہل پہل نظر آتی ہے اور وہ خود کو بھی اسی ماحول کا ایک فرد سمجھنے لگتا ہے۔
5۔ لطف زبان اور رنگینی بیان:
قصہء " اگر گل" بی فسانہ عجائب کے عہد کی پیداوار ہے اس لئے اس کا اسلوب نگارش بھی مسجع اور مقفٰی ہے۔ دراصل اس عہد میں یہ اسلوب بہت مقبول تھا، اس لیے لوگ اس کی پیروی کرتے ہوئے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں لگے رہتے تھے۔ آج بے شک وہ طرز متروک ہے اور ناپسندیدہ بھی لیکن جس عہد میں یہ کتابیں لکھی گئی ہیں، وہ اسلوب لیاقت و قابلیت کا معیار اور علم و فضل کی ایک کسوٹی سمجھا جاتا تھا۔ کسی قدیم تصنیف پر تبصرہ کرتے ہوئے اس کو اس کے
۔۔۔۔۔
1۔" ہماری داستانیں" ناشر اردو مرکز لاہور، طبع دوم،1964ع، صفحہ 442۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ریختہ صفحہ 31
عہد کے لحاظ سے دیکھنا چاہیے۔ قصہء " اگر گل" بھی اپنے عہد کی مروجہ روش کے مطابق ایک ممتاز تالیف سمجھی جاتی تھی۔ اس کا انداز بیان حددرجہ دلچسپ اور دلکش ہے۔ رعایات لفظی، ایہام اور تلازمہء خیال اس عہد کی خصوصیات ہیں جو قصہء " اگر گل" میں بھی موجود ہیں۔ جابجا اشعار کی ترصیع کی گئی ہے اور اکثر مقامات پر اشعار اس درجہ برمحل لائے گئے ہیں کہ مؤلف کے حسن انتخاب اور ذوق شاعری کی داد دینی پڑتی ہے۔
قصہء" اگر گل" کی عبارت اگرچہ سجع اور قافیہ سے خالی نہیں، اس کے باوجود عبارت میں روانی ہے اور پڑھنے والے کو کہیں رکاوٹ پیش نہیں آتی ہے۔ عبارت کی رنگینی اور لطافت سے مسلسل صفحے کے صفحے چلتے ہیں اور کہیں مؤلف کے قلم میں تکان کے آثار نظر نہیں آتے۔ مؤلف نے قصے کو دلچسپ بنانے کی مقدور بھر کوشش کی ہے اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوا ہے۔ آخر میں سید وقار عظیم صاحب کی رائے پیش کر کے تبصرے کو ختم کرتا ہوں:
" قصہء اگر و گل اپنی کوتاہیوں اور کمزوریوں کے باوجود قصہ گوئی کے اس بنیادی منصب و مقصد کو پورا کرتا ہے کہ وہ پڑھنے والے کے لیے دلچسپ ہے۔ قصے کا مصنف کہانی کی ترتیب و تعمیر میں اور اس سے بھی بڑھ کر اسلوب بیان اور طرز ادا کی خصوصیتوں میں، زمانے کی عام روشوں کی پیروی کرتے ہوئے بھی یہ بات فراموش نہیں کرتا کہ اسے پڑھنے اور سننے والوں کو ایک ایسا قصہ سنانا ہے جو ہر لحاظ سے ان کے لئے دلچسپی کا ایک موثر ذریعہ ہو، اور قصہء "اگر گل" کی یہی خصوصیت اس کے بقا کی موجب ہے۔"
۔۔۔
1۔" ہماری داستانیں، ناشر اردو مرکز لاہور، طبع دوم،1964ع،ص444۔

ریختہ صفحہ 32
طباعت و اشاعت:
جیسا کہ میں اوپر لکھ آیا ہوں، ڈاکٹر گیان چند جین کا دعوی ہے کہ قصہء " اگر گل" پہلی مرتبہ لکھنؤ سے1846ع مطابق1263ھ میں شائع ہوا۔ مگر ڈاکٹر صاحب نے مطبع کا نام نہیں بتایا اور نہ یہ بتایا کہ انہوں نے مطبوعہ نسخہ کہاں دیکھا ہے۔ بہرحال ڈاکٹر گیان چند صاحب کی تحریر پر اعتماد کرتے ہوئے یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ اس قصے کی طباعت 1846ع میں ہوئی۔ اس کے بعد نولکشور ایڈیشن تک یہ کہاں کہاں اور کب شائع ہوا ؟کچھ معلوم نہیں۔
مطبع نول کشور کانپور سے یہ قصہ پہلی مرتبہ جنوری1873ع میں شائع ہوا۔ بڑی تقطیع کے 62 صفحات پر پھیلا ہوا ہے۔ اس کے بعد مطبع نولکشور لکھنؤ اور کانپور سے یہ متعدد بار شائع ہوتا رہا ہے۔ آٹھویں مرتبہ مطبع نولکشور لکھنو سے مئی 1929ع میں شائع ہوا۔ اس مرتبہ یہ چھوٹی تقطیع پر چھپا اور صفحات کی تعداد 118 ہے۔ ممکن ہے اس کے بعد بھی یہ مطبع نولکشور سے شائع ہوا ہو۔
جیسا کہ اوپر بیان ہوا کہ صرف ایک مطبع نولکشور نے اسے کم از کم آٹھ مرتبہ شائع کیا ہے۔ اس سے اس قصے کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ دوسرے مطبعوں نے بھی اسے شائع کیا ہو۔
تصحیح متن:
افسوس ہے کہ متن ترتیب دیتے وقت مجھے اس کی وہ اشاعت دستیاب نہیں ہو سکی جس کا ذکر ڈاکٹر گیان چند جین نے کیا ہے، یعنی طبع اول1846ع بمطابق 1263ھ ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈاکٹر گیان چند جین نے اپنی کتاب میں یہ تو لکھ دیا ہے کہ یہ پہلی

ریختہ صفحہ 33
مرتبہ لکھنؤ سے1846ع بمطابق 1263ھ میں شائع ہوا لیکن مزید تفصیلات نہیں دیں۔ بہرحال متن ترتیب دیتے وقت میرے پیش نظر مرقومۃ الذیل دو نسخے رہے ہیں:
1۔ قصہ ء"اگر گل" : مطبوعہ مطبع نولکشور کانپور، اتمام طباعت جنوری 1873ع ، تقطیع کلاں، صفحات 62۔
2۔ قصہء" اگر گل" : مطبوعہ مطبع نولکشور لکھنؤ، اتمام طباعت مئی 1929ع بار ہشتم، تقطیع صغیر، صفحات 118۔
متن کا مقابلہ کرنے میں میری مدد مسٹر گوہر نوشاہی اور ملک عبدالرحمان صاحب نے کی ہے جس کے لیے میں ان اصحاب کا شکرگزار ہوں۔فقط
خلیل الرحمان داؤدی
ٹیگور پارک ، لاہور
15۔ ستمبر 1966 ع

