فلیش فلیش میں متحرک فوکس ایفیکٹ بنانا

فلیش میں متحرک فوکس ایفیکٹ بنانا
Animated Focus Effect in Flash

اقتباس :How to Cheat in Flash CS3
ترجمہ و اضافہ: شعیب سعید شوبی

اُردو ویب کے عزیز ممبرز!....السلام علیکم!

تمہید:
فلیش CS3 اور اس سے جدید ورژنز میں ایک زبردست اضافہ فلیش کی PSD اور AI فائل امپورٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔ فلیش کے جدید ورژنز فوٹوشاپ اور السٹریٹر فائلز کو امپورٹ کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس ٹیوٹوریل میں ہم فوٹوشاپ میں ایک امیج کی تدوین کرنے کے بعد اسے PSD میں محفوظ کر کے فلیش میں PSD Importer کے ذریعےدرآمد کرینگے۔ آخر میں ہم ایک سادہ سی ایکشن اسکرپٹ لکھیں گے ، جس کے ذریعے ہوگا یہ کہ فلیش پلیئر میں ماؤس کرسر غائب ہو جائے گا اور ہم ایک "خفیہ" مووی کلپ کو اسٹیج کے گرد گھما پھرا سکیں گے۔ اس عمل میں اصل "جادو" بذات خود ماسک ہے، جس کے ذریعے ہم "دُھندلی" تصویر میں سے "واضح" تصویر کو ماؤس کی حرکت کے ساتھ ساتھ دیکھ سکیں گے!

[flash=https://dl-web.dropbox.com/get/Flash/focus_effect.swf?w=e67f87d2]quality=high width=600 height=400 parameter=parameter_value[/flash]

فائنل نمونہ

image8.jpg

فائنل نمونے کا اسکرین شاٹ

1۔ سب سے پہلے ظاہر ہے آپ کو تصویر یا امیج کی ضرورت ہو گی۔ یہ ایک اچھا موقع ہے کہ آپ اپنی ہارڈ ڈسک میں موجود تصاویر کا کھوج لگائیں یا اپنے ڈیجیٹل کیمرے یا انٹرنیٹ کی خدمات حاصل کریں۔ ضروری نہیں ہے کہ آپ ایک raster-based امیج یا کوئی فوٹوگراف ہی حاصل کریں۔ یہ ایک فلیش میں بنایا گیا ویکٹر آرٹ ورک یا کسی اور سافٹ ویئر میں بنایا گیا گرافک بھی ہو سکتا ہے۔ بس یہ خیال رکھیں کہ آپ جو بھی امیج حاصل کریں، اس کے دو ورژنز ہوں، ایک اصل اور دوسرا اسی امیج کا دھندلا یا blurred ورژن!

2۔ اپنی منتخب کردہ امیج فائل کو ایڈوبی فوٹوشاپ یا کسی اور امیج ایڈیٹنگ سافٹ ویئر میں کھولیں اور اسی لیئر کی ایک ڈپلیکیٹ لیئر بنا لیں تاکہ ایک ہی امیج کی دو کاپیاں ہو جائیں۔ اوپر والی لیئر میں Gaussian Blur فلٹر اپلائی کریں۔ اب اس فائل کو PSD فارمیٹ میں محفوظ کر لیں۔

image1.jpg


نوٹ: اگر آپ فلیش 8 یا اس سے قبل کا ورژن استعمال کر رہے ہیں تو فوٹوشاپ سے ایک JPEG فلٹر کے ساتھ محفوظ کر لیں اور ایک فلٹر کے بغیر۔ ان دونوں امیجز کو فلیش میں الگ الگ لیئرز میں ہوبہو ایک ہی جگہ امپورٹ کر لیں۔ خیال رہے کہ فلیش ڈاکیومنٹ سائز وہی ہونا چاہیئے جو فوٹوشاپ ڈاکیومنٹ کا سائز تھا۔ اس کے بعد Step 4 ملاحظہ فرمائیں۔

3. اگر آپ فلیش CS3 یا اس سے جدید ورژن استعمال کر رہے ہیں تو فلیش میں اس PSD فائل کو امپورٹ کریں جو آپ نے محفوظ کی تھی۔ فلیش کا PSD Importer ظاہر ہوگا جس میں بائیں جانب PSD فائل میں موجود تمام لیئرز دکھائی دے رہی ہونگی۔ ہر لیئر پر کلک کرنے سے اس کے علیحدہ علیحدہ آپشن دکھائی دینگے۔ آپ کو ہر لیئر کو فلیش لیئر میں کنورٹ کرنا ہے، ہر لیئر کی اصل پوزیشن برقرار رکھنی ہے اور فلیش ڈاکیومنٹ کا سائز وہی رکھنا ہے جو فوٹوشاپ ڈاکیومنٹ کا سائز تھا۔

image2.jpg



4۔ امیج امپورٹ کرنے کا عمل مکمل ہو جانے پر آپ کے فلیش ڈاکیومنٹ میں دونوں امیجز علیحدہ علیحدہ لیئرز میں موجود ہونے ضروری ہیں۔ اس بات کا اطمینان کر لیں کہ دھندلی تصویر اصل تصویر سے نیچے والی لیئر میں موجود ہو!

