غزل ۔ اور کیا زندگی رہ گئی ۔ محمد احمدؔ

نیرنگ خیال

لائبریرین
احمد بھائی۔ شاندار۔ بہت ساری داد اس خوبصورت غزل پر قبول فرمائیے :)

وقت پھر درمیاں آگیا
بات پھر ان کہی رہ گئی

میں نہ رویا نہ کھل کر ہنسا
ہر نفس تشنگی رہ گئی

پاسِ دریا دلی رکھ لیا
لاکھ تشنہ لبی رہ گئی
 
لاجواب احمد بھائی۔
اتنی اعلیٰ و ارفع غزل
کیسے اور کیوں چھپی رہ گئی
غزل

اور کیا زندگی رہ گئی
اک مسلسل کمی رہ گئی

وقت پھر درمیاں آگیا
بات پھر ان کہی رہ گئی

پاس جنگل کوئی جل گیا
راکھ ہر سو جمی رہ گئی

زر کا ایندھن بنی فکرِ نو
شاعری ادھ مری رہ گئی

میں نہ رویا نہ کھل کر ہنسا
ہر نفس تشنگی رہ گئی

تم نہ آئے مری زندگی
راہ تکتی ہوئی رہ گئی

پاسِ دریا دلی رکھ لیا
لاکھ تشنہ لبی رہ گئی

پھر فنا کا پیام آگیا
ایک اُمید تھی، رہ گئی

آپ احمدؔ کہاں رہ گئے
اور کہاں زندگی رہ گئی

محمد احمدؔ
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت بہت شکریہ تمام احباب کی حوصلہ افزائی کا۔

یہ تو محفلین کی محبت ہے کہ ایک غزل پر برسوں داد ملتی رہتی ہے ورنہ ہمیں تو یاد بھی نہیں رہتا کہ ہم شعر بھی کہا کرتے ہیں۔ :)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
واہ واہ واہ۔۔۔ بہت خوب، ماشاءاللہ
ہر ایک شعر کمال ہے احمد بھائی۔ اس کا مقطع سال بھر پہلے کہیں پڑھا تھا۔ اب اچانک ذہن میں گونجنے لگا۔ سرچ کیا تو اس خوبصورت کلام کو پڑھنے کا موقع ملا۔
ڈھیروں داد ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
 

ایس ایس ساگر

لائبریرین
اور کیا زندگی رہ گئی
اک مسلسل کمی رہ گئی

وقت پھر درمیاں آگیا
بات پھر ان کہی رہ گئی

پاس جنگل کوئی جل گیا
راکھ ہر سو جمی رہ گئی

زر کا ایندھن بنی فکرِ نو
شاعری ادھ مری رہ گئی

میں نہ رویا نہ کھل کر ہنسا
ہر نفس تشنگی رہ گئی

تم نہ آئے مری زندگی
راہ تکتی ہوئی رہ گئی

پاسِ دریا دلی رکھ لیا
لاکھ تشنہ لبی رہ گئی

پھر فنا کا پیام آگیا
ایک اُمید تھی، رہ گئی

آپ احمدؔ کہاں رہ گئے
اور کہاں زندگی رہ گئی
واہ۔ ہر شعر لاجواب ہے۔ بہت خوب۔
داد قبول فرمائیے احمد بھائی۔
اللہ سلامت رکھے۔ آمین۔
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ واہ۔۔۔ بہت خوب، ماشاءاللہ
ہر ایک شعر کمال ہے احمد بھائی۔ اس کا مقطع سال بھر پہلے کہیں پڑھا تھا۔ اب اچانک ذہن میں گونجنے لگا۔ سرچ کیا تو اس خوبصورت کلام کو پڑھنے کا موقع ملا۔
ڈھیروں داد ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ

بہت بہت شکریہ عبدالرؤوف بھائی! حوصلہ افزائی کے لئے بے حد ممنون ہوں۔

جزاک اللہ!

یہ ویسے گانے کے لیے کیا ہی خوب کلام ہے

کبھی گا کر سنائیں تو پتہ چلے۔ :)
 

سیما علی

لائبریرین
Top