بس طباعت
قصہ ءاگر گل کی طباعت کے بعد جناب مشفق خواجہ صاحب کا مرتبہ تذکرہ خوش معرکہ ءزیبا ،تالیف سعادت خاں ناصر برائے طباعت مجلس ترقی ادب میں موصول ہوا۔ اس کے مطالعے سے واضح ہوا کہ مذکورہ داستان " اگر گل" سعادت خاں ناصر کی تالیف ہے۔ چنانچہ ناظرین قصہ ہذا کے لئے یہ چند سطور اطلاعا شامل کتاب ہیں۔
خلیل الرحمان داؤدی
( مرتب)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ریختہ صفحہ 34
قصہء اگر گل
مرتبہ
خلیل الرحمان داؤدی

ریختہ صفحہ 35
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حمد
سرسبزی گلستان سخن کی، حمد اس باغبان قدرت کی ہے کہ اگر گل ہوائے محبت میں اس کی گریبان چاک نہ ہوتا تو چشم بلبل میں مثل خار نظر آتا۔
ابیات
وہ کلمہء کن کا نغمہ پرداز
اس گلشن دہر کا چمن ساز

ہر غنچہ و گل میں جس کی بو ہے
بلبل کی زباں پہ تو ہی تو ہے

رنگ و گل و نوک خار ہے وہ
طغرا کش نو بہار ہے وہ

رزاق وحوش و طیر و انساں
خلاق دو کون رب یزداں

کل عبد ہیں جس کے اور وہ معبود
ممدوح وہی، وہی ہے محمود

نعت
اور بہار بوستان کلام کی، نعت اس سرو خیابان رسالت کی ہے کہ اگر سرو ، انگشت شہادت سے گواہی اس کی نبوت کی نہ دیتا تو نگاہ فاختہ میں مانند دار کے ہو جاتا:

ریختہ صفحہ 36
ابیات
محمد باعث ایجاد کل، محبوب سبحانی
شرف ہے عیسیء گردوں نشیں کا جس کی دربانی

چراغ طاق گر دوں ماہ بام یثرب و بطح
کہ جس کہ معجزوں پر دال ہیں آیات قرآنی

شب معراج میں ہر گہ براق باد پا اس کا
گیا ہو چھوڑ پیچھے عالم اجسام روحانی

کہو یارو کہ اس کے مرتبے کو کیا بھلا پہنچے
خیال فلسفی و۔ ہندسی و وہم انسانی

سراپا نور یزداں وہ شاہ لولاک ہیں عاصی
میرا کیا منہ کرو گر دعوی نعت و ثنا خوانی

بعد ازاں منقبت علی ابن طالب اسد اللہ الغالب میں زبان طوطی قلم کیوں کر نہ لال ہو کہ جہاں طائر سدرہ بھی اگر خیال اوج مرتبت کا اس کے کرے، تو محض بے پر و بال ہو۔
ابیات
علیؓ حجت کردگار ودود
علیہ الصلوۃ و سلام و درود

علیؓ گلشن زہد کا آب و رنگ
علیؓ مونس و حشت گور تنگ

بہا خلد کا ہے ولائے علیؓ
رضائے خدا ہے رضائےعلیؓ

وصی نبیؐ ،شیر پروردگار
سہ لافتی قاسم خلد و نار

کسی کا نہ دے جس جگہ کوئی ساتھ
وہاں دامن اس کا ہے اور میرا ہاتھ
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ریختہ صفحہ 37
اور سلام اور تحیت آل اطہار رسول کردگار پر کہ اطاعت ان کی اطاعت پروردگار ہے۔ بقول استاد
شعر
ہوس! ہم ہیں اثنا عشر کے غلام
برابر ہے اپنے تو بارہ امام
اب یہ بندہ ء خاکسار، ذرہ ءبے مقدار، بیچ خدمت سامعین نکتہ پرور اور شائقین سخن گستر کے، حکایت رنگین اور داستان خوش آئین کو کہ نام اس کا قصہء " اگر گل" ہے، یہ حسب فرمائش بعض احباب کے زبان فارسی سے بیان اردو میں جلوہء نو دیتا ہے۔
۔۔۔
آغاز داستان
شہر ہائے قدیم سے ایک شہر کہ نام اس کا خشخاش اور لوگ وہاں کے خوش معاش، تخت نشین اس سرزمین بہشت آئین کا رعیت پرور، عدالت گستر، مقبول حضرت ذالجلال، صاحب ملک و مال، وارث فوج وعلم، مالک جاہ و حشم، کرم شعار منصورشاہ نامدار، چار وزیر مثل اربعہ عناصر کے ہمدم اور مشیر:
رباعی
عاقل تھا معظم اور ثانی خوش حال
قابل تھا تیسرا نہ تھا جس کا مثال
کامل تھا نام، جو چہارم تھا وزیر
مشہور تھا جس کا ربع مسکو ں میں کمال
لیکن نخل بند قدرت نے باغ جہاں بانی اور نخل زندگانی کو اس کے گل اور ثمر مراد سے کہ علاقہ بہار اولاد سے ہے، آبیاری رحمت

ریختہ صفحہ 38
سے اپنی سرسبز اور شاداب نہیں کیا تھا۔ اسی صرصر غم سے وہ مانند برگ نخل خشک خزاں رسیدہ کے اپنے تئیں برباد کیے رہتا تھا۔ ایک روز ایک سوداگر باریاب حضور اقدس و اعلی ہوا اور چند خوان جواہر بیش بہا کے پیش کرکے ملتمس ہوا" حضرت جہاں پناہ سلامت! خانہ زاد کو قاضی حاجات نے ایک گوہر شب چراغ زینت خانہ عزت کہ مراد وجود فرزند ارجمند سے ہے، عطا کیا ہے۔ امیدوار ہوں کہ حضرت قبلہ عالم زبان مسیح بیان سے اس کو نامور فرماویں کہ وہ اس کی برکت سے عمر طبعی کو پہنچے"۔
ارشاد ہوا کہ اس درِ بے بہا کا تو نام محبت بہادر رکھ۔
شعر
محبت بہادر رکھو اس کا نام
کہ اس کی محبت تمہیں ہو مدام
سوداگر آداب بجا لا کر خنداں و فرحان بادشاہ کی بارگاہ سے رخصت ہوا، مگر حضرت صدمہ ء عدم اولاد سے اس وقت محزون ہوکر تحت سے اٹھ گئے۔ کئی روز برآمد نہ ہوئے۔ ایک دن خوش حال وزیر کہ وہ بھی بادشاہ کی طرح اولاد نہ رکھتا تھا، اسے یاد فرمایا اور یہ ارشاد کیا کہ دل اپنا امور سلطنت سے برخاستہ ہے اس لئے کہ بعد اپنے کوئی وارث خاندان و سلطنت نہیں۔ بہتر یہ ہے کہ ترک سلطنت کر کے گوشہ نشین ہوں اور حیات مستعار کو یاد الہی میں بسر کروں۔ خوش حال نے دست بستہ عرض کی " بہت مناسب، لیکن غلام نے سنا ہے کہ درویشان صدق و صفا کی دعا میں اثر اور سوال ان کا مقبول بارگاہ رب اکبر ہے۔ پہلے حتی الامکان یہ مقتضائے" السعی منی والاتمام من اللہ" تدبیر کی جائے، آگے جو مالک تقدیر چاہے وہ کرے۔ اور اگر حضرت کا یہ ارادہ ہے تو خانہ زاد بھی سائے کی طرح رفاقت کو آمادہ ہے"۔ علی کے ساتھ ہے وہ دونوں ایک دل ہو کر