image3.jpg


5۔ اصل لیئر سے اوپر ایک اور لیئر بنائیں اسے ماسک Mask لیئر میں کنورٹ کر لیں۔ ایسا کرنے سے نیچے والی لیئر خودکار طور پر ماسک لیئر سے ربط قائم کر لے گی۔ ماسک لیئر میں کوئی بھی شکل بنا لیں اور اسے مووی کلپ سمبل میں کنورٹ کر لیں۔اب ان دونوں لیئرز کو مقفل کر لیں تاکہ آپ ماسک کا نظارہ کر سکیں۔

image4.jpg


ٹوٹکا: یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ کا ماسک ایک دائرہ ہی ہو۔ اسے آپ حسب ِ ذوق سادہ بھی بنا سکتے ہیں یا کسی قدر پیچیدہ بھی۔ فوٹوشاپ میں Blur ایفیکٹ کے علاوہ بھی اتنا کچھ موجود ہے، جو آپ کو کافی دیر تک مصروف رکھ سکتا ہے۔ انھیں ایفیکٹس میں سے ایک گلاس فلٹر بھی ہے، جسے آپ Filter>Distort>Glass کے ذریعے منتخب کر سکتے ہیں!

6۔ آپ کا کام تقریبا مکمل ہے! ایفیکٹ کا نظارہ کرنے کے لئے تمام لیئرز کو مقفل کر لیں۔ ایفیکٹ کام کر رہی ہے مگر چونکہ یہ ایک ہی جگہ ساکن موجود ہے اس لئے زیادہ لطف نہیں دے رہی۔ چنانچہ وقت آگیا ہے کہ ایکشن اسکرپٹ کے ذریعے کچھ چمتکار کیا جائے!

image5.jpg


7۔ سیلیکشن ٹول V کی مدد سے اس مووی کلپ کو منتخب کریں جس میں ماسک کی شکل موجود ہے۔اب پروپرٹیز پینل میں اس مووی کلپ کو کوئی Instance Name دے دیں تاکہ ایکشن اسکرپٹ کے ذریعے اسے "پُکارا" جا سکے۔اس مثال میں focus نام رکھا گیا ہے۔

image6.jpg


اب ایک اور لیئر سب سے اوپر بنائیں اور اس لیئر کے فریم 1 پر کلک کرنے کے بعد F9 دبا کر ایکشن پینل کھولیں اور مندرجہ ذیل ایکشن اسکرپٹ ٹائپ کریں:

کوڈ:
startDrag("focus", true);
Mouse.hide();
image7.jpg


مبارک ہو! آپ کا کام مکمل ہوا۔

فائنل نمونہ:

[flash=https://dl-web.dropbox.com/get/Flash/focus_effect.swf?w=e67f87d2]quality=high width=600 height=400 parameter=parameter_value[/flash]



image8.jpg


اسکرین شاٹ


فلیش میں متحرک ایفیکٹ بنانا ٹیوٹوریل مکمل ہوا!

پروجیکٹ فائل ڈاؤن لوڈ: آپ کی سہولت کے لئے اس ٹیوٹوریل کی پروجیکٹ فائل (fla ) کو اس ٹیوٹوریل کے آخر میں منسلک کیا جا رہا ہے۔ اسے آپ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی فائل سے اس کا موازنہ کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ یہ فائل صرف فلیش 8 اور CS3 میں ہی کھولی جا سکتی ہے۔ ان سے پرانے ورژنز میں یہ فائل نہیں کھل سکے گی!

