قربانی کی کھالوں کی ارزانی

ابو ہاشم

محفلین
پچھلے چند سالوں سے قربانی کی کھالوں کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ جہاں ایک طرف ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے وہاں قربانیوں کی کھالوں کی قیمتوں کا کم ہونا حیران کن ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ ایک راے یہ سنی ہے کہ ٹینریوں کے مالکوں نے کارٹل بنا لیا ہے اس بنا پر کھالوں کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ کھالیں سال میں ایک مرتبہ دینی مدرسوں میں دینی تعلیم کے فنڈ کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔
 
Top