ریختہ صفحہ 39
اور اختیار سلطنت کا تین وزیروں پر کہ عاقل و قابل و کامل فاضل تھے، چھوڑ کر دشت گرد اور صحرانورد ہوئے۔ بعد مدت ایک دشت میں جا نکلے۔ وہاں ایک درویش صحرا نشین،عزلت گزبن، عابد زاہد، صالح پرہیزگار، چاری ساز بے قرار، حاجت روائے امیدوار، روشن ضمیر باکمال توقیر، پلکیں اس کی حجاب رخسار، مشغول عبادت کردگار نظر آیا۔ دونوں نے اسے جھک کر سلام کیا اور دست بستہ روبرو کھڑے ہوئے۔ فقیر روشن ضمیر پہلے بادشاہ سے مخاطب ہوا اور بولا کہ اے بادشاہ! اس بیابان میں تو کہاں سے آیا؟ یہ تو ہم سے خاکساروں کی جائے سکونت اور آوارہ وطنوں کا گوشہء عافیت ہے۔ پھر وزیر کی طرف متوجہ ہو کر کہنے لگا کہ اے خوشحال! تو نے بھی اپنے ولی نعمت کا خوب ساتھ دیا۔ خوشحال اور بادشاہ نے عرض کی کہ ہم دونوں آوارہء دشت یاس ہو کر یاوری طالع سے آپ تک پہنچے ہیں۔
شعر
راہ گم کردہ ہیں، اے حضربیاباں مددے
بندہ ءعاصی ہیں اے پیر خدا داں مددے
اور جو ہمارا مطلب و مقصد ہے، وہ بھی حضرت سے مخفی نہیں۔ اس درویش معرفت کے اس نے کہا " برآرندہء اور عادات قاضی حاجات ہے۔ اگر میں مستجاب الدعوات ہوتا، صحرا کی خاک کیوں چھانتا پھرتا ۔" جب بادشاہ اور وزیر نے یہ تقریر اس فقیر کی سنی، مغموم اور دلگیر ہو کر اٹھے۔ تب اس نے ان دونوں کو پھر بٹھایا اور رجوع بہ خدا کر کے کہا " اے بادشاہ! ہمت مرداں مدد خدا۔ یہ عصا کہ میرا مایہء تقویت ہے، اسے لے اور باغ میں جا۔ جو پھل تیری قسمت کا ہوگا وہ سیب کے درخت سے ملے گا۔" بادشاہ وہ عصا کہ فقیر کا دست دعا تھا، لے کر اس گلشن امید میں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ریختہ صفحہ 40
گیا اور اس شجر تک پہنچ کر دیکھا کہ وہ درخت ثمر افشاں بلکہ برگ ریز اں ہو چکا ہے۔ بسم اللہ کہہ کرا س عصا کو سیب کے درخت پر مارا، ایک ثمر ترو تازہ بالائے شاخ سے گرا۔ بادشاہ نے خاک سے اس کو دامن میں اٹھا لیا اور پسر کی طرح عزیز کیا۔ پھر وہ عصا اپنے وزیر کو دے کر کہا کہ تو بھی آپ نے بخت کا امتحان کر۔ اس نے بھی عصا کو نخل تمنا پر لگایا؛ قدرت کاملہ سے اس کے لئے بھی نخل بار آور ہوا۔ ایک سیب زمین پر مثل گوہر غلطاں کے غلطاں ہوا۔ وزیر نے بی جیب تمنا کو معمور کیا۔ پھر بادشاہ وزیر اس باغ سے درویش کی خدمت میں آئے اور عرض حال کیا۔ فقیر نے کہا" اے بادشاہ! یہ پھول تمھیں مبارک ہو، نخل تمہاری مراد کا بار آور ہوا۔" بادشاہ نے کہا " آپ کی دعا کی برکت سے خدا ہم کو فرزند عطا کرے تو اس کا کیا نام رکھیں؟" فقیر نے کہا " بابا! اس لعل کا نام لعل شہزادہ کے سوا کیا رکھے گا۔" پھر وزیر سے کہا کہ تیرا سیب توام ہے۔ خدا کی قدرت سے ایک فرزند اور ایک دختر ساتھ پیدا ہوں گے۔پسر کو محمود اور دختر کو "اگر "سے نام ور کرنا اور حفظ آسیب زمانہ بہت سا ملحوظ رکھنا کے ان کے شمع جمال پر انسان کیا، پری زاد بھی پروانے کی طرح نثار ہوں گے۔ لازم ہے کہ شہزادے کو بارہ برس تک آغوش تہہ نہ سے باہر نہ کیجیو اور اس در بے بہا کو صدف حفظ میں رکھیو۔ اگر اس میں غفلت کرو گے بہت پچھتاؤ گے۔ القصّہ بادشاہ مع وزیر خدمت فقیر سے رخصت ہوا اور اپنے وطن میں تشریف لایا۔
پیدا ہونا لعل شہزادے کا منصور شاہ کے گھر سے سب کی تاثیر سے اور محمود و اگر کا خوشحال وزیر سے
کہتے ہیں جب منصور شاہ بادشاہ اور خوش حال وزیر اس درویش روشن ضمیر سے رخصت ہو کر اپنے شہر حشحاش میں پھر

ریختہ صفحہ 41
آئے، تینوں وزیروں کی جان میں جان آئی۔ رعیت اور سپاہ کے دل کو خوشی ہوئی۔ بادشاہ نے وقت شب محل خاص میں آرام فرمایا، تحفہ درویش کا کھلا یا، بزم حرم کو رشک ارم بنایا۔ خدا کی قدرت سے اسی شب صدف تمنا پر از گوہر مراد ہوئی اور اسی امید خوشی میں نو مہینے تک دن عید، رات شب برات رہی۔ بعد ایام معہودہ کے اول شب بادشاہ کی دولت سرا میں فرزند ارجمند جہان کا روشن کرنے والا، چاند کا ٹکڑا، آنکھوں کا تارا، سپہر خوبی کا ستارا، ساعت سعید میں تولد ہوا۔
ابیات
عجب ماہ تا بندہ پیدا ہوا
مہ چاردہ جس پہ شیدا ہوا
یہی فرق یوسف میں اور اس میں تھا
وہ پنہاں ہوا یہ ہویداہوا
ہر طرف شادی کی دھوم پڑ گئی، لونڈیاں، باندیاں، ددا دایاں، انا کھلایاں، سب جمع ہو کر خوشخبری اس کے پیدا ہونے کی بادشاہ کی خدمت میں لائیں۔ کسی نے کڑے، کسی نے چھڑے، کسی نے توڑا، کسی نے جوڑا، کسی نے اشرفیاں، کسی نے کشتیاں پائیں دائی کوننال کٹائی میں نا لکی عطا کی۔ شاگرد پیشہ کو سال بھر کی تنخواہ انعام میں دی۔ اکثر پیادوں کو سوار اور سواروں کو فیل نشین بنایا۔ بادشاہ نے فضل خدا سے ایسا لعل پایا جس کی خوشی میں خزانہء قارون لٹایا۔
بیت
رکھا لعل شہزادہ جب اس کا نام
نچھاور کیے لعل و گوہر تمام