حرفِ آخر:
اُمید ہے آپ کو یہ ٹیوٹوریل پسند آیا ہوگا۔ ۔ ۔ اگر اس ٹیوٹوریل میں کسی بات کی سمجھ نہ آئی ہو تو ضرور پوچھ لیجئے گا!۔ ۔ ۔ انشاء اللہ میں آپ کی ضرور مدد کرونگا!۔ ۔ ۔ اب اگلے ٹیوٹوریل تک کے لیے اجازت۔ ۔ ۔ فی امان اللہ!۔ ۔
اُردو ویب۔۔۔۔۔شعیب سعید شوبی


 

Attachments

  • focus_effect.zip
    318.3 KB · مناظر: 17
بہت زبردست شعیب بھائی
مجھے بھی فلیش پر کام کرنے کا بہت شوق ہے مجھے کوئی فلیش قرآن جیسا کرنا سیکھا دے جیسا کہ اس سائٹ پر ہے http://www.quranflash.com/en/quranflash.html
جناب سیکھنے کی کیا ضرورت ہے جب تیار حلوہ موجود ہے؟
یہاں
سے آپ اپنی مطلوبہ فلیش ایفیکٹ کی پروجیکٹ فائلز (صرف فری ورژن) ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ جن میں آپ کو صرف مواد ڈالنا ہوگا اور ایفیکٹ خود بخود تیار ہو جائے گی!

تاہم اگر آپ کو یہ ایفیکٹ بنانا خود سیکھنا ہے تو مندرجہ ذیل روابط اس سلسلے میں آپ کے معاون ثابت ہونگے۔ تاہم خیال رہے کہ ان ٹیوٹوریلز میں اس ایفیکٹ کو بہت سادہ انداز میں بنانا سکھایا گیا ہے۔
ربط 1
ربط 2
 

فرخ

محفلین
بہت خوب شوبی بھائی۔
مگر میں نے سی ایس ۳ سے پہلے کے ورژن بھی استعمال کیئے تھے اور ایڈوب الیسٹریٹر اور فوٹوشاپ کی فائلیں ان میں بھی امپورٹ ہو جاتی تھیں
 

sharfi

محفلین
شعیب بھائی میں اس سائٹ سے سوفٹ ویر ڈاون لوڈ کیا تھا مگر اس کے پیج میں Filp page لکھا ہوا آتا ہے۔ اس سوفٹ ویر کو میں چیک کیا تھا اس لیے میں یہ چاہتا ہوں کہ جس طرح قرآن شریف اسی طرح دوسری کتابیں بھی ہونی چاہیے، شاید یہ کام Flash پر ہوجاتا ہے؟ اگر آپ اس میں میری مدد کریں۔ سب سے پہلے مجھے Flash کی ابتدائی سبق کہاں سے مل سکتے ہیں؟ اس کی کیا صورت ہوگی کیا pdf book کے ذریعے یا پھر کوئی ویڈیو ٹیوٹوریل سے۔ اب آپ میرے استاذ محترم ہے اور میں آپ کا شاگرد۔
 
بہت خوب شوبی بھائی۔
مگر میں نے سی ایس ۳ سے پہلے کے ورژن بھی استعمال کیئے تھے اور ایڈوب الیسٹریٹر اور فوٹوشاپ کی فائلیں ان میں بھی امپورٹ ہو جاتی تھیں
پرانے ورژن میں بھی امپورٹ ہو جاتی ہیں مگر ان کی اصل شکل برقرار نہیں رہتی۔ سی ایس 3 ورژن اور جدید السٹریٹر اور فوٹوشاپ فائلوں کو جوں کا توں امپورٹ کرتے ہیں۔ ہاں اگر آپ کا درآمد شدہ مواد بہت کم ہو یا اس میں فوٹوشاپ اور السٹریٹر کے زیادہ یا جدید فنگشنز کا استعمال نہ کیا گیا ہو تو الگ بات ہے!
 
شعیب بھائی میں اس سائٹ سے سوفٹ ویر ڈاون لوڈ کیا تھا مگر اس کے پیج میں Filp page لکھا ہوا آتا ہے۔ اس سوفٹ ویر کو میں چیک کیا تھا اس لیے میں یہ چاہتا ہوں کہ جس طرح قرآن شریف اسی طرح دوسری کتابیں بھی ہونی چاہیے، شاید یہ کام Flash پر ہوجاتا ہے؟ اگر آپ اس میں میری مدد کریں۔ سب سے پہلے مجھے Flash کی ابتدائی سبق کہاں سے مل سکتے ہیں؟ اس کی کیا صورت ہوگی کیا pdf book کے ذریعے یا پھر کوئی ویڈیو ٹیوٹوریل سے۔ اب آپ میرے استاذ محترم ہے اور میں آپ کا شاگرد۔
فلیش کے ابتدائی اسباق تو محفل پر ہی موجود ہیں۔فلیش ٹیوٹوریل سیکشن میں موجودتمام ٹیوٹوریلز پر عمل درآمد کر کے آپ فلیش کا استعمال بہت اچھی طرح سے سیکھ جائیں گے ۔ انشا ء اللہ۔ اگر کوئی مشکل پیش آئے تو فلیش ہیلپ لائن حاضر ہے!
 
Top