ریختہ صفحہ 42
بادشاہ کی دولت سرا میں اول شب جشن صبح عید تھا ۔ بعد اس کے وزیر کے خاص محل سے آوازہء مبارک و سلامت بلند ہوا۔ آخر شب کو اول کیا: کنیز و خد م تہنیت کے مژدے سے نہال، نوکر وچاکر انعام و اکرام سے مالامال، فرزند بعد دختر کے جمال سے کہ قرآن ماہ و مشتری تھا، مادر نہال اور پدر خوش حال ہوا۔ اس عاقبت محمود کا نام محمود اور دفتر خجستہ اختر کا نام " اگر" رکھا۔
ابیات
وہ محمود ،محمود جس کا ایاز
کیا حق نے جس پر در حسن باز
ستارہ نہ تھا ، ماہ تا بندہ تھا
مہ چار دہ اس سے شرمندہ تھا
اور وہ دختر خجستہ اختر کہ پری کنیز اور حور اس کی خادمہ تھی، حسن اس کا غارت گر ایمان مسلمان اور لطافت اس کی صندل پیشانی برہمنان گل تر نزاکت میں وہ سیم بر سراپا بدن میں بھی بوئے اگر۔ وزیر نے سجدہء خداوند اکبر کا بجا لانا کے یہاں تک سخاوت و ہمت کو کام فرمایا کہ گوہر نے تہ دریا و لعل نے سنگ خارا میں آپ کو چھپایا اور حضرت قبلہ ءعالم کی نذر کے واسطے دو جفت گوہر کہ جو اہر خانہ ء قدرت سے اس کو ملے تھے، لا کر بادشاہ کے قدموں پر ڈال دیئے۔ بادشاہ نے ان موتیوں کو صدف آغوش میں لیا، چھاتی سے لگایا، وزیر کو خلعت فاخرہ پہنایا۔ کئی روز جشن کی دھوم دھام رہی۔ بعد اس کے منصورشاہ نے ایک باغ خوش تعمیر، دلپذیر تیار کرایا۔
بیت
عجب طرح کا باغ تھا جاں فضا
کہے تو نمونہ تھا فردوس کا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ریختہ صفحہ 43
درخت قطار قطار، فوارہ بے شمار، گلبن گلشن گلشن، خیابان چمن چمن، حوض دریا دریا، وسعت صحرا صحرا، بلبل ہزار ہزار، قمریا ں ترانہ شعار، اسی میں چہچیاتیں اور حسب حال یہ گاتی تھیں
شعر
ہوا ہے، ابر ہے، ساقی ہے، صہبائے گلستاں ہے
مبارک قمریوں کو ، آمد سر و خراماں ہے
اس باغ میں ایک تہہ خانہ مثل نہاں خانہ ء دل تیار کر کے شہزادے کو لعل کی مانند اس منزل سنگین میں پوشیدہ کیا۔ نیرنگی تقدیر سے کیا چارہ؟ کسی دن بہ حکم قضا اس لعل بے بہا پر نظر ایک دیو کی کہ نام اس لال دیو تھا، پڑ گئی اور پیکان خدنگ عشق کی اس کے دل میں اتر گئی، مگر عشق دیو کا کسی پر ظاہر نہ ہوا۔
ا بیات
کوئی اس حال سے واقف کہاں ہے
یہ رمز عشق عاشق پر عیا ں ہے
جہاں گل ہے وہاں ہے خار لازم
جہاں ہے شمع، پروانہ وہاں ہے
غرض جب مدت بارہ برس کی تمام ہوئی اور روشنی اس ماہ نخشب کی مانند ماہ چار دہ کے عام ہوئی، بادشاہ زادے اور وزیر زادے کے سوار ہونے کا دن آ پہنچا۔ سامان سواری کا بڑے کروفر سے دروازہ ء باغ سے جلو خانہء بادشاہی تک دو طرفہ آراستہ ہوا۔

ریختہ صفحہ44
شکار کو جانا لعل شہزادے کا وادی پر خار میں اور گرفتار ہونا قید دیو ستمگار میں
شہزادہ افق اقبال سے مانند مہر تاباں کے وزیرزادےکے ہاتھ میں ہاتھ دیئے، ایک کا دل دوسرا لیے، دونوں دروازہء باغ سے ہنستے کھیلتے برآمد ہوئے اور وزیر نے طبق جواہر کے ان پر نثار کیے اور ہودج مرصع میں ان کو بٹھا کر یہ شعر پڑھا۔
شعر
خدا کا شکر کر اے دل کہ یار ی ءمقدر سے
میسر وہ ہوا جس چیز کی تھی آرزو ہم کو
دو چار گھڑی ادھرادھرکی خوب سیرکی۔ پھر اسی باغ میں لاکر داخل کیا۔ مغنیان پری انداز و لولیان نغمہ پرداز نے اس باغ کو راجہ اندر کا اکھاڑا بنایا۔ ایسی تانیں اڑائیں کہ مطربہ فلک نے بھی کان پکڑ لیے اور سنائیں تال سے ان کے طائر ہوش تان سین کے بھی اڑ گئے۔ تین دن رات یہی دھوم دھام رہی۔ ہنگامہ مہمانداری کا کم ہوا۔ اکثر شاہزادہ۔ و وزیر زادہ دونوں مشغول شکار رہتے تھے۔ ایک دن شہزادہ اسپ باد رفتار پر سوار شکار کی تلاش میں صیاد آسا سر بصحرا تھا، ناگاہ قطار قطار حلقہ حلقہ غزال دامن صحرا سے نمودار ہوئے اور اپنی شوخی اور رعنائی سے شہزادے کے دل کو وحشی کیا۔ وہ مثل آہو، از خود رمیدہ ہو کر اس کے تعاقب میں دواں، وزیر زادہ بھی گرد کے مانند رواں ہوا۔ آخر دونوں کی گرد سواری مثل آہو نظر سے غائب اور ہر ایک اس غزال رعنا کا طالب ہوا۔ رفتہ رفتہ قطار ہرن کی دیوار طلسمات کی طرح درمیان حائل ہوئی اور ایک باغ اس سرزمین پر نمایاں ہوا۔ شہزادہ اپنے گھوڑے سے برآمد ہو کر اس میں درآمد ہوا۔ عجب طرح کا ایک باغ دیکھا بے مثل بلبل محو حیرت ہو کر رہ گیا۔

ریختہ صفحہ 45
وزیر زادہ نے کہا" صاحب عالم! دیکھیے کہیں تو سونے کی زمین اور کسی چمن کا تختہ سیم خالص کا ہے۔ جو شجر ہے، وہ عجیب و غریب ہے۔ شاخیں الماس کی، برگ زمرد کے، ثمر عقیق یمن کے، قمری اور بلبل سیم و زر کے درختوں کی شاخوں پر بیٹھے ہوئے ترنم کر رہے ہیں۔ یہ باغ طلسمات کا معلوم ہوتا ہے، یہاں پھر اور گلگشت کرنا مناسب نہیں۔" شہزادے نے اس کی بات کا کچھ جواب نہ دیا۔ آگے بڑھا، ایک مکان میں گیا۔ اس میں ایک پلنگ جواہر نگار آراستہ اور شراب و کباب انواع و اقسام قرینے سے کشتیوں میں چنے ہوئے دیکھے، لیکن آددم کا نشان معدوم۔ یہ معلوم ہوتا تھا کہ ابھی کوئی پری زاد یا انسان اس کے قدم کی آہٹ پا کر اٹھ گیا ہے۔ شہزادہ تھکاماندہ تھا، اس پلنگ پر لیٹ گیا۔ محمود وزیر زادہ چپی کرنے لگا۔ ناگا لشکر خواب اس کی متاع ہوش پر تاخت لایا۔ وزیر زادہ رفع احتیاج کی ضرورت کو وہاں سے اٹھا۔ پھر جو وہاں آیا، اس مسافر کو مہمان خانے میں نہ پایا۔ یہ رنگ دیکھ کرطو طے ہاتھ کے اڑ گئے۔ وحشی کی طرح ہر نخل و شجر کی بو لیتا اور صبا کی طرح سر ٹکراتا تھا۔ ابر بہار کی طرح گریاں اور بلبل کی مانند گرم فغاں۔ آب جو کی طرح ہر طرف دواں تھا۔ کبھی اپنی تنہائی پر فریاد کرتا تھا، کبھی اس کی آوارگی پر دم سرد بھرتا۔ وزیر عاقل نام کہ ان کی حفظ و حراست کومعین تھا، ڈھونڈتا ہوا مع لشکر وہاں پہنچا۔ محمود سے یہ حالت سن کر گھبرایا اور وہ اخبار مصیبت شعار سمع مبارک بادشاہ تک پہنچایا۔ جس وقت یہ خبر وحشت اثر گوش گزار بادشاہ ہوئی، سنتے ہی کلیجہ پکڑ لیا۔ ماں نے ایک پتھر اپنی چھاتی پر مارا اور وزیر خوشحال نے بیتابانہ جاکر محمود سے وہ ماجرا پوچھا۔ اس نے تمام احوال کہا اور بہ منت و الحاح منی اس امر کا ہوا کہ خدا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ریختہ صفحہ 46
کے واسطے مجھ کو یہاں سے نہ لے چلو کہ میں اپنے تئیں اس کی جدائی میں زندہ نہیں جانتا۔ کیا کسی کو اپنا روئے سےیاہ دکھاؤں اور زبان طعن خلائق سے خفت اٹھاؤں، اور اگر لے چلتے ہو تو ایک تہہ خانے مل زندہ درگور کرنا کہ میری صورت نحس کوئی نہ دیکھے۔ القصہ خوشحال نے اسے ساتھ لے کر وہاں سے مراجعت کی اور اس کو تہہ خانے میں ڈال دیا۔ محمود وزیر زادہ اس کی مفارقت میں یہ پڑھتا تھا اور روتا تھا
شعر
تجھی کو اگر جلوہ فرما نہ دیکھا
برابر ہے دنیا کو دیکھا نہ دیکھا

ظاہر ہونا شہزادے پر حال دیو ستمگار کا اور بے قرار ہونا اس نو گرفتار کا
اب ادھر کا قصہ سنیے کہ جب لعل شہزادے نے دیدہ ء مخمور نیم باز کیا، آپ کو تنہا دیکھا۔ محمود کو اپنی بائیں پر نہ پایا۔ اسیر قفس کی طرح گھیرا کر مانند مرغ نو گرفتہ کے پھڑکنے لگا اور بے ساختہ محمود وزیر زادے کو پکار کر یہ شعر پڑھا:
شعر
سرو قمری، نے گل و بلبل، نہ تجھ سا ہم صفیر
وہ گلستاں کیا ہوا یہ گھر ہے کس صیاد کا
اس وقت لال دیو نے سامنے آ کر عرض کی کے محمود تو نہیں ہے ، یہ ایاز کہ آپ کا قدیمی بندہ ہے، حاضر ہے۔ شہزاد نے کہا" اے شخص! میں نے تجھ کو کبھی نہیں دیکھا، تو قدیمی نہیں بلکہ حادثات سے ہے۔" دیو نے کہا " اے شہزادے! میں ایک مدت سے جگر خستہ دل برشتہ تیرے عشق سے ہوں۔"

ریختہ صفحہ 47
بیت
کہتے ہیں قدیمی جسے میں یار ہوں تیرا
زلفیں بھی نہ تھیں جب سے گرفتار ہوں تیرا
تیری جستجو اور تلاش میں برسوں تلوؤں کو خار تردد سے فگار کیا اور جنگل جنگل کی خاک چھانی ،جب تجھ سا لعل ہاتھ آیا۔ شہزادے نے دیکھا کہ بجز صبر کے کوئی چارہ نہیں، اپنے دل کو مرا حم خداوند حقیقی کا امیدوار کرکے، اس سے آفتابہ و جا نماز طلب کی۔ لال دیو نے دونوں چیزیں حاضر کی، شہزاد نے وضو کر کے نماز با صد نیاز ادا کی۔ جب نماز اور دعا سے فارغ ہوا، دیو نے کشتیاں جو اہر کی پیش کیں اور کچھ میوہ جات خوش ذائقہ اور ماکولات لطیفہ حاضر کیے۔ شہزاد نے کچھ تناول کیا۔ واسطے تفریح کے محفل نغمہ پردازی کی گرم ہوئی مگر شہزادے کو اپنے رنج و عالم کے سوا کسی طرف توجہ نہ تھی بلکہ غنا باعث عنا کا تھا۔ سب کو اشارے سے منع کیا اور مجلس سے اٹھ کر اپنی خواب گاہ میں آیا اور محمود کے تصور میں روتے روتے سو گیا۔
عاشق ہونا لعل شہزادے کا ماہ پرور پر، تعریف اس کے حسن کی کبوتر سے سن کر
جب طاؤس زریں بال آفتاب عالم تاب آشیانہ ءمغرب سے مشرق کی طرف خراماں ہوا،لعل شہزادہ بھی اپنی خوابگاہ سے برآمد ہو کر اپنی نشست گاہ میں آیا۔ شعاع جمال سے تمام باغ منور اور شرف بزرگی میں چرخ احضر ہوا، دیو بھی اپنے معمول پر آیا، آداب کورنش بجا لایا، بعد اس کے اپنے کاروبار کی طرف متوجہ ہوا۔ شہزادہ اپنے مکان میں تنہا بیٹھا تھا، ناگاہ ایک جفت کبوتر خوش منظر
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ریختہ صفحہ 48
گرہ باز بلند پرواز اڑتے اڑتے حوض کے کنارے پر آ بیٹھا۔ ماد نے نر سے کہا" دیکھ تو شہزادہ کیا بلا میں پھنسا ہے؟ کہاں یہ شہریار کہاں وہ دیو ستمگار!"
شعر
کہاں یہ اور کہاں وہ زشت منظر
خوف اس ماہ کا ہے وہ بد اختر
چلو اس واردات عجیبہ کی خبر ماہ پرور پری کو پہنچائیں اور یہ داستان غریبہ اسے سنائیں کہ ہم نے ایک آدم زاد طلسمات لال دیو میں دیکھا ہے۔ پری سے بہتر، حور سے خوش تر، اغلب کہ وہ سن کر خیلے شادمان اور ہماری ممنون احسان ہو۔" شہزادے نے کہا" ہماری واردات عجیبہ سے یہ غریب تر ہے کہ تم بے زبان زبان آوری کرتے ہو۔ ہمارے ملک کے جانوروں کو گویائی سے بہرہ نہیں۔" انہوں نے کہا" اے شہزادے! یہ کارخانہ طلسمات کا ہے۔ یہاں کی زمین بولتی ہے ، نہ کہ ذی حیات" ۔شہزاد ےنے کہا" آدم زاد کا شہر یہاں سے کتنی دور ہوگا؟" کبوتر نے کہا" بارہ برس کی راہ کا فاصلہ ہوگا۔" یہ کہہ کر وہ جوڑا عنقاء ہوا اور شہزادہ طائر بسمل کی مانند ماہ پرور کے دام عشق میں پھڑکنے لگا۔ کبوتر کے جوڑے نے احوال شہزادے کا اور ظلم لال دیو کا ماہ پرور سے بیان کیا۔ پری کو سنتے ہیں غلبہ ء ذوق اور ولولہ ء شوق پیدا ہوا۔
شعر
گفتگو ے یار بھی دیدار سے کچھ کم نہیں
آرزوے وصل، وصل یار سے کچھ کم نہیں
یہاں لال دویو نے ایک خلعت شاہانہ ء پر زر اور تاج مرصع بجواہر شہزاد کو پہنا کر مجلس عشرت میں بڑے کروفر سے بٹھایا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ریختہ صفحہ 49
اور پریوں کو بلاکر جلسہ ناچ گانے کا شروع کیا۔ یہاں تو یہ راگ و رنگ تھا، وہاں ماہ پرور پری پوشاک پر تکلف پہن کر تحت مرصع پر سوار ہو کر اس باغ میں آئی اور ایک گوشے میں چھپ کر تماشہ دیکھنے لگی۔ گل رخسار معشوق سے باغ باغ اور شعلہ ء حسن سے داغ داغ: پروانے کی طرح جب نظر اس پر جا پڑتی تھی، بے ساختہ یہ بند پڑتی تھی۔
بند
پہنچے نہ تیرے حسن کو زنہار ماہ و مشتری
ہم چہرہء خورشید کو تجھ سے نہ ہووے ہمسری
کب حور و غلماں کر سکیں تجھ ساتھ پیارے ہمسری
اے چہرہ ء زیبائے تو رشک بتان آذری
ہر چند وصفت می کنم در حسن زاں بالاتری
اگرچہ وہ پری جادو ادا، معشوقہ ء جہاں، فتنہ ء دوراں تھی، مگر اس کے عشق سے ایسی پریشان ہوئی کہ دیوانے کی طرف مدہوش اور مانند غنچہ ء تصویر کے خاموش تھی۔ ادھر لال دیو بے ہوش پڑا تھا۔ آدمی کے حسن ملیح کا وہ مزہ ہے کہ دیو پری کا دل پس جاتا ہے اور منہ میں پانی بھر آتا ہے۔ شعلہ اس کے عشق کا سنگ و آہن کو پگھلاتا ہے۔ شہزادہ اگرچہ نغمے کی طرح مصروف تھا، مگر ماہ پرور کا بھی تصور پیش نظر تھا۔ جہاں وہ چھپی بیٹھی تھی، شہزادے کی نظر ادھر جا پڑی۔ کسی بہانے سے اٹھا، دیو نے چاہا اس سروقامت کا سایہ بن کر اس کے ساتھ ہو، غصے سے منع فرمایا۔ وہاں جا کر دیکھتا کیا ہے کےعجائب حسن جلوہ گر ہے۔ ایک گل اندام بہ تکلف تمام تخت مرصع پر بلقیس بنی بیٹھی ہے۔ یہ نگاہ اولین غش کھا کر گرا۔ اس نازنین نے سر اس سلمان کشور خوبی کا زانو پر رکھا اور گلاب اشک اس کے چہرے

ریختہ صفحہ 50
پر چھڑکا۔ اپنے دامن کی خوشبو کہ لخلخہء مقوی دماغ سے بہتر تھی، سنگھائی۔ ہوش میں اس خود رفتہ کو لا کر کہا کہ " اے آدم زاد! یہ بے خودی اور بے ہوشی عبث اور یہ لوٹنا اور غش بے فائدہ ہے۔ کیا حاصل، تو جس کے بس میں ہے اس سے تو یہ کج ادائی کرتا ہے، مجھے سرو قامت سے کیا نہال کرے گا؟ اگر میرے وصل کی حسرت اور تمنا ہے، تو لال دیو کو اپنے سے رضامند کر اور شیریں زبانی سے خرسند رکھ۔
بیت
چاہیے تقلید تجھ کو بلبل گلزار کی
ایک گل کے واسطے ایذا سہے سو خار کی
لے اب جا، ایسا نہ ہو کہ یہ راز کسی پر افشا ہو۔" یہ کہہ کر اٹھی، اپنے تخت پر سوار ہوئی۔ ہوا نے وہ تحت اڑایا، شہزادہ ادھر سے ادھر آیا۔ دیر تک مجلس میں بیٹھا رہا۔ اپنے ہاتھ سے ہر ایک کو انعام دیا۔ پھر چھپرکھٹ پر آرام فرمایا۔ دیوسے کہا" اے رفیق غمِ خوار،و اے مونس وفادار! میں چاہتا ہوں کہ آج تو میرے پلنگ پر استراحت فرمائے۔ میرا پہلو کہ ایک مدت سے اپنے باپ کے پہلو سے جدا ہے، گرم ہووے۔" دیو نے کہا" معاذ اللہ میری کیا طاقت ہے کہ آپ کے برابر لیٹ سکوں؟ میں تو آپ کے سنگ پا سے بد تر ہوں۔" شہزاد نے کہا" معلوم ہوا تو مجھ سے محبت نہیں رکھتا، کچھ دشمنی کا ارادہ ہے، کینہ اپنے سینے سے نہیں نکالتا۔" لال دیو خوف آزردگی سے اس کے برابر لیٹا، مگر ڈرتا تھا کہ میرے ہاتھ پاؤں پہاڑ سے اور جسم اس کا گل برگ تر سے بھی نازک ہے، ایسا نہ ہو کہ ذرا سے میرے بدن کے چھو جانے سے اسے کچھ صدمہ پہنچے۔ یہ سمجھ کر الگ تھلگ لیٹا۔ شہزادہ اس کی گردن سے لپٹا، معلوم ہوتا تھا کہ یشب کی ناد علی اس دیو
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ریختہ صفحہ 51
اس کے گلے میں پڑی تھی۔ جب شہزادے نے اس طرح کی خاطر داری لال دیو کی کی، جب دیو نے اس سے کہا کہ " حیران ہوں آپ جو اتنی نوازش فرماتے ہیں، کیا وجہ ہے؟ جو مطلب ہو ارشاد فرمائیے اور غلام کو اس کام سے آگاہ کیجئے۔" شہزادے نے کہا" میں تجھے اپنا محسن سمجھتا ہوں۔ اگر میرے کہنے کو تو رد نہ کرے، تو کہوں۔" دیو نے کہا" ارشاد ہو، غلام حتی الوسع قصور نہ کرے گا اور اپنے ہاتھ پاؤں مارے گا۔" شہزادے نے کہا" میرا رقعہ ماہ پرور کے پاس لے جاؤ۔"دیو نے کہا" آپ ماہ پرور کو کیا جانیں؟ یہ راز کہاں پایا؟ یہ نام کس نے سنایا؟" شہزاد ےنے کہا " میں نے بھی نام اس کا کسی سے سنا ہے۔" دیو اس بات کی تلاش میں کھویا گیا مگر کوئی بات اس کے ذہن نشین نہ ہوئی۔ چاروناچار رقعہ پہنچانا اور جواب لا دینا قبول کیا۔
طاؤس بننا لال دیوکا شہزادے کے خط اور پیغام پہنچانے کے واسطے ماہ پرور کو
جب طاؤس خورشید سپہر مرصع بال شعاع پھیلا کر رقصاں رقصاں مشرق سے مغرب کو چلا، لعل شہزادہ بستر خواب سے ہنستا ہوا اٹھا۔ ایک بند کاغذ کا اٹھا کر ماہ پرور کو یہ نامہ لکھنے لگا۔
ابیات
اے راحت جان بے قرار اں
وے مردم چشم اشک باراں
دل شوق جمال سے ہے بے تاب
ہے تیرے خیال سے عدم خواب
جانے سے تیرے ہوں سخت غم ناک
ہیں تیرے بغیر زندگی خاک

ریختہ صفحہ 52
ہے وصل کی آرزو نہایت
رہتی ہے یہ جستجو نہایت
تو پاس ہمارے جب نہ تب ہو
اور سینہ بہ سینہ لب بہ لب ہو
جب وہ خط تیار ہوا، لال دیو نے اپنے تئیں ایک طاؤس مرصع بنایا۔ شہزادے نے وہ خط تعویذ کرکے اس کے گلے میں باندھ دیا۔
دفعتا ماہ پرور کے باغ میں پہنچا۔ وہ پری زاد اس وقت پریوں کے ساتھ جھولا جھولتی تھی۔ وہ طاؤس بھی جھولے کے برابر جاکر شہزادے کی زبانی یہ زبان پر لایا
شعر
غم فراق میں ہیں جھولتے وہاں عشاق
یہاں رقیبوں میں تیاریاں ہیں جھولوں کی
پری نے اس کی آواز سے کچھ مدعائے سخن دریافت کرکے ایک پری کو حکم کیا کہ سنہری لگن میں موتی بھر بھر کے اس کے آگے رکھ دے۔ اس نے وہی کیا، مگر طاؤس نے اس میں سے ایک دانہ نہ اٹھایا۔ وہاں سے اڑ کر اور طرف جا بیٹھا۔ ماہ پرور اس شغل سے فراغت حاصل کر کے گوشہء خلوت میں گئی۔ طاؤس سے کہنے لگی کہ " اے جانور! قسم ہے تجھے اپنے خدا کی، میرے پاس آ۔" مور اڑ کر اس کی گود میں جا بیٹھا۔ پری اس کو گود میں لیے ہوئے چھپر کھٹ میں لیٹی۔ دالان کے پردے چھڑوا دیے۔ طاؤس نے کہا " اے ماہ پرور!لعل شہزاد ےنے تجھ کو کہاں سے دیکھا کہ تیرا پیغام بر مجھ کو بنایا۔" یہ بات سنتے ہی پری نے اسے دامن سے نکال کر پھینک دیا اور کہا" اے کم بخت، بے نصیب! تجھ پر خدا کی مار، کالا منہ، نیلے ہاتھ پاؤں، کون لعل شہزادہ کس کا دیکھنا؟ تو مجھ کو تہمت لگاتا ہے۔ رہ تو سہی، تیرا سر پتھر
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ریختہ صفحہ 53
سے کچلتی ہوں۔" مور نے کہا کہ" اے اڑتی ناگن! زہر نہ ا گل۔ باتیں نہ بنا، رقعہ میرے گلے سے کھول۔ مجھ کو ڈر کیا، ایلچی کو خطر کیا۔ غصے کو مار، مجھ کو نہ للکار۔" دیو کی چکنی چپڑی باتوں سے اس کا غصہ فرو ہوا، رقعہ اس کے گلے سے کھول کر پڑھا، بقیہ عبارت اس کی یہ تھی کے اے مہر آسمان خوبی و اے سرو گلستان محبوبی!
ابیات
ہاں وعدہ ترا بلاؤں گی میں
یا آپ ہی یا ں پھر آؤں گی میں
سو تو نے نہ مجھ کو ہی بلایا
نہ تیری طرف سے کوئی آیا
ہے یاں الم فراق سے جبر
کیا فائدہ آئے گرسر قبر
اس کو پڑھا اور خوش ہوئی، جواب رقعے کا لکھ کر اس کی گردن میں باندھا اور رخصت کیا۔
جانا لعل شہزادے کا محل سرا میں لال دیو کے اور ملاقات ہونی گل سے کہ بیٹا لال دیو کا تھا اور اس کی ماں اسے کہ نام اسکا قریش تھا
یہاں کا احوال سنیے کہ دیو بہ وقت رخصت کنجیاں اپنے مکان کی شہزادے کو دے کر یہ کہہ گیا تھا کہ اگر آپ کا دل بہ سبب تنہائی کے گھبرائے تو قفل کسی مکان کا کھولنا اور اپنے دل کو اس کے سیر و تماشا سے خوش کرنا۔ تین طرف کی سیر کی تمہیں اجازت ہے، چوتھی طرف کی ممانعت ہے، ادھر نہ جانا۔

ریختہ صفحہ 54
شعر
کہ وہ البتہ جائے پر خطر ہے
تمہیں اس سمت سے لازم حذر ہے
جب شہزادہ تین طرف کی سیر کر چکا، چوتھی طرف بھی گیا۔ ایک دروازہ مقفل بہ قفل آہن دیکھا، اس کو وا کیا۔ دوسرا در کچھ فاصلے سے نظر آیا۔ سیم خام کا اور عمارت سنگ رخام سے۔ اس کا بھی قفل کھولا۔ فرش اس میں پرلطف ہر طرف بچھا ہوا۔ متصل اس کے تیسرا دروازہ مرصع نہایت ارفع دکھائی دیا، اس کو بھی مفتوح کیا۔ بہ مجرد کھلنے در کے ایک زن فہمیدہ گرم و سرد جہاں چشیدہ اس سے دوچار ہوئی۔ فرط ترحم و محبت سے اس جاں باختہ پر اشکبار ہوئی اور منع کرنے کے طور سے یہ کہا کہ" اے محبوس غم و الم! یہ مکان اس ظالم خونخوار کا ہے کہ بظاہر گل اور باطن میں خار ہے۔" شزاد ے نے کہا" میں غریب الوطن ہوں۔ تیرے دامن کی پناہ چھوڑ کر اب کہاں جاؤں؟ اے مادر مہربان! ماں باپ کی مفارقت میں آوارہ، دل پارہ پارہ رکھتا ہوں۔ آپ مجھ پر کرم کی نگاہ اور ان کے نام سے آگاہ کریں کہ وہ کیسا گل ہے کہ جس کو آپ خار سےمناسبت دیتی ہیں؟" اس نے کہا " اے فرزند! وہ میرا بیٹا ہے کہ اس کا نام گل اور میرا نام قریش ہے۔ میں نے یہاں کے آنے سے اس لیے منع کیا کہ وہ کوئی دم میں آئے گا، تجھے پارہ پارہ کر کے دیوؤں کے آگے ڈال دے گا۔ تو جان، جو احوال تھا پوست کندہ میں نے تجھے سنایا۔" شہزادہ اس کے قدموں پر گرا، قریش کو اس پر رحم آیا، لعل شہزادے کو اپنے دامن میں چھپایا۔ اتنے میں بادشاہ آیا، ماں کو جھک کر سلام کیا، ماں نے دعا دی۔ گل نے کہا" آج تو دامن سے بوئے خوش آتی ہے۔" قریش نے کہا" تم گل ہو اور اس دامن کے پلے ہوئے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ریختہ صفحہ 55
ہو، بوئے خوش کیوں کر نہ ہو گی" گل ماں کے پہلو میں جا بیٹھا ،موافق معمول کے طبق شیر برنج کا اس کے روبرو آیا۔ گل بادشاہ نے کہا " آج کھانا کچھ زیادہ ہے، آپ بھی تناول فرمائیے۔" گل کی ماں نے شہزادے کو ٹہوکا دیا، اس نے دو ایک نوالے چھپے چھپے کھائے۔ پھر ایک بار وہ ماہ تاباں پردہ ء ابر سے نکل آیا۔ بھائی جان کہہ کر گلے سے لپٹ گیا۔گل کو اس کی ڈھٹائی اور بے باکی سے خار سا گزرا، لیکن بہ سبب ہم شیر ہونے کے اور ماں کی سفارش سے بھائی سے کہا۔وہ شیر برنج دونوں نے نوش جاں فرمائی۔ ایک ساعت کے بعد جواہر نام وزیر فرد خرچ روزمرہ کی لے کر حاضر ہوا۔ چاہتا ہے کہ پیش کرے، بادشاہ نے کہا" اے وزیر! اگر رونمائی گراں دے تو وہ چیز عنقاتجھے دکھاؤ ںکہ تیرے ہوش و حواس کے طوطے اڑ جائیں۔" وزیر نے کہا "حاضر۔" بادشاہ نے وزیر کو بلایا، اپنے مہمان کو دکھایا۔ جواہر لعل شہزادے کو دیکھتے ہی غش ہو گیا۔ جب ہوش ٹھکانے آئے، ایک گوہر شب چراغ بیضہ ء مرغ کے برابر کہ ہاتھ جواہر کا اس کی روشنی سے ید بیضا تھا، پیش کش کیا ۔ شہزاد ے نے کہا" میں اسے لے کر کیا کرو ں اور کہاں دھروں؟" گل بادشاہ نے کہا" بھائی صاحب! قبول کیجیے اور طبیعت پر رنج و الم کو راہ نہ دیجیے۔ دیکھئے تو کیا ہوتا ہے۔" شہزاد ےنے اس کی نذر قبول کی۔ شہزادہ ابھی وہاں سے رخصت نہ ہوا تھا کہ لال دیو جواب خط کا لے کر آ پہنچا۔ اس مکین سے مکان کو خالی دیکھا۔ پریشان حال ہو کر ادھر ادھر ادھر ڈھونڈتا ہوا اس طرف جا نکلا۔ قریش نے چاہا کہ شہزادے کو چھپائے۔ گل نے کہا " اب جانے دو رات کو میں آؤں گا، جا کر لے آؤں گا۔" شہزادہ اسے دیکھتے ہی اٹھا، دیونے ہاتھ اس کا پکڑ کر چھاتی سے لگایا، واسطے تنبیہ کے گھر کا جھڑکا کہ خبردار! پھر نہ جانا، وہ میری دشمن ہے۔ شہزادے نے کہا " میری تو وہ ماں ہیں۔

ریختہ صفحہ 56
اور گل بادشاہ بھائی جان ہیں۔" دیو نے کہا " گل کی والدہ بارہ برس سے مجھ سے خفا ہیں، ڈرتا ہوں کہ میری رنجش کے سبب سے تجھے مضرت نہ پہنچائیں۔" یہ کہہ کر دیو تو تھکا ماندہ تھا، سو رہا۔ شہزادہ اپنی خواب گاہ میں ماہ پرور کے خیال میں تارے گن رہا تھا کہ گل بادشاہ آیا اور پردہء شب میں باپ کی آنکھ بچا کر لے گیا۔ تمام رات وہ دونوں شغل شطرنج میں رہے۔ شہزاد نے اپنے پیل بند سے پیادوں کی جماعت کو پست کیا، کبھی بادشاہ نے اپنی بازی رفتہ کو قائم رکھا۔
مطالعہ کرنا ماہ پرور کے نامے کا، پھر جواب لکھنا شہزادے کا ماہ پرور کو اور ملاقات ہونی لعل شہزادے سے اور محمود وزیر زادے سے
جب شاطر گردوں نے ستاروں کی نردوں کو شفق کی بساط میں لپیٹا اور خسرو خاور نے شاہان نجوم کو خانہ نشین کیا، شہزادے نے بازی شطرنج سے ہاتھ کھینچا۔ اسپ عجلت پر سوار ہوا، اپنی خواب گاہ میں آکر سو رہا۔ جب دیو جاگا، شہزادے کے قدم کو بوسہ دے کر جگایا اور ماہ پرور کا نامہ دیا۔ عاشق نے معشوق کے نامے کو کبھی چشم تر پر، کبھی سر پر رکھا، بعد ازاں کھولا اور پڑھا۔ نامہء عنبر شمامہ کی عبارت رنگین، الفاظ شیریں، ہر سواد اس کا سواد چشم سے خوش نما، لطافت عبارت کی دل ارباب صفا کا پایا۔
ابیات
لکھا تھا کہ پہنچا تیرا مجھ کو خط
ہوا اس سے دل کا مرے غم غلط
مجھے مایہ ءعیش و عشرت ہے وہ
مگر کیمیائے سعادت ہے وہ
 
Top